geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہر کسی کے لیے ماہانہ بنیادی آمدنی، یورپ کا ممکنہ راستہ

December 1, 2020 4 1 min read
Universal basic income—tools for social transformation
Share this:

Universal basic income—tools for social transformation

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) براعظم یورپ میں یقینی بنیادی آمدن یا تنخواہ کے حوالے سے مختلف نظریات پائے جاتے ہیں۔ اس تناظر میں براعظم کے شہریوں نے یورپی یونین سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر غور کرے۔

جرمنی میں اگلے موسم بہار میں ماہانہ بنیادی تنخواہ کے حوالے سے ایک آزمائشی پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے، اس پرا جیکٹ میں شامل افراد کو ایک مقررہ تنخواہ دی جائے گی۔ اس پراجیکٹ میں تقریباً دو ملین افراد نے درخواستیں دے رکھی ہیں۔ ان میں سے ایک سو بائیس افراد کو ماہانہ بارہ سو یورو تنخواہ دی جائے گی اور اس میں دوسری مراعات شامل نہیں ہوں گی۔ منتخب کردہ ایک سو بائیس افراد یہ تنخواہ تین سال تک موصول کرتے رہیں گے۔

یہ آزمائشی پراجیکٹ جرمن ادارے برائے اقتصادی تحقیق (DIB) کا ہے اور اس کا مقصد ایک بنیادی تنخواہ کا تعین کرنا ہے۔ یہ ادارہ اپنی ریسرچ میں یہ دیکھنا چاہتا ہے کہ ایک غیر مشروط تنخواہ کتنی ہو سکتی ہے اور اس کے انسانی معاشرتی رویوں پر کیسے اثرات مرتب ہو سکیں گے؟ اس پراجیکٹ میں مقررہ تنخواہ وصول کرنے کی درخواست ایک فلسطینی تارک وطن خاتوں مروا فتفتا نے بھی دی اور ان کا کہنا ہے کہ ان کو یہ احساس ہے کہ آزادی کا مقصد مالی اعتبار سے بااختیار ہونا ہے۔ برلن کی رہائشی فتفتا کا خیال ہے کہ ایک معقول تنخواہ سے داخلی بے چینی اور اسٹریس دور ہو جاتا ہے۔

ایک ماہانہ بنیادی تنخواہ سے مراد یہ لی جاتی ہے کہ ریاست اس کی ضامن ہو گی کہ وہ کسی بھی شخص کو ایک مقررہ رقم ماہانہ تنخواہ کی مد میں دے گی اور اس میں کمی بیشی نہیں کی جائے گی۔ یہ بھی نہیں دیکھا جائے گا کہ وصول کنندہ کون ہے اور وہ کیا کرتا ہے۔ اس تنخواہ کے ساتھ ساتھ وصول کرنے والا اضافی آمدن کے سلسلے کو بھی جاری رکھ سکے گا۔ جرمن ادارے برائے اقتصادی ریسرچ کے ایک محقق ژؤرگن شُپ نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ اس تحقیقی عمل سے کم از کم اس نظریاتی بحث کو ایک سمت دینے کی کوشش کی جائے گی، جس کا تعلق ایک ماہانہ بنیادی تنخواہ سے ہے۔ شُپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس ریسرچ میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ اگر کسی ایک فرد کو طویل عرصے تک غیر مشروط بنیادی تنخواہ دی جائے تو اسے وصول کرنے والے فرد کی سوچ اور روزمرہ عوامل کس حد تک تبدیل ہوں گے۔

ایک افریقی گاؤں میں یونیورسل بیسک انکم کی ادائیگی کو موبائیل فون پر چک کیا جا سکتا ہے۔

ایک بنیادی تنخواہ دے کر یہ بھی دیکھا جائے گا کہ کیا ریاست کے پاس اتنی معقول آمدن ہے کہ وہ ماہانہ بنیاد پر اپنے شہریوں کو معقول رقم ادا کر سکے ؟ ریاست کے خزانے میں مسلسل آمدن کی ایک بنیاد مختلف ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی رقوم بھی ہوں گی۔ یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ کم آمدنی والے افراد کے لیے ریاستی ماہانہ تنخواہ ایک بہت بڑی حیثیت کی حامل ہو گی اور متوسط طبقے کے لیے اس تنخواہ کا اثر قدرے کم ہو گا۔ ایک بنیادی تنخواہ کے تصور پر یورپی اقوام میں بحث و تمحیص کا سلسلہ ایک عرصے سے شروع ہے۔ اس تناظر میں عام لوگوں نے یورپی کمیشن کی توجہ کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے کمیشن سے درخواست کی ہے کہ وہ ایک معقول ماہانہ تنخواہ کے حوالے سے اپنی سفارشات سامنے لائے۔ اس تصور سے مراد یہ بھی لی گئی ہے کہ اگر اس کا نفاذ کسی صورت میں ہوتا ہے تو علاقائی اختلافات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ معاشرتی و معاشی ربط بھی بڑھے گا۔

Share this:
Schengen Agreement
Previous Post شینگن معاہدے کے بغیر یورپ پر جمود چھا جائے گا، فان ڈئر لاین
Next Post رکاوٹیں، پکڑ دھکڑ، مقدمات کے باوجود پی ڈی ایم ملتان میں جلسہ کرنے میں کامیاب
PDM Jalsa

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.