geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

‘پاکستان نے دہشتگردی کے ناقابل تردید ثبوت پیش کر کے بھارت کا چہرہ بے نقاب کر دیا’

December 4, 2020 0 1 min read
Major General Babar Iftikhar
Share this:

Major General Babar Iftikhar

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کورونا کے حوالے سے آگاہی مہم میں میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا نے اربوں روپے کی آگاہی مہم مفت چلائی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ایک آن لائن نیوز پورٹل ‘گلوبل ویلیج اسپیس’ کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ڈوزیئر کے اہم نکات اجاگر کیے، اس کے علاوہ انہوں نے ایل او سی صورتحال، سی پیک، ففتھ جنریشن وار فیئر پر بھی میجر جنرل بابر افتخار کی تفصیلی گفتگو کی۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونےکا ڈوزیئر میں ثبوت سامنے لایا، پاکستان بھارت کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کے ثبوت بھی سامنے لایا، بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ثبوتوں کو عالمی برادری نے بہت سنجیدہ لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈوزیئر سامنے آنے پر دنیا اب بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی پر بات کر رہی ہے، تمام تر بھارتی کوششوں کے باوجود عالمی فورمز اور ذرائع ابلاغ پر بحث چل نکلی ہے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دفتر خارجہ نے ڈوزیئر کو پی 5 (سلامتی کونسل کے 5 مستقل اراکین) کو پیش کیا، پھر اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کو پیش کیا گیا، ہم یہاں رکیں گے نہیں، عالمی سطح پر اس سنگین معاملے کو مزید آگے لے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی دہشتگردی کے ناقابل تردید ثبوت پیش کر کے دنیا کے سامنے بھارت کا مکرہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔

افغان امن عمل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم افغان قیادت سے اس مسئلے پر بات کرتے رہتے ہیں، ایک باقاعدہ میکنزم موجود ہے، مگر صاف بتاؤں ہم افغان حکومت کے کیپیسٹی ایشوز کو تسلیم کرتے ہیں، اس لیے پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال ہونے پر افغان حکومت کو زیادہ الزام نہیں دیتے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت افغان سرزمین کو استعمال کر کے سی پیک کو نشانہ بناتا ہے، بھارت کے پاس دہشت گرد ہیں، بھارت سی پیک پر کام کرنے والی چینی افرادی قوت اور مقامی لیبر کو نشانہ بناتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، اور ہم چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں، سی پیک کی سیکیورٹی کے لیے خاص طور پر دو ڈویژن فورس تشکیل دی ہے، اس کے علاوہ آٹھ نو ریگولر رجمنٹس بھی راہداری کی حفاظت پر مامور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے چینی شراکت دار سی پیک منصوبے کے سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں، سی پیک کو نقصان پہنچانے کی ہر بھارتی سازش کو ناکام بنائیں گے، ان شاءاللہ سی پیک ہر روز پہلے سے زیادہ ترقی کرے گا۔

پاکستان میں کورونا کی صورت حال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے اربوں روپے کی آگاہی مہم مفت چلائی۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر کے این سی او سی کا انفارمیشن آرم کی حیثیت سے ہم نے دیکھا، اور کورونا سے نمٹنے میں پہلے دن سے پاک فوج ہر حکومتی کوشش کا حصہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ این سی او سی میں فوجی اور سویلین مربوط نمائندگی ہے، یہ تجربہ بہت اچھا رہا، اسمارٹ لاک ڈاؤن یقینی بنانے کے لیے فوجی دستے تعینات کیے گئے جب کہ وبا سے نمٹنے کی حکمت عملی اور فیصلوں میں فوج کے آئی ٹی سسٹمز کا فائدہ اٹھایا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کورونا کی پہلی لہر میں جو خامیاں سامنے آئیں، انہیں ہنگامی بنیادوں میں دور کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے، اسی وجہ سے دوسری لہر میں ہماری تیاری پہلی لہرکے مقابلے میں خاصی بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کورونا کی دوسری لہر کا بہتر طور پر مقابلہ کر رہے ہیں، اور اس حوالے سے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو خاص طور پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر میں ہم سب کو زیادہ احتیاط اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔

Share this:
Recep Tayyip Erdogan
Previous Post خواتین کے حقوق کو نشانہ بنانے والوں کے سامنے ہم دیوار بن کر کھڑے ہوں گے: صدر ایردوان
Next Post وزیر اعظم نے کورونا سے نمٹنے کیلیے 10 نکاتی ایجنڈہ پیش کر دیا
Imran Khan

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.