geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

زمین کی حیاتیاتی جہتوں کا تحفظ وقت کی ضرورت

December 6, 2020December 6, 2020 0 1 min read
Marine Biology
Share this:

Marine Biology

رواں برس جولائی میں افریقی ملک بوٹسوانا کے شمالی حصے میں سينکڑوں ہاتھی مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ ماحولیاتی سائنسدانوں نے اس واقعے کو زمین کے ماحول کے لیے آفت قرار دیا تھا۔

شمالی بوٹسوانا میں ہاتھیوں کی ہلاکت کو زہر خورانی کا افسوس ناک نتیجہ قرار دیا گیا تھا۔ ان ہاتھیوں نے وہ پانی پیا تھا جہاں زیر آب زہریلی کائی اُگی ہوئی تھی۔ اس کائی کا زہر پانی میں شامل ہو چکا تھا۔ یہ سبزی مائی نیلی کائی پانی کے نیچے قدرتی طور پر اُگتی ہے اور اس کا زہریلا مواد پانی میں شامل ہونے کی وجہ موسمیاتی حدت قرار دی گئی ہے۔ سائنسدان بعض جانوروں کی ناپید ہوتی نسلوں کو بچانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

چند برس قبل کیلیفورنیا کے گدھ اور قطبی بلے کی نسلوں کے ناپید ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔ پھر ایسی حکمت عملی اختيار کی گئی کہ ان جانوروں کو ناپید ہونے سے بچایا جائے۔ ان کو محفوظ مقامات پر رکھ کر پروان چڑھایا جا رہا ہے اور اس کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ ایسی افزائش دنیا بھر کے چڑیا گھروں میں معمول خیال کی جاتی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ناپید ہوتے جانوروں کو ان کے اپنے جنگلاتی ماحول ہی میں پروان چڑھانا ممکن ہوتا تو اس طرح جنگلات اور جانوروں کو تحفظ مل سکتا۔

ڈولی پہلی کلون بھیڑ تھی۔ ٹیکنالوجی کی مدد سے اس کا جنم سن انیس چھیانوے میں ممکن ہوا تھا۔ لیبارٹری میں خلیوں کے استعمال سے ایک ہم شکل بھیڑ کی تخلیق کی گئی تھی۔ یہ کوئی پہلا تجربہ نہیں تھا۔ انسان ایسے تجربات سن انیس سو اٹھائیس اور انیس سو باون سے جاری رکھے ہوئے تھے۔ پہلی مرتبہ ایک مينڈک کا بچہ يعنی غوکچہ سن انیس سو باون میں کامیابی سے تخلیق کیا گیا تھا۔ غوکچہ یا ٹیڈپول بعض بری و بحری جانوروں کا ابتدائی روپ ہوتا ہے۔ جیسے کہ مینڈک کا انڈے سے جنم لینے کے بعد کی پہلی صورت کو ٹیڈ پول کہا جاتا ہے۔ اس وقت بھی ناپید ہوتے جانوروں کے خلیوں سے نسل کے بچاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔چین: چوہوں اور کوبرا سانپوں کا کاروبار کرنے والے پریشان

اقوام متحدہ کے پروگرام برائے ایکو سسٹم کی بحالی کی ایک دہائی کا آغاز سن دو ہزار اکیس سے ہو رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ایک ٹریلین ڈالر کے خرچ سے دنیا کے قریب ایک سو پندرہ ملکوں میں زمین کی بحالی کی جائے گی۔ اگر یہ پروگرام کامیاب ہو جاتا ہے تو چین جتنے وسیع رقبے کا سابقہ ماحولیاتی نظام یا ایکو سسٹم ایک مرتبہ پھر سے بحال ہو جائے گا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ بحال شدہ رقبہ پھر سے کاربن کو جذب کرنے کی صلاحیت پیدا کر لے اور اس طرح نشو و نما کے ماحول کا تحفظ بھی ہو سکے۔

پینگولین جانور کی دنیا بھر میں تجارت جاری ہے اور اس کا ناپید ہونا نظر آ رہا ہے۔ بین الاقوامی قانون کے تحت پینگولین کی تمام آٹھ قسموں کا شکار اور تجارت غیر قانونی ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ جانوروں کی غیر قانونی تجارت ماحول پسندوں کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ تمام تادیبی کارروائیوں کے باوجود اسمگلروں پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ بھارت سے اچھی خبر یہ ہے کہ ناپید ہوتے ٹائیگر کی آبادی کو بڑھانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

محققین سمندری ماحولیاتی نظام کے تحفظ کی کوششیں بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں بحیرہ احمر کی ڈھائی ہزار کلومیٹر پر پھیلی مونگے کی چٹانوں کو یونیسکو کے سمندری عالمی ورثے میں شامل کر لیا گیا ہے۔ بحیرہ احمر میں واقع یہ دنیا کی سب سے طویل مونگے کی چٹانیں ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ مونگے کی چٹانوں پر ایک چوتھائی سمندری حیات کا انحصار ہے۔ ریسرچرز کے مطابق سن دو ہزار پچاس تک موسم شديد گرم ہونے سے مونگے کی ستر سے اسی فیصد چٹانیں تباہی کا شکار ہو جائیں گی۔

Share this:
Sindh Culture Day
Previous Post سندھ بھر میں آج یوم ثقافت منایا جا رہا ہے
Next Post ایرانی سابق خاتون نائب صدر مولاوردی کو ڈھائی سال قید کی سزا
Shahindokht Molaverdi

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.