geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

December 5, 2020 5 1 min read
US Iran
Share this:

US Iran

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تہران پر مسلسل دباو ڈالنے کی پالیسی کے تحت امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں جن کے تحت ایک ادارے اور فرد کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اپنی مدت کار کے اختتام سے ایک ماہ قبل ایران پر زیادہ سے زیادہ دباو ڈالنے کی اپنی پالیسی کے تحت جمعرات کے روز نئی پابندیوں کا اعلان کیا۔ نئے اقدام کے تحت امریکا نے ایک ادارے اور اس کے سربراہ کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید میثمی گروپ اور اس کے ڈائریکٹر کے خلاف پابندیا ں عائد کر دی گئی ہیں۔ وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں امریکا نے الزام لگایا ہے کہ یہ گروپ ایران کے کیمیائی ہتھیاروں کی تحقیق کی سرگرمیوں میں ملوث رہنے کے ساتھ ساتھ امریکا کی جانب سے پہلے سے ہی بلیک لسٹ ایرانی تنظیم برائے دفاعی اختراع و ترقی سے بھی وابستہ ہے۔ محسن فخری زادہ اسی تنظیم کے سربراہ تھے۔

امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان ایران کے ممتاز جوہری سائنس داں محسن فخری زادہ کے قتل کے چند دنوں بعد کیا گیا ہے۔ سنیچر کے روز ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے فخری زادہ کے قتل کا بدلہ لینے کا وعدہ کیا تھا، جس کی وجہ سے صدر ٹرمپ کی صدارت کے بقیہ بچ جانے والے چند ہفتوں کے دوران ایران کے مغرب اور اسرائیل کے ساتھ نئے تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ اسٹیفن منوشن نے ایک بیان میں کہا کہ ”ایران کی بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تیاری اس کے پڑوسیوں اور دنیا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ”امریکا ایرانی حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔”

امریکا کی طرف سے عائد کردہ پابندیو ں کے نتیجے میں جن ادارو ں اور افراد کو بلیک لسٹ کیا جاتا ہے ان کے اثاثے منجمد کردیے جاتے ہیں اور امریکیوں کے ان کے ساتھ تجارت پر بھی روک لگادی جاتی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک علیحدہ بیان میں کہا کہ ”امریکا کو ایران کی جانب سے مبینہ کیمیاوی مادوں کے تجربہ اور تیاری کے متعلق خبروں پر تشویش ہے۔ ان کیمیاوی مادوں کا استعمال ایران اپنے شہریوں پر مزید زیادتی کرنے یا پھرحملہ کرنے کے مقاصد میں کرسکتا ہے۔”

ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی ایلیٹ ابرامس نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ اپنی مدت کار کے آخری مہینے میں ایران کے خلاف پابندیوں کو سخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے سے صدر ٹرمپ کی جانب سے 2015 میں امریکا کو یک طرفہ طورپر الگ کرلینے کے فیصلے اور اس کے خلاف سخت پابندیوں کے اعلان کے بعد سے ہی واشنگٹن اور تہران میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

نومنتخب صدر جو بائیڈن 20 جنوری کو امریکا کے نئے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔ انہوں نے انتخابی جلسوں کے دوران کہا تھا کہ اگر ایران تمام شرائط اور ضابطوں کو پورا کرتا ہے تو امریکا، ایران کے ساتھ سابقہ معاہدہ بحال کردے گا۔

Share this:
Joe Biden
Previous Post ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دوں گا: بائیڈن
Next Post فرانس میں درجنوں مساجد سخت نگرانی میں
France Mosques

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.