geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سلامتی کونسل ایرانی سائنس دان کے قتل معاملے پر شاید توجہ نہ دے

December 3, 2020 1 1 min read
Mohsen Fakhrizadeh
Share this:

Mohsen Fakhrizadeh

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپنے چوٹی کے جوہری سائنس دان کے قتل کی مذمت اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم سفارت کارو ں کا خیال ہے کہ اس اپیل پر شاید توجہ نہ دی جائے۔

اگر پندرہ رکنی سلامتی کونسل کا کوئی رکن ایرانی جوہری سائنس داں محسن فخری زادہ کے قتل کے معاملے پر غور و خوض کے لیے درخواست دیتا ہے تو سلامتی کونسل بند دورازے میں اس پر اجلاس بلا کر اور اراکین کے درمیان اتفاق رائے ہونے پر کوئی بیان جاری کر سکتی ہے۔

سلامتی کونسل میں جنوبی افریقہ کے سفیرجیری ماٹجیلا نے منگل کے روز بتایا کہ ایرانی سائنس دان کے قتل یا ایران پر تبادلہ خیال کے لیے اب تک کسی رکن ملک نے کوئی درخواست نہیں دی ہے۔ سفارت کاروں کے مطابق کوئی بیان جاری کرنے کے حوالے سے بھی کسی طرح کی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

سلامتی کونسل بین الاقوامی امن اور سلامتی برقرار رکھنے کے لیے ذمہ دار ہے اور اسے کسی کے خلاف فوجی کارروائی یا پابندیاں عائد کرنے کا حکم دینے کا بھی اختیار ہے لیکن اس طرح کے اقدامات کے لیے کم از کم نو اراکین کی حمایت اور پانچ مستقل اراکین امریکا، فرانس، برطانیہ، روس اور چین کی جانب سے مخالفت میں ویٹو کا استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

گوکہ ایرانی جوہری پروگرام کے ‘فادر‘ سمجھے جانے والے فخری زادہ کے قتل کی ذمہ داری ابھی تک کسی نہیں قبول کی ہے تاہم ایران نے اس کے لیے اسرائیل کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر نے اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

امریکا روایتی طور پر سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف کسی بھی طرح کی کارروائی کی مخالفت کرتا رہا ہے۔ واشنگٹن نے بھی ایرانی سائنس داں کے قتل پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اقوام متحدہ میں ماورائے عدالت قتل کے الزامات کے تفتیش کار ایجینس کالامارڈ نے کہا کہ فخری زادہ کے قتل کے حوالے سے بہت سارے سوالات ہیں تاہم یہ ایک مسلح تصادم کے باہر ماورائے عدالت نشانہ بنا کر قتل کرنے کے زمرے میں آتا ہے۔

کالامارڈ نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ اس طرح کا قتل بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ایران نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش کو بھی اس سلسلے میں ایک خط ارسال کیا ہے۔ گوٹیرش نے اس کے جواب میں ‘کسی بھی ماورائے عدالت قتل‘ کی مذمت کرتے ہوئے ایران سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔

سلامتی کونسل کی ہر چھ ماہ پر ہونے والی معمول کی میٹنگ 22 دسمبر کو طے ہے، جس میں عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان 2015ء میں ہونے والے معاہدے پر غور کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ 2018 ء میں اس سے یکطرفہ طورپر الگ ہوگئی تھی۔

22دسمبر کو سلامتی کونسل کی مجوزہ میٹنگ میں کونسل کا کوئی رکن یا ایران اگر چاہے تو فخری زادہ کی ہلاکت کا معاملہ اٹھاسکتا ہے۔

دریں اثنا ایران کی پارلیمنٹ نے ایک بل کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو تہران کی جوہری تنصیبات کا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

خبر رساں ادارے ‘اے پی‘ کے مطابق مذکورہ بل کے تحت اگر جوہری معاہدے 2015 ء کے دستخط کنندہ ممالک تیل اور بینکنگ پر عائد پابندیوں میں نرمی نہیں کرتے توایرانی حکومت یورینیم کی افزودگی کو بڑھانے پر ساری توانائی خرچ کرے گی۔

بل کی منظوری کے دوران پارلیمان کے اجلاس کو ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کیا گیا، جس میں اراکین ‘امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد‘ کے نعرے لگاتے نظر آئے۔

Share this:
Uranium enrichment
Previous Post یورینیم افزودگی کے معاملے پرایرانی صدر اور پارلیمنٹ آمنے سامنے
Next Post سعودی عرب روزِ اول سے فلسطینی کاز کے دفاع میں کبھی متردد نہیں ہوا: وزیرخارجہ
Prince Faisal bin Farhan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.