geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • AI Claims Breakthrough on Riemann Hypothesis as Human Rival Emergesریمان مفروضے پر اے آئی کا دعویٰ، سائنسی دنیا میں مقابلے کی فضا
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا کا خطرہ اور احکامات پس پشت، پی ڈی ایم کا پشاور جلسہ

November 23, 2020 2 1 min read
PDM, Peshawar Rally
Share this:

PDM, Peshawar Rally

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے حکومتی پابندیوں اور کورونا کے پھیلاؤ کے خطرات کے باوجود اتوار کو پشاور میں جلسہ منعقد کیا، جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے حکومتی پابندیوں اور کورونا کے پھیلاؤ کے خطرات کے باوجود اتوار کو پشاور میں جلسہ منعقد کیا، جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

ملک ميں کورونا کے پھیلاؤ کے خطرات اور انتباہ کے باوجود پاکستان ڈیموکریٹک الائنس نے اتوار کو پشاور میں ايک بڑا جلسہ منعقد کیا، جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ حکومت نے کورونا کے پھيلاؤ سے متعلق خدشات کے سبب اس جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ پی ڈیم ایم پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کے خلاف ملک گیر جلسے کر رہی ہے۔

پاکستانی صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پاکستانی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کی طرف سے منعقد کیے گئے اس جلسے میں مختلف سياسی جماعتوں کے ہزاروں حمایتی شریک ہوئے۔ پاکستان ڈیموکریٹک الائنس میں ملک کی دو اہم ترین اپوزیشن پارٹیوں، پاکستان مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی سمیت مجموعی طور پر 11 سیاسی جماعتیں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے جلسے کے انعقاد سے قبل اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے اردو اور انگریزی زبان میں متعدد ٹوئیٹس کیں، جن میں انہوں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے خبردار کرتے ہوئے حزب اختلاف کو اس بارے ميں بھی متنبہ کیا کہ وہ جتنے چاہیں جلسے کر لیں، مگر انہیں این آر او نہیں ملے گا۔

اس ریلی ميں پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم صفدر بھی شریک ہوئیں تاہم ریلی سے خطاب سے قبل انہیں ان کی دادی کے انتقال کی خبر ملی، جس پر وہ جلسے میں شریک حاضرین کو اس خبر سے آگاہ کر کے جلسے سے واپس روانہ ہو گئیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں ہونے والا یہ جلسہ دراصل پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے خلاف خیبر پختونخوا کے عوام کا ریفرنڈم ہے۔

بلاول کا مزید کہنا تھا کہ پشاور حملے کے ذمہ داران موجودہ حکومت سے این آر او حاصل کر چکے ہیں، ”ہم موجودہ حکومت کو ان دہشت گردوں کی حمایت کی اجازت نہیں دیں گے، جن کے ہاتھ معصوموں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔‘‘

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم خیبر پختونخوا کے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑيں گے، جیسا کہ ان کے بقول ‘ہائبرڈ رجیم‘ نے کیا ہے۔

پی ڈی ایم اور جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج ایک دفاعی ادارہ ہے اور وہ اس کا احترام کرتے ہیں، تاہم اگر فوج کی جانب سے سیاست میں مداخلت ہو گی، تو پھر اس پر تنقید بھی کی جائے گی اور اس کا نام بھی لیا جائے گا۔

پشاور میں ہونے والے اس جلسے کی ویڈیو اسٹریمنگ بھی کی جاتی رہی۔

Share this:
Prince Muhammad bin Salman
Previous Post سعودی عرب کووِڈ-19 کےعلاج، ویکسین کے لیے عالمی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا: ولی عہد
Next Post بیگم شمیم اختر کی میت کو پاکستان لانے میں 2 سے 3 روز لگ سکتے ہیں
Begum Shamim Akhtar

Related Posts

Iraq PM Moves to Seize Kurdish Oilfields and Borders

عراقی وزیراعظم کا کرد علاقوں کے تیل کے میدانوں اور سرحدوں پر وفاقی کنٹرول کا حکم

November 25, 2026
Red Sea on the Brink: Houthis Threaten Saudi Ports as Coalition Bombs Yemen

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، اتحادی افواج کا الحدیدہ اور صعدہ پر حملہ

November 25, 2026
Kyiv Calls Libya Drone Strike Lawful Self-Defense as Tripoli Voices Anger

کیف کا لیبیا میں روسی جہازوں پر ڈرون حملے کا دفاع: ’یہ قانونی حقِ دفاع تھا‘

November 25, 2026
Zelenskiy Confirms Ukraine's Drone Strike on Russian Ship as Norway Urges Caution

یوکرین کا خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر ڈرون حملے کا اعتراف، ناروے کی احتیاط کی تاکید

November 25, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.