geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اوباما کی کتاب Promised Land کی پہلے روز ہی 2 کروڑ ڈالر کی فروخت

November 21, 2020 0 1 min read
Obama Book
Share this:

Obama Book

لندن (اصل میڈیا ڈیسک) سابق امریکی صدر باراک اوباما کی کتاب Promised Land منگل کے روز منظر عام پر آ گئی ہے۔ یہ کتاب انہیں کروڑ پتی بنا دے گی جس کے ذریعے وہ اس تنخواہ کی مجموعی رقم سے زیادہ کما لیں گے جو انہوں نے وائٹ ہاؤس میں بطور صدر آٹھ برس رہتے ہوئے حاصل کی۔

اوباما کی کتاب دو جلدوں پر مشتمل ہے۔ کتاب میں انہوں نے 2009ء سے 2017ء تک اپنی دو مرتبہ کی مدت صدارت کے بارے میں بتایا ہے۔ اوباما کے مطابق کتاب کا مقصد اپنی صدارت کے عرصے کے بارے میں سچائی پر مبنی رپورٹ پیش کرنا ہے۔ علاوہ ازیں کتاب میں داخلی تقسیم کے علاج ، جمہوریت کو سب کے لیے کارآمد بنانے اور پاکستان میں 2011ء میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے متعلق واقعات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔

اوباما نے کتاب کی 30 لاکھ کاپیاں چھپوائی ہیں۔ کتاب کا ترجمہ 24 بین الاقوامی زبانوں میں کیا گیا ہے۔ کتاب کی قیمت 20 ڈالر رکھی گئی ہے۔ کتاب شائع ہونے کے پہلے روز ہی کینیڈا اور امریکا میں اس کی 8.90 لاکھ کاپیاں فروخت ہو گئیں۔ اس طرح صرف ان دو ملکوں سے پہلے روز ہی تقریبا 2 کروڑ ڈالر کی فروخت دیکھنے میں آئی۔

برطانوی اخبار دی ٹائمز کے مطابق اوباما کی کتاب 768 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کتاب نے اوباما کی اہلیہ میشیل اوباما کی دو سال قبل شائع ہونے والی کتابBecoming کا پہلے روز فروخت کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ میشیل کی کتاب شائع ہونے کے پہلے روز امریکا اور کینیڈا میں اس کی 7.25 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔ اب تک ان دونوں ممالک میں فروخت ہونے والی کاپیوں کی مجموعی تعداد 1.4 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔ توقع ہے کہ اوباما کی حالیہ کتاب کی امریکا اور کینیڈا میں مجموعی فروخت 2.5 سے 3 کروڑ کاپیوں تک چلی جائے گی۔ اس طرح کتاب کی فروخت س حاصل ہونے والی مجموعی آمدنی 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

اوباما کی کتاب کی پہلے روز فروخت سابق صدر بل کلنٹن کی کتابMy Life سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ سال 2004ء میں 1008 صفحات پر مشتمل اس کتاب کی امریکا اور کینیڈا میں 4 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔ اسی طرح اوباما کی کتاب نے سابق صدر جارج بش کی کتاب Decision Points کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ بش کی 481 صفحات کی یہ کتاب 2010ء میں شائع ہوئی تھی۔ پہلے روز امریکا اور کینیڈا میں اس کتاب کی 2.2 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔

Share this:
Pak China Agreement
Previous Post پاکستان اور چین کے صنعتی شعبوں کے درمیان 14 ملین ڈالر کے معاہدے متوقع
Next Post حوثیوں کا سعودی عرب پر بمبار ڈرون حملہ ناکام
Drone Attack

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.