geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارتی آرمی چیف کے سعودی عرب کے پہلے دورے کے مضمرات

December 9, 2020 1 1 min read
Manoj Mukund Naravane
Share this:

 Manoj Mukund Naravane

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) سفارتی امور کے ماہرین کے مطابق مشرق وسطی میں حالیہ سیاسی تبدیلیوں کے پس منظر میں بھارتی آرمی چیف کا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ کئی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

بھارت آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے ان دنوں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں۔ یہ بھارت کے کسی فوجی سربراہ کا ان عرب ملکوں کا پہلا دورہ ہے۔ متحدہ عرب امارات سمیت کئی عرب ملکوں کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام نیز اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے سعودی عرب کے دورے کے پس منظر میں جنرل نروانے کے اس دورے کو کافی اہم قرار دیا جارہا ہے۔

بھارت نے متحدہ عرب امارات اور دیگر عرب ملکوں کے ساتھ اسرائیل کے معمول کے تعلقات قائم ہونے کا خیرمقدم کیا ہے۔ بھات کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت مغربی ایشیا، جسے وہ اپنا ‘وسیع تر پڑوسی‘ قرا ردیتا ہے، میں امن اور ترقی کی اس کی کوششوں کے عین مطابق ہے۔

سعودی عرب میں کئی برسوں تک سفارتی خدمات انجام دینے والے سابق بھارتی سفارت کار ذکر الرحمان نے آرمی چیف جنرل نروانے کے دورے کے حوالے سے ڈی ڈبلیو اردو سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ‘اچھی ابتدا‘ ہے۔

ذکر الرحمان کا کہنا تھا کہ ”اس پہلے دورے سے کسی اسٹریٹیجک معاہدے کی توقع نہیں رکھنی چاہیے لیکن یہ ایک مثبت اور اچھا آغاز ہے۔ یہ دونوں عرب ممالک کے ساتھ سکیورٹی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی بھارت کی خواہش کا مظہر ہے۔ اور یہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے گزشتہ سال بھارت کے دورے کے دوران ایک اسٹرٹیجک پارٹنرشپ کونسل کے قیام کے فیصلے کے عین مطابق ہے۔”

سابق بھارتی سفارت کار ذکرالرحمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب یا دیگر عرب ملکوں کے ساتھ بھارت کے تعلقات کو پاکستان کے حوالے سے دیکھنا درست نہیں ہوگا۔

ذکرالرحمان کا کہنا تھا ”ایسا سوچنا درست نہیں ہوگا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے سعودی عرب، پاکستان کے سلسلے میں فوراً کوئی قدم اٹھالے گا۔” انہوں نے مزید کہا کہ ”وہ(سعودی) جلدی میں کوئی قدم نہیں اٹھاتے ہیں۔ وہ تعلقات قائم کرنے کے سلسلے میں کافی سنجیدگی سے غور کرتے ہیں اور پھر کسی فیصلے پر آہستہ آہستہ آگے بڑھتے ہیں۔ یہ سوچنا کہ وہ یکدم سے پاکستان کو الگ کردیں گے، غلط ہوگا۔ وہ نہ تو ایسا سوچ رہے ہیں اور نہ ہی ہمیں اس طرح سوچنا چاہیے۔”

سابق بھارتی سفارت کار کے مطابق یہ دونوں ملکوں کے درمیان سنجیدہ گفتگو کا آغاز ہے۔ اب یہ گفتگو کیسے آگے بڑھتی ہے، یہ بعد کی بات ہے۔ ”وہ ہر چیز کو اپنے قومی مفاد کے حوالے سے دیکھتے ہیں، ہمیں بھی اپنے قومی مفاد کے حوالے سے دیکھنا چاہئے۔ ہمیں یہ دیکھنا چاہیے کہ ہمارا وسیع تر مفاد کیا ہے۔” اس حوالے سے ذکرالرحمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور بھارت کے درمیان دفاعی شعبے میں باہمی تعاون کی کافی گنجائش موجود ہے اور ہمیں اس پر سنجیدگی سے توجہ دینی چاہیے۔

سابق بھارتی سفارت کار نے بتایا کہ جنرل نروانے نے اپنے دورے کے دوران سعودی عرب کے نیشنل ڈیفنس کالج میں خطاب کیا۔ انہوں نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں اعلٰی سکیورٹی حکام کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ذکرالرحمان کے مطابق ان کے اس دورے کے نتیجے میں سعودی آرمی چیف کے دورہ بھارت کے امکانات بھی روشن ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب بھارت کا ایک اہم تجارتی شراکت دار اور بھارت کی انرجی سکیورٹی شعبے کا اہم ستون بھی ہے۔ سعودی عرب بھارت کی خام تیل کی 17فیصد یا اس سے زائد اور ایل پی جی کی 32 فیصد ضروریات پوری کرتا ہے۔

دونوں ملکوں نے 2014 ء میں دفاعی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت مشترکہ دفاعی پیداوار اور مشترکہ فوجی مشقیں بالخصوص بحری مشقوں کے امکانات تلاش کرنے کی بات کی گئی ہے۔

بھارت اور متحدہ عرب امارات نے نومبر 2020 ء میں ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے اور اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے کے راستے تلاش کیے جائیں گے۔

گزشتہ ماہ نئی دہلی نے سرمایہ کاری کے حوالے سے بھارت۔ متحدہ عرب امارات جوائنٹ ٹاسک فورس کی آٹھویں میٹنگ کی میزبانی کی تھی۔ کووڈ 19 کی وبا کی یہ وجہ سے یہ میٹنگ ورچوئل فارمیٹ میں منعقد کرنا پڑی۔ اس جوائنٹ ٹاسک فورس کا قیام 2012 ء میں ہوا تھا۔

خیال رہے کہ عرب ممالک میں رہنے والے نوے لاکھ بھارتی تارکین وطن کی بہت بڑی اکثریت انہیں دو ملکوں میں رہتی ہے۔ بھارت نے حالیہ برسوں میں ان ملکوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو وسعت دینے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ ان کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون بالخصوص انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں باہمی تعاون میں ڈرامائی اضافہ ہوا ہے۔ بھارتی آرمی چیف جنرل نروانے کے دورے کو اسی کی ایک کڑی کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

سابق بھارتی سفارت کار ذکرالرحمان کا کہنا تھا کہ اس دورے کو باہمی تعلقات کے استحکام کے حوالے سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ابھی یہ پہلا قدم ہے۔ لیکن مستقبل بہت روشن ہے۔

Share this:
Antonio Guterres
Previous Post اقوام متحدہ کا لیبیا میں ایرانی ساختہ میزائلوں کی موجودگی کا دعویٰ
Next Post بھارت: کسانوں کی ملک گیر ہڑتال سے عوامی زندگی متاثر
Neu Delhi Farmer Protest

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.