geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

زمینوں پر قبضوں کے الزام میں وحید گل، رانا مبشر اور سیف الملوک کے فرنٹ مینوں پر مقدمات

December 5, 2020December 5, 2020 0 1 min read
Waheed Gul, Rana Mubashir, Saif al-Muluk
Share this:

 Waheed Gul, Rana Mubashir, Saif al-Muluk

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور کی ضلعی انتظامیہ اور اینٹی کرپشن پنجاب بااثر قبضہ مافیا کے خلاف سرگرم ہو گئے۔ مسلم لیگ ن کے موجودہ ایم این اے رانا مبشر، سابق ایم پی اے وحید گل ، چیئرمین یونین کونسل مبین داؤد، افضل اور مبشر اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے۔

ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض نے لاہور کے بڑے قبضہ مافیا کے خلاف چار نئے ریفرنس ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھجوا دیے۔ ڈی سی نے زمینوں پر قبضے اور سرکاری فیسوں کی مد میں سرکار کو اربوں کا نقصان پہنچانے پر اس گھناؤنے کھیل میں ملوث سرکاری افسران اور مفاد کنندگان کے خلاف مقدمات درج کرنے کی درخواست کر دی۔

اینٹی کرپشن نے ڈپٹی کمشنر کے ریفرنس پر وحید گل، رانا مبشر اور سیف الملوک کھوکھر کے فرنٹ مینوں پر چار مختلف مقدمات درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے شروع کر دیے۔

مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر، وحید گل اور رانا مبشر اپنے اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے سرکاری املاک پر قبضہ اور جعل سازی سے خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے میں پیش پیش ہیں۔

سیف الملوک کھوکھر نے اپنے فرنٹ مین یو سی چیرمین مبین داؤد، مبشر ،افضل خان کی مدد سے 80کنال اراضی پر قبضہ کیا جو پارسی خاندان کی تھی اور کراچی کے عیدالڈینشا جی کی 1914میں وفات کے بعد اولاد نہ ہونے کی وجہ سے لاوارث ہوگئی۔

ملک سیف الملوک کے فرنٹ مینوں نے محکمہ مال کی ملی بھگت سے جعلی وارث بناکر 2015 میں اپنے اپنے نام ٹرانسفر کرا لی۔ ملک سیف الملوک کھوکھر کے قبضہ میں یہ 80 کنال انتہائی قیمتی اراضی نزول لینڈ قرار دیکر بحق سرکار ضبط کر لی گئی ہے اور ملزمان سے تاوان کی وصولی یقینی بنائی جائے گی۔

سابق ایم پی اے وحید گل کا فرنٹ مین نواب پورہ کا رہائشی پراپرٹی ڈیلر محمد طارق اور کاروباری شراکت دار محمد نصراللہ ہے۔ طارق نے ہربنس پورہ کے علاقے نواب پورہ میں اربوں روپے کی سرکاری زمین پر مدینہ پیلس، نواب پیلس مارکیز سمیت غیر قانونی دفتر بنا رکھا ہے۔

ملزم طارق تاوان اور سرکاری فیس کی مد میں 1 کروڑ 37 لاکھ سے زائد کا نادہندہ بھی ہے۔ وحید گل کے فرنٹ مین اور کاروباری شراکت دار محمد نصراللہ نے ہربنس پورہ کے علاقے میں 7 کنال سے زائد اربوں روپے مالیت کی سرکاری زمین پر غیر قانونی اسپیئر پارٹس فیکٹری بنا رکھی ہے۔

ملزم نصراللہ 35 لاکھ روپے سرکاری تاوان کا نادہندہ بھی ہے۔ موجودہ ایم این اے رانا مبشر احمد کا فرنٹ مین محمد بوٹا لاہور کینٹ کے علاقے موضع دھلا گُلا میں اربوں روپے مالیت کی 64 کنال سے زائد سرکاری زمین پر قابض ہے۔

محمد بوُٹا 21 لاکھ 61 ہزار سے زائد سرکاری تاوان کا نادہندہ بھی ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کا عزم ہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔

Share this:
Rana Sanaullah
Previous Post بنی گالا میں چھپے کورونا کو بھگا کر دم لیں گے: رانا ثنااللہ
Next Post سبز چائے میں کورونا وائرس کی ایک قسم کو روکنے والا کیمیکل دریافت
Green Tea

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.