geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمن، امریکی دوا ساز کمپنیوں کی کورونا ویکسین کی منظوری کی درخواست

December 2, 2020 1 1 min read
Corona Vaccine
Share this:

Corona Vaccine

جرمن دوا ساز کمپنی ’بائیو این ٹیک‘ اور ادویات تیار کرنے والے اس کے امریکی پارٹنر ادارے فائزر نے یورپی میڈیسن ایجنسی کو کورونا وائرس کے خلاف اپنی تیار کردہ ویکسین کے استعمال کی مشروط منظوری کی درخواست دے دی ہے۔

ادویات کے عام استعمال کی اجازت دینے والے یورپی ادارے کو دی گئی اس درخواست کی آج منگل یکم دسمبر کے روز ‘بائیو این ٹیک‘ اور فائزر دونوں نے تصدیق کر دی۔ ان دونوں دوا ساز اداروں کی طرف سے بتایا گیا کہ انہوں نے یورپی میڈیسن ایجنسی کے ساتھ رابطہ کر کے اپنی تیار کردہ ویکسین سے متعلق ضابطے کی کارروائی چھ اکتوبر کو ہی شروع کر دی تھی اور کل پیر تیس نومبر کو کورونا وائرس کے خلاف اس ویکسین کی منظوری کی باقاعدہ درخواست بھی دے دی گئی۔

ان دونوں جرمن امریکی اداروں کے اس اقدام سے صرف ایک روز قبل ‘بائیو این ٹیک‘ اور فائزر کے حریف دوا ساز ادارے ‘موڈَیرنا‘ نے بھی یہ اعلان کر دیا تھا کہ وہ امریکی اور یورپی ریگولیٹرز کو درخواست دے رہا ہے کہ اس کی کووڈ انیس نامی وبائی بیماری کے خلاف تیار کردہ ویکسین کے ہنگامی بنیادوں پر استعمال کی منظوری دے دی جائے۔

ادھر جرمن دارالحکومت برلن سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق جرمن فارما کمپنی ‘بائیو این ٹیک‘ (BioNTech) نے کہا ہے کہ اگر اس کی تیار کردہ ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی گئی، تو یورپ میں اس ویکسین کا استعمال رواں سال کے ختم ہونے سے پہلے یعنی اسی ماہ بھی شروع ہو سکتا ہے۔ ‘بائیو این ٹیک‘ اور فائزر کی تیار کردہ اس ویکسین کو اب تک BNT162b2 کا نام دیا گیا ہے۔

‘بائیو این ٹیک‘ اور اس کے پارٹنر امریکی ادارے فائزر کی طرف سے گزشتہ ماہ کہا گیا تھا کہ ان کی تیار کردہ ویکسین تجرباتی طور پر ہزارہا افراد کو دی گئی تھی اور اس کے کورونا وائرس کے خلاف کامیاب اور مؤثر ثابت ہونے کی شرح 95 فیصد رہی تھی۔ مزید یہ کہ عمر رسیدہ انسانوں میں، جن کے کورونا وائرس کا شکار ہو جانے کا خطرہ قدرے زیادہ ہوتا ہے، اس نئی ویکسین کے کامیاب استعمال کی شرح 94 فیصد سے زائد رہی تھی۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر جرمن کمپنی ‘بائیو این ٹیک‘ اور امریکی ادارے فائزر نے کئی دیگر ممالک اور خطوں میں بھی اپنی بنائی ہوئی ویکسین کے استعمال کی اجازت کے لیے باقاعدہ درخواستیں پہلے ہی سے دے رکھی ہیں۔ اس ہنگامی منظوری کے لیے درخواستیں امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اور برطانوی ریگولیٹر اتھارٹی ایم ایچ آر اے کے علاوہ آسٹریلیا، کینیڈا اور جاپان سمیت کئی ممالک میں دی گئی ہیں۔

Share this:
Mohsen Fachrisadeh
Previous Post جوہری پروگرام: مقتول ایرانی سائنسدان کا خفیہ کردار کیا تھا؟
Next Post ترکی پذیرائی کیے جانے کا حقدار ہے، انگیلا مرکل
Angela Merkel

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.