geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آمریت سے بغاوت کرنے والوں کو سلام

December 14, 2020 1 1 min read
Democracy in Pakistan
Share this:

Democracy in Pakistan

تحریر : ایم سرور صدیقی

پاکستان کی 65 سالہ سیاسی تاریخ میں صرف تین کردار ایسے ہیں جنہوںنے آمریت کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہونے سے انکار کر دیا تھا ورنہ کوئی اسلام کے نام پر حکومت کا حصہ بن گیا۔۔۔تو کسی نے جمہوریت کو فروغ دینے کے چکر میں وزارتیں قبول کر لیں۔یا۔کوئی مفاہمتی سیاست کی بھینٹ چڑھ گیا لیکن جھنڈے والی گاڑی ہی مقصود ِ آرزو تھا آمریت کو للکارنے والے ان تین سیاستدانوں فضل حسین راہی ،غلام حیدر وائیں اور مخدوم جا وید ہاشمی کو آج بھی جمہوریت کی آبرو کہا جا سکتا ہے جب بھی پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں ڈکٹیٹروں سے مفاہمت کے نام پر مل مکا کرنے والوں کا تذکرہ ہوگا وہاں یقینا ان تینوں سیاستدانوں کو لوگ عقیدت سے سیلوٹ بھی کریں گے۔

مفاہمت نہ سیکھا جبرِ ناروا سے مجھے
سربکف ہوں لڑا دے کسی بلا سے مجھے

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے فضل حسین راہی کا تعلق انتہائی غریب خاندان سے تھا وہ جھنگ بازار کے قریب قلفہ بیچا کرتے تھے ذہین ، فطین ۔۔۔بہترین شاعر اور اس سے اچھے انسان ۔۔ان کا بنیادی طورپر تعلق پیپلز پارٹی سے تھاوہ فیصل آبادکی ایک ممتاز شخصیت کو شکست دے کر کونسلر منتخب ہوئے پھر انہوںنے1985کے غیر جماعتی عام انتخابات میں بڑے مارجنMPA منتخب ہوکر سیاسی بزرجمہروںکو چونکا دیا فضل حسین راہی کی شہرت کا سبب دو باتیں بنیں غالبا ً وہ پنجاب اسمبلی کے پہلے ممبر تھے جنہوںنے اپنی مادری زبان پنجابی کے حق کیلئے اسمبلی فلورپر آواز بلندکی دوسرا جب صدر ضیا ء الحق مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کیلئے آئے تو یہ فضل حسین راہی ہی تھے جنہوںنے ایک ڈکٹیٹرکو اس کے منہ پر للکارتے ہوئے کہا تھا ”تمہاری وردی سے مجھے بھٹو کے خون کی بو آرہی ہے” شنیدہے اس اجلاس کے بعد فضل حسین راہی کو بدترین تشددکا نشانہ بنایا گیا۔۔۔لیکن یہ کتنی عجیب بات ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں خودکو جمہوریت کی علمبردار بلکہ چمپئن سمجھنے والی جماعت پیپلز پارٹی نے فضل حسین راہی کو ٹکٹ تک نہ دیا جمہوریت اور سیاست کیلئے قربانیاں دینے والوں کا شاید یہی انجام ہوتاہے ۔

پنجاب کے سابق وزیر ِ اعلیٰ مرحوم غلام حیدروائیں نے بلدیاتی سیاست سے اپنی عملی زندگی کاآغاز کیا آپ میاں چنوں کے پہلے وائس چیئر مین منتخب ہوئے ان کا تعلق بھی ایک غریب خاندان سے تھا کونسلر۔۔وزیر۔۔قومی اسمبلی میں قائد حزب ِ اختلاف اور وزیر ِ اعلیٰ پنجاب تک کے سفر میںانہوںنے کئی اچھی مثالیں قائم کیں انکا اپنا ذاتی مکان تک نہیں تھا ان کی بیوہ محترمہ مجیدہ وائیں دو بار ایم این اے بننے کے باوجودآج بھی اپنے والدین کے مکان میں رہائش پذیرہیں۔۔جب صدر ضیاء الحق نے جونیجو حکومت کو یک جنبش قلم ختم کیا تو غلام حیدر وائیں نے اس اقدام کو پسند نہ کیا ۔۔ان کو پنجاب کی وزارت ِ اعلیٰ کی پیش کش کی کئی لیکن انہوںنے انکار کردیا لوگ چھوٹے چھوٹے عہدوں کیلئے ہر قسم کی اخلاقیات کا دامن چھوڑ دیتے ہیں لیکن غلام حیدر وائیںنے یہ پیشکش قبول نہ کی بعدازاں انہیں میاں نواز شریف نے عام انتخابات کے انعقاد کیلئے نگران وزیر ِ اعلیٰ بنوایاپاکستان میں غلام حیدر وائیں جیسے ایک عام اور غریب آدمی کا سب سے بڑے صوبے پنجاب کا وزیر ِ اعلیٰ بننا پہلی اور شایدآخری مثال ہے ۔۔۔

