geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایغور مسلمانوں کی گرفتاریاں، کمپیوٹر پروگرام کے ذریعے

December 10, 2020 0 1 min read
Detention Centers
Share this:

Detention Centers

سنکیانگ (اصل میڈیا ڈیسک) چینی پولیس کے افشاء ہونے والے ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ ایغور نسل کے افراد کو اب کمپیوٹر پروگرام کے ذریعے حراست میں لیا جا رہا ہے۔ یہ کمپیوٹر پروگرام اپنی مرضی سے لوگوں کو حراستی مراکز منتقل کرنے کا انتخاب کرتا ہے۔

امریکا کے نیو یارک سٹی میں قائم انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے چینی صوبے سنکیانگ کی پولیس کے افشاء شدہ ڈیٹا کے حوالے سے ایک کمپیوٹر پروگرام کا بتایا ہے جو اپنی مرضی سے مسلم ایغور کمیونٹی کے افراد کی حراستی مراکز میں منتقلی کا انتخاب کرتا ہے۔ اس پروگرام کے استعمال کی انسانی حقوق کی تنظیم نے مذمت کرتے ہوئے اسے کمپیوٹر کے ذریعے حقوق کی خلاف ورزی سے جوڑا ہے۔ چینی حکومت ان حراستی مراکز کو پیشہ ورانہ تربیت کے سینٹرز قرار دیتی ہے۔ ہیومن رائٹس واچ سے وابستہ مایا وانگ کا کہنا ہے کہ سنکیانگ کے ایغور نسل باشندوں کو اب کمپیوٹر کے ذریعے حکومتی جبر کا سامنا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ نے معلومات کے ذریعے یا ذرائع کا انکشاف نہیں کیا کیونکہ ایسا کرنے پر معلومات مہیا کرنے والے افراد کو حکومتی تشدد اور گرفتاری کا سامنا ہو سکتا ہے۔ایغور مسلمانوں کو خنزیر کھانے پر مجبور کیا جاتا ہے، الجزیرہ رپورٹ

پولیس کے کمپیوٹر پروگرام کا نام ‘انٹیگریٹد جوائنٹ آپریشنز پلیٹ فارم‘ (آئی جے او پی) ہے اور اس میں تقریباﹰ تمام ایغور نسل کے مسلمانوں کا ڈیٹا محفوظ ہے۔ یہ پروگرام جس بنیاد پر افراد کا انتخاب کرتا ہے اس میں ایغور مسلم آبادی کی فراہم کردہ بنیادی ذاتی معلومات ہیں جن میں قران پڑھنے، نماز ادا کرنے، ظاہری وضع قطع جیسے کہ داڑھی رکھنے اور مذہبی لباس کے استعمال شامل ہیں۔ مذہبی پہناوے میں مردوں کے لیے ٹوپی اور عورتوں کے لیے حجاب یا سر پر چادر رکھنا مراد ہے۔ اس پروگرام کی مدد سے سنکیانگ صوبے کے ضلع آکسو کے دو ہزار افراد کو حراستی مراکز میں منتقل کیا جا چکا ہے۔ آئی جے او پی کا استعمال پولیس کی مدد کے لیے آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے کوئی مشورہ دینا ہے۔

سنکیانگ کی پولیس کے زیر استعمال آئی جے او پی پروگرام نے ایغور نسل کے افراد کے ناموں کو ان کی مذہبی عادات کی روشنی میں ،مخصوص نشان یا ‘فلیگڈ‘ کر دیا ہے۔ ان فلیگڈ لگے افراد کو تحویل میں لینا آسان ہے۔ ذرائع کے مطابق کمپیوٹر پروگرام نے ورچوےئلی ایغور آبادی کے بے شمار افراد کو نشان زدہ کر رکھا ہے تا کہ انہیں حکام کے ”قانونی‘‘ یا ‘تادیبی‘ رویے کا باآسانی سامنا ہو سکے۔ ایسے افراد کے جو رشتہ دار بیرون ممالک ہیں، انہیں بھی پروگرام نے فلیگ کر دیا ہے۔ ابھی تک اس پروگرام کی مدد سے دس فیصد افراد کو دہشت گردی کے شبے میں حراست میں بھی لیا جا چکا ہے۔ بظاہر اس عمل کو ماہرین ناقابل اعتبار قرار دے رہے ہیں۔ایغور مسلمانوں کی حمایت کیوں کی، چین کی پوپ فرانسس پر تنقید

عالمی برادری چین کی ایغور کمیونٹی کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک پر تنقید جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان میں امریکا اور یورپی یونین خاص طور پر نمایاں ہے۔ اس تنقید میں پیشہ ورانہ تربیت کے مبینہ مراکز کو ‘حراستی سینٹرز‘ قرار دیا جاتا ہے۔ انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ ان مراکز میں دس لاکھ کے لگ بھگ افراد مقید ہے۔ ان مراکز کی چینی حکام نے سخت نگرانی کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے اور مراکز کے گرد سیکڑوں پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ چینی حکام کے مطابق جو افراد تربیت مکمل کر لیتے ہیں، انہیں واپس گھروں کو بیج دیا جاتا ہے۔

Share this:
Saudi Arabia - Coronavirus
Previous Post سعودی عرب: کووِڈ-19کے یومیہ کیسوں میں مزید کمی،159 نئے مریضوں کی تشخیص
Next Post امریکی فوج کا ’سب سے زیادہ جرائم زدہ اڈہ‘: دو جنرل اور بارہ کمانڈر برطرف یا معطل
US Army

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.