geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پوپ فرانسس عراق کا ’تاریخی‘ دورہ کریں گے

December 8, 2020 0 1 min read
Pope Francis
Share this:

 Pope Francis

عراق (اصل میڈیا ڈیسک) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس اگلے سال مارچ میں عراق کے دورے پر جائیں گے۔ انہوں نے اس دورے کو ’تاریخی اہمیت‘ کا حامل قرار دیا ہے۔

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے عراق اور وہاں کے مقامی چرچ کی جانب سے دی گئی دعوت قبول کرلی ہے۔ وہ اگلے سال پانچ سے آٹھ مارچ کے درمیان عراق کا دورہ کریں گے۔ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے بعد یہ ان کا کسی بیرونی ملک کا پہلا دورہ ہوگا۔

پاپائے روم کے ترجمان میٹیو برونی نے پوپ فرانسس کے عراق کے مجوزہ دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 83 سالہ مسیحی روحانی پیشوا عراق کے دارالحکومت بغداد کے علاوہ اربیل اور موصل شہروں کا بھی دورہ کریں گے۔ تاہم ان کا یہ دورہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پیدا شدہ ”ہیلتھ ایمرجنسی” کی عالمی صورت حال پر منحصر ہو گا۔

عراقی صدر برہم صالح نے بھی پوپ فرانسس کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ‘عزت مآب پوپ مارچ 2021 ء میں عراق کا دورہ کریں گے۔‘

اپنے ایک ٹوئٹ میں برہم صالح نے کہا کہ ‘تہذیب کا گہوارہ، آسمانی کتابوں پرایمان رکھنے والوں کے آبا، پیغمبر حضرت ابراہیم کی جائے پیدائش، میسوپوٹامیہ کا پوپ فرانسس کا سفر عراق میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کے لیے امن کا پیغام ہوگا اور انصاف اور وقار کی مشترکہ قدروں کے تئیں ہماری عہد بندی کو مستحکم کرے گا۔”

عراقی وزارت خارجہ نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ دورہ ‘تاریخی اہمیت‘ کا حامل ہوگا اور اس سے خطے میں رواداری اور تنوع کو فرو غ ملے گا۔” بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کا عراق آنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ انسانیت سب سے بلند ہے اور اس سے مذہبی انتہا پسندی کی حوصلہ شکنی ہو گی۔

ویٹیکن کی نیوز ویب سائٹ کے مطابق اگر پوپ فرانسس اپنے اس مجوزہ دورے پر جاتے ہیں تو یہ کسی پاپائے روم کا عراق کا اب تک کا پہلا دورہ ہوگا۔ یہ دورہ ناصرف عراق کے لیے اہمیت رکھتا ہے بلکہ خطے میں امن کے حوالے سے بھی اہمیت کا حامل ہے۔

پوپ فرانسس نے گزشتہ برس کہا تھا کہ وہ عراق جانا چاہتے ہیں تاہم کورونا وائرس کی وبا کے سبب انہوں نے تمام سفر منسوخ کردیے تھے۔ اب پہلی مرتبہ وہ اٹلی سے باہر قدم رکھنے جارہے ہیں۔

پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ”عراق میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کو میں امن کا پیغام دینا چاہتا ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ عدل اور وقار کے سب معیار برقرار رکھے جائیں اور انسانیت کا بول بالا ہو۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ”عراق کی مستقل مزاجی بہت اچھی ہے اس لیے میں وہاں اگلے سال جانا چاہتا ہوں اور میں امید کرتا ہوں کہ اب مستقبل میں عراق امن کا ایک خوبصورت چہرہ ثابت ہو گا اور مذہب سمیت ہر قسم کی انتہا پسندی کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔”

پوپ فرانسس نے پاپائے روم کی حیثیت سے مسیحیت اور اسلام کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ گزشتہ برس فروری میں انہوں نے متحدہ عرب امارات اور مراکش کے دورے کیے تھے۔ ابوظہبی کے دورے کے دوران انہوں نے جامعہ اظہر کے مفتی اور امام احمد الطیب سے ملاقات کی تھی اور دونو ں مذہبی رہنماوں نے ‘انسانی بھائی چارہ کے دستاویز پر دستخط کیے تھے۔

اس سے قبل وہ سن 2014 میں ترکی، سن 2016 میں آذربائیجان اور سن 2017 ء میں مصر کے دورے کرچکے ہیں۔

Share this:
Aziz Adil
Previous Post میں سخن ور بنا بڑا ہو کر
Next Post امریکا میں پہلی بار سیاہ فام وزیر دفاع کی تقرری کے امکانات
General Lloyd Austin

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.