geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا ضوابط کی خلاف ورزیاں، اپوزیشن کے خلاف ایکشن کا عندیہ

December 3, 2020 2 1 min read
Maryam Nawaz
Share this:

Maryam Nawaz

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں حکومت نے حزب اختلاف کو متنبہ کیا ہے کہ کورونا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر اس کے خلاف ایکشن لیا جا سکتا ہے۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اس ایکشن کے نتیجے میں حزب اختلاف کے رہنماؤں کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے حزب اختلاف کو متنبہ کیا ہے کہ کورونا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں اس کے خلاف ایکشن لیا جا سکتا ہے۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اس ایکشن کے نتیجے میں حزب اختلاف کے رہنماؤں کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔ تاہم حزب اختلاف ان حکومتی تنبیہوں کو کچھ زیادہ سنجیدہ نہیں لے رہی اور اس کا کہنا ہے کہ وہ اپنی تحریک جاری رکھے گی اور کورونا وائرس کے بہانے انہیں جلسے جلوسوں سے روکا نہیں جا سکتا۔

پاکستان میں کورونا کی صورت حال پریشان کن ہوتی جارہی ہے۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس نے کامیاب حکمت عملی سے اس پر شروع میں قابو پالیا تھا لیکن اب حزب اختلاف کے منفی رویے کی وجہ سے کورونا کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہورہا ہے۔ حزب اختلاف حکومت کے اس الزام کو مسترد کرتی ہے۔

واضح رہے گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا وائرس کے ملک میں نو ہزار سے زائد کیسز درج ہوئے ہیں۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس صورت حال کی ذمہ دار حزب اختلاف ہے، جو جلسے جلوس کر کے صورت حال خراب کر رہی ہے اور یہ کہ اب اس کے خلاف ایکشن لیا جا ئے گا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوگی اور وہ جلسے جلوس جاری رکھے گی۔ پارٹی کے رہنما سینیٹرمشاہد اللہ خان کہتے ہیں کہ یہ ایک ‘مردار حکومت‘ ہے۔ ان کے بقول، ”ملتان کے جلسے سے پہلے حکومت نے تمام طرح کے غیر آئینی ہتھکنڈے استعمال کیے، ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا، ہم پر مقدمات درج کیے، لیکن پھر بھی عوام کا ایک سمندر ملتان کے جلسے میں آیا۔‘‘

سینیٹر مشاہدہ کے خیال میں اپوزیشن کا ایجنڈا فیل کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کو گراؤنڈ پر ڈیلیور کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا، ”عمران خان عوام کی معاشی بدحالی ختم کریں، مہنگائی کا خاتمہ کریں اور عوام کو ریلیف دیں لیکن وہ ایسا کبھی نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ایک نااہل حکمران ہیں۔‘‘

اس سوال پر کہ کورونا کے واقعات واقعی تیزی سے پھیل رہے ہیں جس پر ماہرین صحت کو بہت پریشانی لاحق ہے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کا اس حوالے سے دہرا معیار ہے۔ سینیٹر کے بقول، ”یہ عجیب بات ہے کے خادم رضوی کے جنازے میں کورونا نہیں پھیلتا، سوات کی جلسے میں کورونا نہیں پھیلتا، جماعت اسلامی کے جلسوں سے تو نہیں پھیلتا، اسد عمر سکھر میں جلسہ کرے تو نہیں پھیلتا، لیکن جب پی ڈی ایم جلسہ کرے تو فوراﹰ پھیلتا ہے۔ اگر حکومت کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے تو وہ جلسے میں آنے والے افراد کو سینیٹائزر دے۔ انہیں ماسک فراہم کریں۔ کورونا سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرے اور ہسپتالوں کا اسٹاف بڑھائے۔‘‘

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی محمد اقبال آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن حکومت کی کورونا کی پالیسی کی خلاف ورزی کرے گی اور لوگوں کی صحت کو خطرے میں ڈالے گی تو ان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں گے اور گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔ آفریدی کے بقول، ”حکومت لاہور کا جلسہ نہیں ہونے دے گی اس لیے کہ اس سے بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کے پھیلنے کے امکانات ہیں۔‘‘

