geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یورینیم افزودگی کے معاملے پرایرانی صدر اور پارلیمنٹ آمنے سامنے

December 3, 2020 6 1 min read
Uranium enrichment
Share this:

Uranium enrichment

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے پارلیمنٹ سے منظور شدہ اس بل کو مسترد کر دیا جس میں اقوام متحدہ کے جوہری تنصیبات کے معائنے کو معطل کرنے اور یورینیم کی افزودگی کو بڑھاوا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کا بل ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان سنہ 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی اور امریکی پابندیوں میں نرمی کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کے لیے”نقصان دہ” ہے۔

گذشتہ ماہ ایران کے ممتاز ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد یہ بل اصلاح پسند حسن رُوحانی اور سخت گیر اور مغرب سے محاذ آرائی کےحامی عناصر کے مابین دشمنی کی عکاسی کرتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پارلیمنٹ سے منظور کردہ بل میں کہا گیا ہےکہ اقوام متحدہ کے ذریعہ کیے جانے والے معائنوں کو معطل کردیا جائے گا اور اگر یورپی ممالک اس ملک کے تیل اور بینکاری کے شعبوں پر سخت امریکی پابندیوں کو کم کرنے میں ناکام ہوگئے تو حکومت سے یورینیم کی افزودگی کو 20 فیصد تک بحال کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

یورینیم افزودگی کی یہ سطح جوہری ہتھیاروں کے لیے درکار سطح سے نیچے ہے لیکن سویلین مقاصد کے لیے درکار سطح سے اوپر ہے۔

کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے روحانی نے کہا کہ ان کی انتظامیہ اس بل کو منظور نہیں کرتی اور اسے سفارتی سرگرمیوں کے لئے نقصان دہ سمجھتی ہے۔

اس کے لیے انہوں نے اشارہ کیا کہ جون میں ہونے والے انتخابات سے قبل ارکان اپنے موقف مضبوط کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم ایٹمی میدان میں ماضی کی نسبت زیادہ مضبوط ہیں۔

توقع ہے کہ اس بل کے بہت کم اثرات پڑیں گے۔ مگریہ واضح ہے کہ چوٹی کے ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کےبعد ایران میں سخت گیر عناصر کی طرف سے اصلاح پسند انتظامیہ پر دبائو بڑھا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھی تمام ریاستی اداروں جن میں جوہری ادارہ بھی شامل ہے کو محسن فخری زاہ کے قتل کاجواب دینے کا حکم دیا ہے۔ مغربی انٹیلی جنس ادارے محسن فخری زادہ کو ایرانی ایٹمی پروگرام کا ‘خالق’ قرار دیتے ہیں اور ان کی ہلاکت کو ایرانی جوہری پروگرام کے لیے ایک بڑا دھچکا سمجھتے ہیں۔

Share this:
Coronavirus in Saudi Arabia
Previous Post سعودی عرب:کووِڈ-19 کی احتیاطی تدابیر کے سبب نزلہ، زکام کے کیسوں میں 98 فی صد کمی
Next Post سلامتی کونسل ایرانی سائنس دان کے قتل معاملے پر شاید توجہ نہ دے
Mohsen Fakhrizadeh

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.