geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حکومتی اجازت نہ ملنے کے باوجود پی ڈی ایم نے پشاور میں پنڈال سجا لیا

November 22, 2020 0 1 min read
PDM
Share this:

PDM

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) حکومتی اجازت نہ ملنے کے باوجود پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پشاور میں جلسے کے لیے پنڈال سجا لیا ہے۔

پشاور میں آج ہونے والے جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور رہنماؤں نے جوشیلے خطاب کے لیے تقاریر بھی تیار کر لی ہیں۔

آج صبح گیارہ بجے ہونے والے جلسے کے لیے دلزاک روڈ چوک پر پوسٹر اور بینر آویزاں کر دیے گئے ہیں جب کہ ساؤنڈ سسٹم بھی لگا دیاگیا ہے۔

پیپلزپارٹی، ن لیگ، اے این پی اور پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جلسے کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں وہ پاکستان بچانے نکلے ہیں۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے جلسہ گاہ پر رات گئے آتشبازی کی گئی، آتشبازی کے اس شاندار مظاہرے سے جیالوں کا جوش اور بڑھ گیا۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ناجائزحکمراں بذات خود کورونا ہیں، ملک میں ناجائز حکومت کے خلاف تحریک جوبن پر ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ایک ٹرمپ چلا گیا، اب پاکستانی ٹرمپ کو بھی چلتا کریں گے۔

پی ڈی ایم کے کارکنوں کا کہنا ہےکہ گوجرانوالہ، کراچی اور کوئٹہ کی طرح پشاور میں بھی تاریخی جلسہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب پی ڈی ایم جلسے کے باعث پشاورضلع میں صبح سے لیکر رات تک بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے جب کہ اسلام آباد سے آنے والوں کو مردان رشکئی انٹرچینج پر اترکر نوشہرہ جی ٹی روڈ پیرزکوڑی پل کا راستہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پشاور میں داخلے کے لیے آنے والےافراد کو چارسدہ روڈ کا راستہ اختیار کرنا ہو گاجب کہ جنوبی اضلاع سے آنے والے فرنٹیئر روڈ متنی سے سربند اور باڑہ روڈ کے راستے رنگ روڈ سے پشاور میں داخل ہوں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر میں شدت آنے کے بعد حکومت کی جانب سے 300 سے زیادہ افراد کے تمام آؤٹ ڈور اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد کی ذمہ داری اجتماع کے منتظمین پر ہوگی،کورونا کی وجہ سےموت یا کورونا پھیلنے پر آرگنائزر ذمہ دار ہوں گے۔

Share this:
Coronavirus
Previous Post کورونا وبا کی دوسری لہر پہلی لہر سے زیادہ تباہ کن بن رہی ہے
Next Post گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی اے 3 گلگت 3 کے انتخابات کیلیے ووٹنگ
Gilgit-Baltistan,Elections Voting

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.