geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خلائی کچرے کی صفائی کے لیے کروڑوں یورو

November 28, 2020 0 1 min read
ESA
Share this:

ESA

یورپی خلائی ایجنسی نے ایک نئی کمپنی کو خلائی کچرا صاف کرنے کا کام سونپا ہے، جس کے عوض اسے کروڑوں یورو ادا کیے جائیں گے۔ زمین کے مدار میں سیٹیلائیٹس کے ملبے کے ہزاروں ٹکڑے بکھرے ہوئے ہیں۔

ایک سوئس کمپنی نے یورپی خلائی ادارے ESA کے ساتھ 68 ملین یورو کی ایک ڈیل پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت پہلی بار زمینی خلا کی صفائی کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔

کلیئر سپیس نامی کمپنی سن 2025 تک ایک خصوصی سیٹیلائیٹ خلا میں پہنچائے گی، جو زمین کے مدار میں موجود ملنے کے ٹکڑوں کو پکڑے گی۔ یہ بات اہم ہے کہ ہزاروں غیرفعال سیٹلائیٹس اور خلائی راکٹس کے ٹکڑے زمینی خلا میں موجود ہیں۔ یہ ٹکڑے گولی سے بھی تیز رفتار سے خلا میں گھوم رہے ہیں اور وہاں موجود فعال سیٹئلائیٹس حتیٰ کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے بھی ہر لحظہ ایک خطرے کا باعث بن رہے ہیں۔

یورپی خلائی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ژان وؤرنر نے دسمبر میں خلا کی صفائی کے مشن کے اعلان کے موقع پر کہا تھا، ”آپ اس خطرے کا تصور کیجیے کہ ماضی میں سمندروں میں کھو جانے والے جہاز پانی پر تیر رہے ہوں۔‘‘

کلیئر اسپیس کے بانی اور سربراہ نے بھی اس موقع پر خبردار کیا تھا کہ زمین کے قریبی مدار میں ہزاروں غیرفعال سیٹیلائیٹس تیر رہے ہیں اور یہ نئی راکٹس کے لیے یہ انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا، ”یہ بالکل یوں ہے کہ انتہائی ٹریفک والے علاقے سے ایک ٹو ٹرک کی مدد سے غیرفعال اور ناکارہ سیٹیلائیٹس کو ہٹایا جائے۔‘‘

بیسویں صدی کے وسط تک خلا میں سیٹیلایٹ چھوڑے جانے سے قبل ہمیں اپنے ماحول سے متعلق بہت کم معلومات تھیں۔ آج ہم جمع ہونے والے ڈیٹا کے ذریعے اپنے بدلتے سیارے کی کہانی سمجھ سکتے ہیں۔ 1985ء میں انہی سیٹیلائیٹس کی مدد سے ہمیں اوزون کی تہہ میں ہوئے چھید سے متعلق معلومات ملی تھی۔

کلیئر اسپیس ون کلین اپ مشن پرانے راکٹوں کے ٹکڑوں کو قریب ایک سو بارہ کلوگرام تک وزنی ملبے کے ٹکڑوں کو چننے کے کام کرے گا۔ اس کے علاوہ ملبے کے چھوٹے ٹکڑے بھی زمینی مدار سے ہٹائے جائیں گے۔ یورپی خلائی ادارے نے اسے ایک اچھا آغاز قرار دیا ہے۔ اس مشن کے لیے یورپی خلائی ایجنسی کلیئر اسپیس کو اس مشن کے لیے اپنی مہارت فراہم کر رہے ہیں جب کہ اس پہلے مشن کے لیے سرمایہ بھی فراہم کر رہی ہے۔

Share this:
Mehbooba Mufti
Previous Post کشمیر: انتخابی مہم کے دوران محبوبہ مفتی حراست میں
Next Post ترکی کو کورونا کے خلاف جدوجہد میں صحت کے بینادی ڈھانچے میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں
Recep Tayyip Erdogan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.