geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایغور مسلمانوں کو خنزیر کھانے پر مجبور کیا جاتا ہے، الجزیرہ رپورٹ

December 5, 2020 0 1 min read
China
Share this:

China

سنکیانگ (اصل میڈیا ڈیسک) انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ سنکیانگ کے لاکھوں ایغور نسل کے مسلمانوں کو پیشہ ورانہ تربیت کے نام پر اذیتی و حراستی مراکز میں مقید کیا گیا ہے۔ ان مسلمانوں کو تشدد اور انتہائی نامناسب سلوک کا سامنا ہے۔

ایغور مسلمانوں کو خنزیر کا گوشت کھانے پر مجبور کيے جانے سے متعلق رپورٹ عرب ریاست قطر میں قائم انٹرنیشنل الجزیرہ ٹیلی وژن چینل نے نشر کی ہے۔ اس رپورٹ میں سیارہ گُل ساوتبے نامی خاتون نے بتایا کہ کیمپ میں مقید رہنے کے دوران جو سلوک روا رکھا گیا، وہ ایک ڈراؤنے خواب کی طرح آج بھی ان کے حواسوں پر چھایا ہوا ہے۔ انہیں دو سال قبل چینی حکام نے کیمپ سے جانے کی اجازت دے دی تھی۔ دو بچوں کی ماں کا یہ بھی کہنا تھا کہ کیمپ میں انہیں تشدد اور ذلت آمیز سلوک کا سامنا رہا۔ایغور مسلمانوں سے سلوک پر مسلم دنیا کی خاموشی، اوزل کی تنقید

ایغور خاتون سیارہ گُل ساوتبے اب مہاجرت اختیار کر کے سویڈن میں مقیم ہیں۔ وہ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں۔ انہوں نے کیمپ میں مقید رکھے جانے کے بارے میں ایک کتاب بھی تحریر کی ہے اور یہ حال ہی میں شائع ہوئی۔ اس کتاب میں انہوں نے دوسرے قیدیوں کو مارے جانے، جنسی تشدد، گالم گلوچ اور نامرد کیے جانے کے واقعات کا تذکرہ کیا ہے۔ اپنی کتاب میں انہوں نے اپنے اوپر کیے گئے تشدد اور مشکلات کا احوال بھی بیان کیا۔ ان کا ایک انٹرویو الجزیرہ ٹیلی وژن نے حال ہی میں نشر کیا اور اس میں انہوں نے سنکیانگ میں مسلمانوں کے حراستی کیمپوں کے اندرونی حالات کو بیان کیا۔

اس انٹرویو میں سیارہ گُل نے بتایا کہ ایغور اور دوسری مسلمان اقلیتوں کو اذیتی کیمپوں میں انتہائی نامناسب سلوک کا سامنا ہے۔ انہیں اس جبر کے دوران خنزیر کا گوشت کھانے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ مذہب اسلام میں خنزیر کا گوشت کھانے کی سخت ممانعت ہے کیونکہ یہ حرام اشیاء میں شامل ہے۔ سیارہ گُل کا کہنا ہے کہ خاص طور پر ہر جمعے کے دن کھانے میں پورک (خنزیر کا گوشت) دیا جاتا تھا اور تمام مسلمانوں کو زبردستی یہ کھانے پر مجبور بھی کیا جاتا تھا اور انکار کرنے والے کو شدید تشدد کا سامنا ہوتا تھا۔ ایغور خاتون کے مطابق حرام گوشت کھانے کے لیے حراستی مرکز کے حکام نے مسلمانوں کے مقدس دن جمعے کا انتخاب کیا تھا۔

انٹرویو دیتے ہوئے سیارہ گُل ساوتبے کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سے حراستی کیمپ کے اہلکار بیجنگ حکومت کے ایما پر مسلمانوں کے ساتھ ذلت آمیز سلوک روا رکھے ہوئے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حرام گوشت کی خوراک زبردستی کھانے کے بعد کے احساسات کو بیان کرنا کسی بھی مسلمان کے لیے انتہائی پشیمانی اور شرمندگی کا باعث ہو سکتا ہے اور الفاظ میں بیان کرنا بہت مشکل تھا۔ مسلمان خاتون کو بھی شدید شرمندگی لاحق ہے کہ انہوں نے بھی کیمپ میں حرام گوشت کھایا اور وہ کیفیت ان سے بیان کرنا اس وقت بھی بہت ہی مشکل ہے۔

الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں بیان کیا کہ ان تمام واقعات اور شہادتوں سے کم از کم یہ ظاہر ہوتا ہے کہ چینی حکومت سنکیانگ کی مسلم ثقافت اور مذہبی عقائد کو دانستہ ہدف بنائے ہوئے ہے۔ ان کا واضح نشانہ سنکیانگ کی اقلیتی مسلم برادری ہے۔ سن دو ہزار سترہ سے ان مسلمانوں کے گھروں اور بستیوں کی سخت نگرانی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سنکیانگ کے کسانوں کو زرعی ترقی کے تناظر میں لا دینیت کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ ایغور نسل کے جرمن ماہر بشریات ادریان زینز کا کہنا ہے کہ ایسی دستاویزات اور رپورٹس موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسلمان کسانوں کو مالی منفعت کے تناظر میں سؤروں کے ریوڑ پالنے کی جانب بھی راغب کیا جا رہا ہے۔ سن دو ہزار انیس میں سنکیانگ کے بیجنگ نواز مسلمان انتظامی سربراہ شہرت ذاکر نے بہت جلد سنکیانگ کو سؤر پالنے کا مرکز بنانے کا بھی دعویٰ کیا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا میں مذہبی آزاد کے لیے سب سے بڑا خطرہ چین کی صورت میں ظاہر ہوا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے ایشیائی دورے کے دوران انڈونیشیا پہنچنے پر کیا۔ پومپیو اس وقت سری لنکا، مالدیپ، انڈونیشیا اور ویت نام کے دورے پر ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی کمیونست پارٹی کی جنگ تمام مذاہب کے ماننے والوں یعنی مسمان، بدھ مت، مسیحیت اور فالن گونگ عقیدے کے خلاف ہے۔ ان خیالات کا اظہار امریکی وزیر خارجہ نے انڈونیشی مسلمانوں کی سب سے بڑی تنظیم نہدة العلما کے ایک اجلاس میں کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمیونسٹ پارٹی دنیا کو قائل کرنے کی کوشش میں ہے کہ جس جبر کا ایغور مسلمانوں کو سامنا ہے، وہ وہاں پھیلی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے۔ انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ اس وقت شمال مغربی صوبے سنکیانگ کے دس لاکھ ایغور مسلمان حراستی کیمپوں میں جبری معاشرتی انضمام اور مذہبی اقدار سے دوری اختیار کرنے کی حکومتی تربیتی کارروائیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ چینی حکومت کیمپوں کو پیشہ ورانہ تربیت کے مراکز قرار دیتی ہے اور جبر کے تحت کی جانے والی کارروائیوں کی تردید کرتی ہے۔

Share this:
France Mosques
Previous Post فرانس میں درجنوں مساجد سخت نگرانی میں
Next Post عالمی وبا: دنیا بھر میں اموات کی تعداد 15 لاکھ سے زیادہ ہو گئی
Corona virus

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.