geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پومپیو کی طالبان مذاکرات کاروں سے ملاقات، کابل میں راکٹ حملے

November 21, 2020 0 1 min read
Kabul Attacks
Share this:

  Kabul Attacks

کابل (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا سے قبل مائیک پومپیو دوحہ میں طالبان مذاکرات کاروں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ ادھر کابل میں متعدد راکٹ حملوں میں کم از کم آٹھ شہری ہلاک ہوگئے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو آج ہفتہ 21 نومبر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ کے دورے کے دوران افغان حکومت اور طالبان کے مذاکراتی وفود سے الگ الگ بات چیت کریں گے۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اپنی حکومت کے آخری دنوں میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کی تعداد کم کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔

منگل 17 نومبر کو اعلان کیا گیا تھا کہ ٹرمپ 15 جنوری تک افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 2000 تک کم کردیں گے، جس کے بعد افغانستان میں صرف 2500 امریکی فوجی رہ جائیں گے۔ طالبان کی جانب سے اس اعلان کا خیرمقدم کیا گیا لیکن نیٹو کے اتحادیوں کا خیال ہے کہ جلد بازی سے امن عمل میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔

واضح رہے 20 جنوری کو نئے منتخب ہونے والے صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کی عوامی تقریب کے ساتھ ٹرمپ انتظامیہ کا دور حکومت بھی اختتام پذیر ہو جائے گا۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں راکٹ اور مارٹر حملوں میں کم از کم آٹھ شہری ہلاک اور اکتیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان وزارت صحت کے مطابق آج ہفتے کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں کم از کم 23 راکٹ داغے گئے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق یہ راکٹ حملے شہر کے چار مختلف انتظامی علاقوں میں کیے گئے۔ انہی میں سے ایک صدارت اسکوائر بھی ہے جہاں افغان نائب صدر امراللہ صالح کا دفتر واقع ہے۔

ابھی تک کسی گروہ نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ایک مقامی نیوز چینل کے مطابق طالبان نے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

افغانستان میں طالبان اور داعش دونوں عسکریت پسند گروپ ملک گیر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چھ ماہ کے دوران طالبان نے 53 خودکش حملے اور 1250 دھماکے کیے، جن میں 1210 شہری ہلاک اور 2500 زخمی ہوئے۔

Share this:
PIA
Previous Post بڑے اداروں کی اوور ہالنگ کا فیصلہ، پی آئی اے کے ملازمین کی تعداد آدھی کی جائیگی
Next Post خادم رضوی کے بیٹے علامہ سعد ٹی ایل پی کے نئے امیر مقرر
Saad Hussain Rizvi

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.