geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

توشہ خانہ ریفرنس: نیب کا زرداری، نواز اور گیلانی کیخلاف 43 گواہان پیش کرنے کا فیصلہ

November 26, 2020 2 1 min read
Nawaz Sharif,Yousuf Raza Gilani,Asif Ali Zardari
Share this:

Nawaz Sharif,Yousuf Raza Gilani,Asif Ali Zardari

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) توشہ خانہ ریفرنس میں نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف 43 گواہوں کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اصغر علی نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔

نیب نے توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف کے خلاف 43 گواہان پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی پرنسپل سیکرٹری نرگس سیٹھی بھی نیب کے گواہان میں شامل ہیں۔

آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس سمیت چار مقدمات میں کل گواہان کی تعداد 205 ہو گئی ہے۔

سابق صدر کے خلاف پارک لین کیس میں 61، منی لانڈرنگ میں 71، توشہ خانہ میں 43، ٹھٹھہ واٹر سپلائی میں 30 گواہان پیش ہوں گے۔

توشہ خانہ ریفرنس میں نیب گواہان کی مکمل فہرست عدالت میں جمع کرا دی گئی جب کہ آصف زرداری کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔

دوران سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب اور آصف زرداری کے معاون وکیل کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

جج نے دونوں کو خاموش رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بس اب بس کریں اور خاموش ہوجائیں۔

آصف زرداری کے معاون وکیل نے کہا کہ میری کراچی کی فلائٹ ہے، سماعت ملتوی کی جائے جب کہ بیرسٹر شیراز راجپر نے کہا کہ ہم بھی انسان ہیں، ہمارا بھی خیال کیا جائے۔

وکیل یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم عدالت سے تعاون کر رہے ہیں، عدالت بھی ہمارے ساتھ تعاون کرے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ اگر ملزم کے وکیل کو جلدی ہے تو ملزمان کو طلب کر لیا جائے، اگر گواہان کے بیانات آج مکمل نہیں ہوتے تو کل دوبارہ بلایا جائے۔

سردار مظفر عباسی نے کہا کہ عدالت کا وقت 4 بجے تک ہے، سماعت جاری رکھی جائے جب کہ ملزمان کے وکلاء نے کہا کہ جو باتیں گواہ نے بیان نہیں کیں اسے کیسے ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔

ملزمان کے وکلاء کا کہنا تھا کہ نیب اب زبردستی گواہ کے منہ میں الفاظ نہ ڈالے۔

نیب کے پہلے گواہ زبیر صدیقی کا بیان مکمل نہ ہو سکا، عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے گواہان کو 2 دسمبر کو دوبارہ طلب کر لیا۔

Share this:
Murad Ali Shah
Previous Post سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا
Next Post ایم کیو ایم نیب سے پلی بارگین کرنیوالے افسران کو ہٹانے کیلیے عدالت پہنچ گئی
Kanwar Naveed

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.