geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کشمیر: انتخابی مہم کے دوران محبوبہ مفتی حراست میں

November 28, 2020 3 1 min read
Mehbooba Mufti
Share this:

Mehbooba Mufti

کشمیر (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ انہیں ‘غیر قانونی طور’ پر پھر سے حراست میں رکھا گیا ہے۔ وہاں ضلعی ترقیاتی انتخابات ہونے ہیں اور ان رہنماؤں کا الزام ہے کہ انہیں آزادانہ مہم چلانے کی اجازت نہیں۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی سابق وزیر اعلٰی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ انہیں کشمیر کی انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر پھر سے حراست میں لے لیا ہے اور ان کی بیٹی التجا مفتی کو گھر میں نظر بند کر دیا گيا ہے۔ محترمہ مفتی نے اس سے متعلق ٹویٹ میں اپنی رہائش گاہ کے باہر کی چند تصاویر ٹویٹر پر شیئر کی ہیں جس میں ان کے گھر کے باہر بڑی تعداد میں سکیورٹی فورسز اور آرمرڈ گاڑیاں کھڑی دیکھی جا سکتی ہیں۔

محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پارٹی کے رہنما وحید پرہ، جنہیں حکام نے انتخابات سے محض چند روز پہلے دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا ہے، سے ملاقات کے لیے پلوامہ جانا چاہتی تھیں تاہم سکیورٹی حکام نے انہیں دو روز سے گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں وجوہات کے سبب ان کی بیٹی التجا کو بھی گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

محبوبہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا، “مجھے دوبارہ غیر قانونی طور پر حراست میں لے لیا گيا ہے۔ دو روز سے انتظامیہ مجھے پلوامہ میں وحید پرہ کے اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ بی جے پی کے وزراء اور اس کی کٹھپتلیوں کو کشمیر کے ہر کونے میں آزادانہ پھرنے کی اجازت ہے اور سکیورٹی کا مسئلہ صرف ہمارے ہی کیس میں ہے۔”

پلوامہ سے تعلق رکھنے والے پی ڈی پی کے رہنما وحید پرا محبوبہ مفتی کے کافی قریبی بتائے جاتے ہیں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کے انتخابات کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا اور جب وہ جنوبی کشمیر میں پارٹی کے لیے انتخابی مہم میں مصروف تھے بھارتی قومی ایجنسی این آئی اے نے اچانک انہیں دہشت گردی کے بعض الزام کے تحت گرفتار کر لیا۔

محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ یہ بی جی پی کی بلیک میل کرنے کی چال ہے اور وحید پرہ کو دہشت گردی کے جھوٹے کیس کے تحت گرفتار کیا گيا ہے۔ ان کی پارٹی کا کہنا ہے کہ ماضی میں وحید پرا بھارتی وزیر داخلہ اور دیگر بڑے وزرا کے وفد کے دوارن پارٹی کے نمائندگی کر چکے ہیں اور یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک دہشت گرد کو ان کی تقریب میں آنے کی دعوت ملی ہو۔

انہوں نے اردو میں اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا، “ان کے ظلم کی بھی کوئی حد نہیں۔ وحید کو بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور مجھے ان کے اہل خانہ کو تسلی دینے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ یہاں تک کہ میری بیٹی التجا کو نظربند کردیا گیا، کیوں کہ وہ بھی وحید کے اہل خانہ سے ملنا چاہتی تھی۔”

انہوں نے اس سلسلے میں کئی ٹویٹ کی ہیں اور جمعہ 27 نومبر کو ایک پریس کانفرنس کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں بھارتی حکومت پر کشمیری رہنماؤں کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ مودی حکومت اس کے لیے سی بی آئی، این آئی اے اور ای ڈی جیسے اداروں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔

بھارتی حکومت اپنے زیر انتظام جموں و کشمیر میں’ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کونسل‘ (ڈی ڈی سی) کے انتخابات کروا رہی ہے جس کا پہلا مرحلہ سنیچر 28 نومبر سے شروع ہورہا ہے۔ تاہم خطے میں بی جی کی مخالف جماعتیں ابتدا سے ہی یہ الزام عائد کرتی رہی ہیں کہ انہیں سکیورٹی کے نام پر انتخابی مہم چلانے کی آزادانہ اجازت نہیں ہے۔ بیشتر امیدواروں کو شکایت رہی ہے کہ پرچہ نامزدگی داخل کرانے کے بعد سے ہی وہ پولیس کی تحویل میں ہیں اور سکیورٹی کا بہانہ بناکر سرینگر میں انہیں سرکاری عمارتوں میں بند رکھا گيا ہے۔

چند روز قبل ڈی ڈبلیو اردو سے خصوصی بات چیت میں عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر کی موجودہ انتظامیہ بی جے پی کے امیداروں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ساتھ ساتھ آزادانہ طور پر تمام انتخابی مہم چلانے کی اجازت دیتی ہے جبکہ دیگر جماعتوں کے امیدواروں کو فوری طور پر گیسٹ ہاؤس لے جایا جاتا ہے اور پھر وہاں سے انہیں آسانی سے باہر آنے کی اجازت نہیں ملتی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سب بی جے پی اور آر ایس ایس کی ایماء پر کیا جا رہا ہے، “انتخابات تو منصفانہ اور شفاف ہونے چاہیں، سبھی کو مساوی مواقع بھی ملنے چاہیں، یا تو پھر ان سے بھی سکیورٹی، ٹرانسپورٹ اور جو بلیٹ پروف گاڑیاں مہیا کی گئی ہیں، واپس لی جائیں۔ اصل میں ان کو یہاں اپنی شکست کا خوف ہے اور اسی لیے وہ ایسا کر رہے ہیں۔”

بھارتی حکومت نے گزشتہ برس جب کشمیر کو حاصل خصوصی آئینی اختیارات ختم کیے تو اس کا ریاستی درجہ بھی ختم کرتے ہوئے خطہ کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کر دیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی بھارت نے خطہ کشمیر کے تمام جمہوری اداروں کو تحلیل کرتے ہوئے بیشتر ہند نواز کشمیری رہنماؤں کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اسی پس منظر میں پہلی بار حکومت نے بعض قوانین میں ترامیم کے بعد ضلعی ترقیاتی کونسل کے انتخابات کا اعلان کیا ہے تاکہ وہ یہ پیغام دے سکے کہ کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں اور سب کچھ ٹھیک ہے۔

Share this:
Syrian Israel Attacks
Previous Post شام: اسرائیلی حملے میں متعدد پاکستانی جنگجو ہلاک
Next Post خلائی کچرے کی صفائی کے لیے کروڑوں یورو
ESA

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.