geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

گوانتانامو: بائیڈن کی جیت کے بعد کچھ قیدی شاید رہا کیے جائیں

November 29, 2020 1 1 min read
Guantanamo
Share this:

Guantanamo

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) گوانتانامو بے کے حراستی مرکز کے سب سے عمر رسیدہ پاکستانی قیدی سیف اللہ پراچہ کی رہائی کے لیے ان کی وکیل پرامید ہیں۔ وکیل کے مطابق پراچہ کی رہائی کے لیے نئی امریکی انتظامیہ امید کی ایک نئی کرن ہے۔

گوانتانامو بے کے حراستی مرکز کے سب سے عمر رسیدہ پاکستانی قیدی سیف اللہ پراچہ کی رہائی کے لیے ان کی وکیل پرامید ہیں۔ وکیل کے مطابق پراچہ کی رہائی کے لیے نئی امریکی انتظامیہ امید کی ایک نئی کرن ہے۔

گزشتہ سولہ برس سے بغیر کسی الزام کے گوانتانامو بے کے حراستی مرکز میں قید پاکستانی سیف اللہ پراچہ ذیابیطُیس اور دل کے امراض میں مبتلا ہیں۔ 73 سالہ پراچہ کیوبا میں امریکی بیس پر قائم گوانتانامو بے کے حراستی مرکز کے سب سے عمر رسیدہ قیدی ہیں۔

سیف اللہ پراچہ کو سن 2006 میں دل کا دورہ بھی پڑ چکا ہے۔

پراچہ کی وکیل شیلبی سلیوان بیلس ان کی رہائی کے حوالے سے ریویو بورڈ کی سماعت کے لیے پر امید ہیں۔ انہوں نے انیس نومبر کو سماعت کے بعد خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ اب انہیں زیادہ امید اس لیے بھی ہے کیونکہ قیدیوں کی رہائی پر نظرثانی کے عمل کو نظر انداز کرنے والی انتظامیہ اب نہیں رہی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر اوباما انتظامیہ کی جانب سے گوانتانامو میں بند قیدیوں کے مقدمات کا جائزہ لینے اور انھیں رہا کرنے کے عمل کو ختم کردیا تھا۔ امید کی جارہی ہے کہ نئی امریکی حکومت کے تحت یہ عمل دوبارہ شروع ہوگا۔

گوانتانامو بے کسی زمانے میں عالمی غم و غصے کا اہم سبب تھا۔ گوانتانامو کے حراستی مرکز کو دہشت گردی کے جواب میں امریکی ظلم و زیادتی کی ایک علامت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

تین نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں نو منتخب صدر جو بائیڈن کی کامیابی کے بعد ایک مرتبہ پھر امید کی جارہی ہے کہ بائیڈن انتظامیہ گوانتانامو کے قیدیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مثبت راستہ تلاش کرے گی۔ لیکن گوانتانامو بے کے بارے میں جو بائیڈن کے حتمی ارادے ابھی تک غیر واضح ہیں۔

سابق امریکی صدر اوباما کی طرح نومنتخب صدر جو بائیڈن بھی گوانتانامو کو بند کرنے کی حمایت کرچکے ہیں۔

اس بارے میں صدارتی عہدے کی منتقلی کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ نومنتخب صدر گوانتانامو کو بند کرنے کی حمایت کرتے ہیں، لیکن اقتدار سنبھالنے سے پہلے ہی ان کے منصوبوں پر تفصیل سے تبصرہ کرنا نامناسب عمل ہوگا۔

واشنگٹن میں ہیومن رائٹس واچ کی نائب ڈائریکٹر آندریا پراسو کے خیال میں اگر یہ معاملہ ایک بہت بڑا پریس ایشو نہیں بنتا ہے تو اس کے جلد بند ہونے کا زیادہ امکان ہے۔

امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کی انتظامیہ نے 11 ستمبر 2001ء کے دہشت پسندانہ حملوں کے بعد 2002ء میں یہ حراستی مرکز قائم کیا تھا۔ القاعدہ اور طالبان سے تعلق رکھنے والے مشتبہ افراد کو تفتیش اور جیل میں ڈالنے کے لیے کیوبا میں امریکی نیوی کے ایک اڈے گوانتانامو بے پر ایک حراستی مرکز قائم کیا گیا تھا۔ سن 2003 میں یہاں 50 مختلف ملکوں کے تقریباﹰ 700 افراد قید تھے۔

سن 2009 میں گوانتانامو میں قیدیوں کی تعداد 242 تھی جبکہ آج وہاں 40 افراد قید ہیں۔ کیوبا میں واقع گوانتانامو کے حراستی مرکز پر امریکا کی سالانہ 445 ملین ڈالر لاگت آتی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گوانتانامو میں قائم امریکی عسکری حراستی مرکز کو آئندہ بھی قائم اور زیر استعمال رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس سے قبل سابق امریکی صدر باراک اوباما انسانی حقوق کی تنظیموں کے شدید دباؤ کے باجود اسے مکمل طور پر بند کرنے میں ناکام رہے تھے۔

گوانتانامو بے کی جیل میں اب تک کل 9 قیدی ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان میں سات قیدیوں کی موت خودکشی کرنے سے جبکہ ایک قیدی کینسر کے مرض سے اور ایک حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے انتقال کرگیا۔

73 سالہ سیف اللہ پراچہ کو سن 2004 میں دہشت گردی کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اور کوئی مقدمہ چلائے بغیر ہی ان کو گوانتانامو جیل میں منتقل کر دیا گیا۔ حکام کا الزام ہے کہ وہ القاعدہ کے ایک ’سہولت کار‘ ہیں، جس نے 11 ستمبر کے حملوں میں ملوث دو سازشیوں کی مالی مدد کی تھی۔ پراچہ ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

گوانتانامو بے میں اب کل قیدیوں کی تعداد 40 بتائی جاتی ہے۔

ان کے بیٹے عزیر پراچہ کو سن 2005 میں نیویارک کی ایک وفاقی عدالت میں دہشت گردوں کو مدد فراہم کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔ یہ فیصلہ گوانتانامو کے ریکارڈ میں موجود انہی شواہد کی بنیاد پر سنایا گیا جن کی بنیاد پر سیف اللہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ لیکن بعد میں نیو یارک کے ایک جج نے یہ شواہد رد کردیے اور پھر حکومت کی جانب سے نیا مقدمہ نہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس طرح عزیر پراچہ کو رہا کردیا گیا اور انہیں پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: ’مجھ پر تشدد کیا گیا، برطانوی افسران کھڑے دیکھتے رہے‘

سیف اللہ کی وکیل نے اس مرتبہ ریویو بورڈ کی سماعت میں ان کی ناقص صحت کے معاملے کو اٹھایا ہے کیونکہ پراچہ کو سن 2006 میں دل کا دورہ بھی پڑ چکا ہے۔ پراچہ کی وکیل کے بقول، اب نو منتخب صدر کے ہاتھ میں فیصلہ ہے اور اگر اس معاملے میں مزید دیری ہوئی تو پراچہ کے لیے یہ ’سزائے موت کی سزا‘ ہوگی۔

Share this:
Kashmir Local Election
Previous Post بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں لوکل الیکشن کا انعقاد
Next Post جرمنی: کورونا ویکسین کی چند ہفتوں میں منظوری کا امکان
Corona Vaccine

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.