geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ریمڈیسویر دوا کورونا مریض کو مت دیں: ڈبلیو ایچ او

November 21, 2020 1 1 min read
Ägypten Keiro - Coronavirus - Medikament Remdesivir
Share this:

Ägypten Keiro - Coronavirus - Medikament Remdesivir

عالمی ادارہء صحت نے واضح کیا ہے کہ معالجین ریمڈیسویر دوا کووڈ انیس کے مریض کو مت دیں۔ ماہرین کے مطابق اس دوا کا کورونا میں مبتلا مریضوں پر کوئی واضح اثر نہیں ہو رہا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ساتھ وابستہ بین الاقوامی ماہرین نے دنیا بھر کے معالجین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ریمڈیسویر نامی دوا کو کورونا وائرس سے علیل ہونے والے افراد کو دینے سے گریز کریں خواہ وہ کتنا ہی بیمار کیوں نہ ہو۔ کووڈ انیس بیماری کے مریضوں کو اس دوا سے کوئی بہتری میسر نہیں ہو رہی لہذا انہیں کسی بھی صورت میں یہ دوا نہ دی جائے۔ یہ ہدایات عالمی ادارہٴ صحت کے شعبے گائیڈ لائن ڈیویلپمنٹ گروپ (GDG) یا جی ڈی جی کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ اس دوا کو ترک کرنے کی ہدایت مریضوں پر اس دوا کے عدم اثرات کے تناظر میں دی گئی ہے۔

جی ڈی جی کے پینل نے کہا ہے کہ ریمڈیسویر ابھی تک کورونا وائرس کی نئی قسم سے پھیلنے والی بیماری کووڈ انیس کے مریضوں کے لیے بے فائدہ رہی ہے۔ اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دوا کے مثبت اثرات کی شہادتیں بھی نہ ہونے کے برابر ہیں کیونکہ ریمڈیسویر کھانے والے مریضوں کی بحالی بھی بہت ہی معمولی ہے اور نہ ہی یہ دوا بیماروں کو موت کے منہ میں جانے سے روکنے میں کارگر ثابت ہوئی ہے۔

ریمڈیسویر دوا ایک امریکی فارماسوٹیکل کمپنی جیلاڈ کی تیار کردہ ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے اس دوا کا استعمال ہنگامی بنیاد پر تجویز کیا گیا تھا۔ امریکی فیڈرل ڈرگ ایجنسی نے اس دوا کے کووڈ انیس بیماری میں مبتلا افراد کے لیے صرف ایمرجنسی میں دینے کی منظوری دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی مطلع کیا گیا تھا۔ جیلاڈ دوا ساز ادارے نے عالمی ادارہٴ صحت کے ماہرین کے پینل کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا اور اس مناسبت سے جمع شدہ ڈیٹا کے درست اور معیاری ہونے پر سوال اٹھایا ہے۔ امریکی ادارے کے مطابق اسپتالوں میں داخل مریضوں کے لیے یہ ایک معیاری دوا تسلیم کی جا چکی ہے اور اس بارے میں کئی قابل اعتبار امریکی قومی اداروں کے شواہد بھی دستیاب ہیں۔ ان اداروں میں امریکی نیشنل ہیلتھ انسٹیٹیوٹ اور انفیکشس ڈیزیز سوسائٹی امریکا کے علاوہ جاپان، برطانیہ بشمول جرمنی جیسے ممالک کے اداروں کی مضبوط شہادتیں بھی موجود ہیں۔ ریمڈیسویر نامی دوا کا برانڈ نام ‘ویکلوری‘ ہے۔

گزشتہ ہفتے انتہائی نگہداشت کی صورت میں ادویات استعمال کرنے کے نگران اعلیٰ ترین بین الاقوامی ادارے نے بھی ریمڈیسویر دوا کو تجویز نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ یہ بیان یورپی سوسائٹی برائے انٹینسِو کیئر میڈیسن (ESICM) کے صدر ژوزیف کیسچیگلو نے جاری کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریمڈیسویر کے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے آزمائشی دور میں حاصل ہونے والے نتائج کے بعد ہی معالجین کو نیا مشورہ دیا گیا ہے۔ عالمی ادارے کی تجویز پر ہی یورپی یونین نے ریمڈیسویر دوا کے پانچ لاکھ مکمل کورسز خریدنے کا آرڈر امریکی کمنی کو دیا تھا۔ اس وقت یہ دوا پچاس سے زائد ممالک میں کووڈ انیس بیماری کے خلاف استعمال کی جا رہی ہے۔ یہ دوا امریکی صدر ٹرمپ کو بھی اس وقت دی گئی تھی جب وہ رواں برس اکتوبر میں کورونا وائرس کی گرفت میں آئے تھے۔

Share this:
G20 Summit
Previous Post ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب میں منعقدہ ‘جی 20 ورچوئل سمٹ’ میں شرکت کریں گے
Next Post ترکی: کورونا سے ہلاکتوں میں اضافہ، تعداد 123 تک جا پہنچی
Turkey Coronavirus

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.