ساری زندگی ایک بھی الیکشن نہ ہارنے والا کرائے کے قاتلوںکے ہاتھوں زندگی کی بازی ہارگیا سیاست اور جمہوریت کیلئے غلام حیدر وائیں کی بہت سی خدمات ہیںمسلم لیگ ن کوقریہ قریہ گائوں ،گائوں منظم ،فعال اور متحرک کرنے کیلئے پرائمری سطح تک تنظیم سازی مرحوم کا بہت بڑا کارنامہ ہے۔۔۔۔ڈکٹیٹرکے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر استقامت سے ڈٹ جانے والی تیسری شخصیت مخدوم جا وید ہاشمی کو کون نہیں جانتا۔ پرویز مشرف کی چھتری تلے قائم ہونے والی ق لیگ کے دو ر ِ حکومت میں مخدوم جا وید ہاشمی کو غداری کے مقدمہ کا سامنا کرنا پڑا اور ”بغاوت ” کے الزام میں کئی سال قیدوبندکی صعوبتیں برداشت کیںلیکن انہوںنے آمریت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہ کیا جیل کے دوران مخدوم جاوید ہاشمی کی لکھی کتاب ”میں باغی ہوں” نے بہت شہرت حاصل کی ۔دل کو یقین ہے ایک نہ ایک دن یقینا جمہوریت کی سربلندی کیلئے ان کی قربانیوںکو سنہری حروف سے لکھا جائے گاگذشتہ دور حکومت میں مسلم لیگ ن نے جب زرداری گورنمنٹ میں وزارتیں لینے کا فیصلہ کیا تو مخدوم جا وید ہاشمی واحد سیاستدان تھے جنہوںنے کسی بھی اندازمیں جنرل پرویز مشرف سے حلف لینے سے انکار کردیا اور اصولوں کی خاطروفاقی وزیر بننا قبول نہ کیاآج کی حکمران جماعت کے کئی رہنمائوں نے بازوئوںپر سیاہ پٹی باندھ کرپرویزمشرف سے حلف لے لیا جو آج روز مشرف کے خلاف بیان داغ رہے ہیں سچی بات یہ ہے کہ وقت گذرجاتاہے لیکن کردار زندہ ہمیشہ رہتاہے یہ کردار ہی ہے جو مستقبل میں لوگوںکی رہنمائی کرتاہے اسی سے مؤرخ فیصلہ کرتے ہیں کس نے کیا فائدہ لیا۔ اور۔قربانیاں دینے والے کون ہیں؟ ۔۔۔

اپنی گراں قدر خدمات سے نئی تاریخ لکھنے اور تاریخ پر احسان رقم کرنے والوںکی چرچا کرنا ہم سب پر فرض ہے آمریت کی چوکھٹ پر سجدہ ریزہونے سے انکار جرأت کا بہت بڑا اظہارہے پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کیلئے انتہائی ضروری ہے ان تمام سیاستدانوں، سیاسی کارکنوں ، ججز یا دیگر شخصیات جنہوں نے ماضی میں آمریت کے خلاف مزاحمت کی،قربانیاں دیں قیدو بند کی مشکلات سے دو چارہوئے ان سب کو ہر قسم کے تعصبات اور امتیازسے بالاترہوکر ان کی خدمات کو قومی سطح پر تسلیم کیا جائے اوران کو مراعات،اعزازات اور تمغہ ٔ جمہوریت سے نوازا جائے حکومتی سطح پر ایسا کرنے سے لوگوںکو جمہوریت سے دلی لگائو محسوس ہوگا اس اقدام سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی ۔۔ جس کسی نے بھی ڈکٹیٹروںکے سامنے ڈٹ کر جمہوریت کی بات کی، قربانیاں دی ہیں انہیں قومی ہیروقراردیا جائے۔۔ایک اوربات آمریت کا مقابلہ کرنے والوںکی خدمات کو عام آدمی تک اجاگرکیا جائے اس کیلئے ایک قومی ادارے کے قیام ناگزیرہے ۔۔۔اور آخری بات فضل حسین راہی ،غلام حیدر وائیں اور مخدوم جا وید ہاشمی کی تصاویر پاکستان کی پانچوں صوبائی اسمبلیوں،پارلیمنٹ اور سینٹ بھی آویزاں کی جائیں وقت کا تقاضاہے کہ جمہوریت کیلئے قربانیاں دینے والوںکو خراج ِ تحسین پیش کیا جائے یہ بات آنے والوں کیلئے مشعل ِ راہ ثابت ہوگی آئیے ہم سب آمریت سے بغاوت کرنے والے باغیوں کو عقیدت سے سلام پیش کریں۔

اپنی جاں نذرکروں اپنی وفا پیش کروں
قوم کے مرد ِ مجاہد تجھے کیا پیش کروں
M Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:
Support
Previous Post سماجی مدد سے نفسیاتی اور دماغی امراض میں کمی ہو سکتی ہے
Next Post کوئی آر ہوا نہ پار
PDM

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.