geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شام میں قتل عام کے لیے بچوں کو بھرتی کرنے والی تنظیم ‘عطیہ خداوندی’ قرار

November 26, 2020 0 1 min read
Ayatollah Ali Khamenei
Share this:

Ayatollah Ali Khamenei

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران کے رہبر انقلاب آیت اللہ علی خامنہ ای نے ‘باسیج’ ملیشیا کو ایرانی قوم کے لیے اللہ کی طرف سے ‘خاص تحفہ’ قرار دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ ‌کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کی طرف سے’باسیج’ ملیشیا کے لیے یہ الفاظ تنظیم کے یوم تاسیس کے موقع پر کہے۔ خیال رہے کہ باسیج ملیشیا پر شام میں قتل عام میں ملوث ہونے اور بچوں کو جنگ کےلیے بھرتی کرنے کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔

باسیج ملیشیا کے یوم تاسیس پر خامنہ ای کی طرف سے جاری کردہ خصوصی پیغام بریگیڈیئر محمد شیرزای نے پڑھ کر سنایا۔ خامنہ ای جو ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف بھی ہیں، نے باسیج ملیشیا کے یوم تاسیس کے موقعے پر کہا کہ باسیج ایک موبلائیزیشن فورس ہے جو ایرانی قوم کے لیے عطیہ خداوندی اور قوم کے لیے قیمتی خزانہ ہے۔

ایران کی مہر نیوز ایجنسی کے مطابق خامنہ ای نے باسیج ملیشیا کو قیمتی خزانہ قرار دیا اورکہا کہ یہ اللہ کی طرف سے ایرانی قوم کے لیے خزانہ ہے۔

خیال رہے کہ باسیج ملیشیا کا قیام سنہ 1979ء کو ایرانی انقلاب کے بانی آیت اللہ خمینی کے حکم سے عمل میں لایا گیا تھا۔ ایرانی اپوزیشن کا کہنا ہے کہ باسیج ملیشیا کو سنہ 2009ء کے صدارتی انتخابات کے بعد اپوزیشن کو کچلنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ یہ تنظیم ایرانی مذہبی رجیم کے ہاتھ میں اپوزیشن کو دبانے کے لیے ایک آلہ کار کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔

باسیج ملیشیا میں سول رضا کار، پاسداران انقلاب کے عناصر اور دیگر جنگجو گروپوں‌کے جنگو شامل ہیں اور یہ براہ راست سپریم لیڈر کے ماتحت کام کرتی ہے۔ نومبر 2015ء کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں اس کے رضا کاروں کی تعداد 90 ہزار سے زاید بتائی گئی تھی جو کہ اب ایک لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ یہ ایک نیم عسکری تنظیم ہے مگر اسے شام میں جنگ کے لیے بچوں کو بھرتی کرنے جیسے سنگین جرائم اور الزامات کا بھی سامنا ہے۔

سنہ 2009ء میں جب ایرانی اصلاح پسندوں‌ نے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا کر صدر محمود احمدی نژاد کے خلاف تحریک شروع کی تو حکومت نے اس تحریک کو کچلنے کے لیے باسیج ملیشیا کا استعمال کیا گیا تھا۔

سنہ 2011ء کو شام میں ایران نواز بشارالاسد کی حکومت کے خلاف مظاہرے شروع ہوئے تو انہیں کچلنے کے کے لیے ایرانی کمانڈر محمد نجفی کی قیادت میں باسیج ملیشیا کے دستے شام میں بھیجے گئے۔ انہوں نے مظاہرین کے قتل اور انہیں گرفتار کرنے میں اسد رجیم کی وفادار فورسز کی مدد کی۔

سنہ 2018ء کو امریکی حکومت نے باسیج ملیشیا کو شام میں دہشت گردی کے لیے لوگوں کو بھرتی کرنے اور بشارالاسد کے وحشی نظام حکومت کی مدد کے الزام میں باسیج ملیشیا کو بلیک لسٹ کردیا تھا۔

Share this:
Hassan Rohani
Previous Post ایران نے امریکا کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا عندیہ دیدیا
Next Post سعودی وزیر خارجہ اور ‘یو این’ مندوب کی شام کے بحران پر بات چیت
Meeting

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.