اقبال آفریدی نے کہا کہ یہ بھی ممکن ہے اگر کورونا وائرس سے بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوتی ہیں تو ان کے مقدمات بھی اپوزیشن کے رہنماؤں کے خلاف درج کیے جائیں گے کیونکہ اپوزیشن کے رہنما اپنے سیاسی فائدے کے لیے معصوم لوگوں کو قربانی کا بکرا بنا رہے ہیں۔ انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ حکومت کورونا پھیلانے کی ذمہ دار ہے۔ ان کے بقول، ”ہم نے اپنے کئی جلسے ملتوی کر دیے، جبکہ ایسے جلسوں پر پی ٹی آئی کے مقامی تنظیموں کے ایم پی اے اور ایم این اے کہ بہت سے پیسے خرچ ہوئے تھے، پھر بھی ہم نے عوامی مفاد کے لیے جلسے ملتوی کر دیے۔ لیکن اپوزیشن اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے اور وہ جلسے منعقد کرنے پر بضد ہیں۔‘‘

جمیعت علماء اسلام فضل الرحمن گروپ کی مرکزی شوریٰ کے رکن جلال الدین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے ہمارے قائدین کو گرفتار کیا تو ہم ان کے طاغوتی ہتھکنڈوں کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے بتایا، ”ہم نے حکومت سے نمٹنے کی تیاری مکمل کر لی ہے اگر یہ ہمارے مرکزی قائدین کو گرفتار کریں گے تو دوسرے اور تیسرے درجے کی قیادت میدان میں آ جائے گی اور اگر پھر بھی گرفتاریاں نہ روکی گئیں تو ہم ملک بھر میں جیل بھرو تحریک شروع کر دیں گے، ہم دیکھیں گے حکومت کتنے لوگوں کو گرفتار کرتی ہے کیا یہ لاکھوں کروڑوں لوگوں کو گرفتار کرے گی؟‘‘

پی ٹی آئی حکومت کو لاہور میں اپوزیشن کے جلسے میں بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتاریاں اور مقدمات ان کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ ”اگر حکومت نے لاہور کا جلسہ روکا تو حشر ملتان سے بھی برا ہوگا۔ اور اگر حکومت نے طاقت استعمال کی تو ہم بھرپور عوامی طاقت سے اس کا جواب دیں گے۔‘‘

سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ حکومت کی طرف سے کریک ڈاؤن سیاسی کشیدگی میں اضافہ کرے گا۔ معروف تجزیہ نگار سہیل وڑائچ نے اس حوالے سے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ حکومت سیاسی کشیدگی کو ایک حد تک ہی لے کے جائے گی۔ ”میرے خیال میں حکومت ملتان کی طرح ہی کوئی ایکشن کرے گی، سیاسی کارکنان کو گرفتار کیا جائے گا، پی ڈی ایم کے کارکنان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے، جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی جائیں گی اور پھر لاہور کا جلسہ کرنے دیا جائے گا۔‘‘

سہیل وڑائچ کے مطابق لوگوں کو ہراساں بھی کیا جائے گا اور انہیں ڈرایا بھی جائے گا۔ اس سے کسی حد تک سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا لیکن حکومت بڑے رہنماؤں کو گرفتار کرنے سے گریز کرے گی کیونکہ اس سے کشیدگی بہت بڑھ سکتی ہے اور نوبت لانگ مارچ اور تشدد تک آ سکتی ہے۔ ان کے بقول، ”حکومت یقینا ایسا نہیں چاہے گی، بلکہ وہ کہیں گے کہ ہم نے جلسے کی اجازت دی لیکن اپوزیشن لوگوں کو جمع نہیں کر سکی۔‘‘

Share this:
Coronavirus
Previous Post عالمی وبا: دنیا بھر میں اموات کی تعداد 14لاکھ 87 ہزار ہو گئی
Next Post سابق وزیراعظم ظفر اللہ جمالی انتقال کر گئے
Mir Zafarullah Khan Jamali

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.