geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سوشل میڈیا پر تنقید سے گھبرا کر اداکاری اور ملک چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا، ماورہ حسین

December 7, 2020 0 1 min read
Mawra Hocane
Share this:

Mawra Hocane

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) اداکارہ ماورہ حسین نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ اور تنقید سے اتنی دلبرداشتہ ہوگئی تھیں کہ اداکاری اور ملک دونوں چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

موجودہ دور میں فنکاروں کی کامیابی کا پیمانہ ان کی اداکاری سے زیادہ سوشل میڈیا فالوورز سے لگایا جاتا ہے۔ جس اداکار کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز ہوتے ہیں اسے سب سے زیادہ کامیاب تصور کیاجاتا ہے اور اس ریس میں آج پاکستان کا تقریباً ہر فنکار شامل ہوچکا ہے۔

آج سے چند سال قبل ایسا نہیں تھا بلکہ 5 سال پہلے تو فنکاروں کو معلوم بھی نہیں تھا کہ انسٹاگرام کس ایپ کا نام ہے ۔ اداکارہ ماورہ حسین کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے سب سے پہلے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنایا اور خوب مقبول ہوئیں ۔لیکن اس مقبولیت کے ساتھ انہیں سوشل میڈیا پر بے حد تنقید کی بھی برداشت کرنی پڑی۔
ماورہ حسین کے حال میں دئیے گئے ایک انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ شو کی میزبان میرا سیٹھی کو بتاتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ ابتدا میں کس طرح سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے گھبرا کر وہ ڈپریشن میں چلی گئی تھیں۔

ماورہ حسین نے بتایا کہ سوشل میڈیا آج ہماری زندگیوں میں شامل ہوگیا ہے لیکن سوشل میڈیا اکیلا کچھ نہیں ہے بلکہ اگر میں آج کام کرنا چھوڑ دوں تو میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ تقریباً 10 سال تک سوشل میڈیا استعمال کرنے کے بعد مجھے احساس ہوا ہے کہ زندگی سوشل میڈیا پر ختم نہیں ہوجاتی۔

ماورہ حسین نے سوشل میڈیا پر تنقید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب انہیں یہ سب ہینڈل کرنا آگیا ہے لیکن شروع میں تنقید سننا بہت مشکل تھا ۔ مجھے آج سے 5 سال پہلے اس بات کا احساس ہوا کہ آپ کے منہ سے نکلی ہوئی کوئی غلط بات، غلط نہیں ہوتی بلکہ گناہ ہے۔ سوشل میڈیا پر رہتے ہوئے آپ غلطی نہیں کرسکتے کیونکہ آپ کی یہی بات پکڑ کر آپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاجاتا ہے۔

ماورہ حسین نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے اتنی دلبرداشتہ ہوگئی تھیں کہ انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرکے اور اداکاری چھوڑ کر باہر ملک جانے کا فیصلہ کرلیا تھا اور سڈنی چلی گئی تھیں۔ ماورہ نے کہا کہ اب انہیں سمجھ آگیا ہے کہ سوشل میڈیا کو کس طرح ہینڈل کرنا ہے، کن باتوں پر ردعمل ظاہر کرنا ہے اور کن باتوں پر نہیں۔ یہاں تک کہ وہ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے اتنا ڈر گئی ہیں کہ خود کا دفاع تک نہیں کرتیں۔

واضح رہے کہ ماورہ حسین آج بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکاراؤں میں شامل ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 6.1 ملین 61 لاکھ فالوورز ہیں۔

Share this:
National Team
Previous Post نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان، سرفراز کی واپسی
Next Post پاکستان میں آن لائن بینکنگ صارفین کی تعداد میں 36 فیصد اضافہ
Online Banking Customers

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.