geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارتی حکومت کسانوں کی بہبود کا پختہ عزم کیے ہوئے ہے، مودی

December 13, 2020 1 1 min read
Demonstration
Share this:

Demonstration

نئی دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں ہزارہا کسانوں کے زرعی قانونی اصلاحات کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ ان مظاہروں میں ملکی کسانوں کی نمائندہ تیس تنظیمیں شریک ہیں اور ابھی تک مذاکراتی عمل ناکام ہی رہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی اعلان کردہ زرعی اصلاحات کے خلاف بھارتی کسان گزشتہ کئی دنوں سے اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کے اس احتجاج کو ختم کروانے کے لیے حکومتی نمائندوں کے ان سے مذاکرات اب تک ناکام ہی رہے ہیں۔ فریقین کے مابین متنازعہ معاملات پر اختلافات تاحال ختم ہوتے دکھائی نہیں دے رہے۔ یہ کسان نئی دہلی حکومت کے خلاف سڑکوں پر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔بھارتی کسانوں کے احتجاج میں جسٹن ٹروڈو بھی ’شامل‘

بھارت میں ہندو قوم پرست سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے دارالحکومت نئی دہلی میں کاروباری افراد سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ کسانوں کی فلاح و بہبود کا عزم رکھتے ہیں۔ فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سالانہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ نئے قوانین کا مقصد حقیقت میں کسانوں کو خوشحال بنانا ہے۔ ان کے نفاذ سے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھے گی اور کسانوں سے اجناس کی خریداری کا نظام بہتر خطوط پر استوار کیا جا سکے گا۔ نریندر مودی کے مطابق زرعی سرمایہ کاری سے لاکھوں کسانوں کو مالی منفعت حاصل ہو گی، جو ان کے لیے راحت کا باعث بنے گی۔ وزیر اعظم مودی کے مطابق پرائیویٹ سیکٹر کو آگے بڑھ کر ملک کے زرعی شعبے کو بہتر بنانے میں مدد دینا ہو گی اور اسی عمل سے ملک میں خوشحالی بڑھے گی۔

بھارتی کسان نئی قانونی اصلاحات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ چاول، گندم اور دوسرے اجناس کی لازمی خریداری ان کے لیے شدید نقصان کا باعث بنے گی۔ وہ نئی زرعی قانونی اصلاحات کی منسوخی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کسانوں کا احتجاج گزشتہ دوہفتوں سے جاری ہے۔ اب تک کی بات چیت سے یہ واضح ہوا ہے کہ حکومت اپنے نافذ کردہ قوانین کو واپس لینے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کسان اپنی اجناس کے لیے نئی زرعی منڈیوں کے متلاشی ہیں اور اس قانون سازی سے ان کو اجناس کی فروخت میں زیادہ مشکلات کا سامنا ہو گا۔ کسانوں کا موقف بھی یہی ہے کہ نئے قوانین ان سے مشوروں کے بغیر نافذ کیے گئے ہیں۔ انڈیا فارمرز یونین کے لیڈر بلبیر سنگھ راجیوال کا کہنا ہے کہ ان کی احتجاجی تحریک پرامن ہے اور اس وقت تک جاری رہے گی جب تک حکومت ان کے مطالبات پورے نہیں کرتی۔مودی اچھے دن لانے کا وعدہ پورا نہ کر سکے، بھارتی کسان

نریندر مودی کے اعتماد سازی سے متعلق حالیہ بیانات کے باوجود کسانوں کے نمائندے نئے قوانین کے خاتمے پر ہی مصر ہیں۔ اس دوران ملکی وزیر تجارت پیوش گوئل کا کہنا ہے کہ کسانوں کی اس احتجاجی تحریک میں بائیں بازو کے افراد اور ماؤ نواز گوریلے بھی شامل ہو گئے ہیں اور یہ کسانوں کے مفادات اور حکومت دونوں کے لیے انتہائی پریشانی کا باعث ہے۔ ایسے خدشات بھی ہیں کہ اس احتجاجی تحریک میں ایسے عناصر کی موجودگی سے بدامنی اور پرتشدد واقعات بھی دیکھنے میں آ سکتے ہیں۔

Share this:
Vaccine
Previous Post امریکا میں بائیو این ٹیک اور فائزر کی ویکسین کے استعمال کی اجازت
Next Post لاہور: سرد موسم میں پی ڈی ایم سیاسی درجہ حرارت گرمانے کیلیے تیار
PDM

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.