geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی: کورونا ویکسین کی چند ہفتوں میں منظوری کا امکان

November 29, 2020November 29, 2020 2 1 min read
Corona Vaccine
Share this:

Corona Vaccine

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن حکومت وسطِ دسمبر میں کورونا وائرس کی تیار کردہ ویکسین کی باضابطہ منظوری دے سکتی ہے۔ یہ ویکسین جرمن دوا ساز ادارے بائیو این ٹیک نے تیار کی ہے۔

جرمن وزیر صحت ژینس اِشپان نے ملک کے بڑے دوا ساز ادارے بائیو این ٹیک کو کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے پر پرزور الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اس دوا ساز ادارے نے سب سے پہلے انسدادِ وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جرمن ادارے کو بین الاقوامی امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کا مالی اور کلینیکل تعاون بھی حاصل رہا۔ ان دونوں کمپنیوں نے اپنی ویکسین کو امریکا میں مریضوں کو لگانے کی منظوری کی درخواست فیڈرل اینڈ ڈرگ ایجنسی (ایف ڈی اے) کو دے رکھی ہے۔ اس کا امکان ہے کہ ایف ڈی اے 10 دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں ویکسین کو مارکیٹ کرنے کی اجازت دے دے گی۔

فائزر کے اعلامیے کے مطابق اس منظوری کے بعد 11 دسمبر کو شدید علیل مریضوں کو ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا جا سکتا ہے۔

جرمن وزیر صحت ژینس اِشپان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک میں اس ویکسین کے استعمال کی منظوری دسمبر کے وسط میں دینے کا یقینی امکان ہے۔ انہوں نے یہ بات باویریا کے ‘بائریشر رُنڈ فُنک‘ پبلک ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر صحت نے بھی اس ویکسین کو محفوظ اور مؤثر قرار دیا ہے۔

فائزر اور بائیو این ٹیک کی مشترکہ کاوشوں سے تیار کردہ ویکسین کے مؤثر ہونے کی شرح پچانوے فیصد ہے۔ کسی بھی فرد کو اس ویکسین کی دو خوراکیں قریب تین ہفتوں کے وقفے سے ٹیکے سے لگائی جائیں گی۔

کورونا ویکسین کے مؤثر ہونے کی شرح پچانوے فیصد ہے۔

ادہر جرمنی میں یہ تاثر عام ہے کہ منظوری ایک ضابطے کی اہم کارروائی ہے اور اس کے مکمل ہونے پر لوگوں کو ویکسین لگانے کے مرحلے کا آغاز ہو جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ویکسینیشن سینٹرز کا انتخاب کرنے کا سلسلہ شروع کیا جا چکا ہے۔ ان مراکز کے علاوہ موبائل وین بھی استعمال کی جائیں گی۔

جرمن وزیر صحت ژینس اِشپان کا کہنا ہے کہ ان کی وزارت نے کم از کم تین سو ملین ویکسین کی خوراکیں خریدنے کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ یہ خوراکیں مختلف دوا ساز اداروں سے حاصل کی جائیں گی۔ یہ دوا بائیو این ٹیک کی تیار کردہ ویکسین کو باقاعدہ اجازت ملنے کے بعد دوسری دوا بنانے والے ادارے تیار کریں گے۔ جرمنی دوسری تیار کردہ کورونا وائرس کے انسداد کی ویکسین خریدنے میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔ اس کی تصدیق ژینس اِشپان نے بھی کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ منظوری کے بعد ہسپتالوں کے عملے اور نرسنگ اسٹاف کے ساتھ ساتھ شدید بیمار افراد کو یہ ویکسین ابتدا میں لگائی جائے گی۔

جرمنی میں ویکسینیشن سینٹرز وسطِ دسمبر تک فعال کر دیے جائیں گے۔

جرمن وزیر صحت نے اپنے انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ ویکسین لگوانا ہر فرد کے لیے لازمی نہیں ہے اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں اس کی ضرورت نہیں وہ مت لگوائیں۔ اِشپان کا کہنا ہے کہ ویکسین لگوانے سے خود کو محفوظ کرنا نہیں بلکہ دوسروں کو بھی محفوظ رکھنا ہے۔ جرمن وفاقی ریاستوں نے بھی کہہ دیا ہے کہ ویکسینیشن سینٹرز وسطِ دسمبر تک فعال کر دیے جائیں گے۔

یہ امر اہم ہے کہ جمعرات 26 نومبر کو چانسلر انگیلا میرکل نے پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریسرچرز کی کوششوں سے کورونا وائرس کی تاریک سرنگ کا اختتام دکھائی دے رہا ہے اور اس مقام پر جرمن ریاست اور افراد کے لیے امید کی روشنی دکھائی دے رہی ہے۔

علاوہ ازیں جرمن حکومت نے لاک ڈاؤن کے نئے ضوابط کا اعلان بھی کر دیا ہے اور ان کا اطلاق پہلی دسمبر سے ہو گا۔ اس کا امکان ہے کہ جرمن حکومت کرسمس کے موقع پر 23 دسمبر سے یکم جنوری تک لاک ڈاؤن میں نرمی کر سکتی ہے۔

Share this:
Guantanamo
Previous Post گوانتانامو: بائیڈن کی جیت کے بعد کچھ قیدی شاید رہا کیے جائیں
Next Post ظلم، لا قانونیت اور غیر حق بجانب کاروائیوں کے سامنے خاموشی ایک مسلمان کو زیب نہیں دیتی، ترک صدر
Recep Tayyip Erdogan

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.