geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سوگوار دسمبر

December 16, 2020December 16, 2020 2 1 min read
Army Public School Tragedy
Share this:

Army Public School Tragedy

تحریر : لقمان اسد

سنا تھاکہ ستمبر ستمگر ہے مگر دسمبر نے تو حد ہی کردی دسمبر کی ابتدا ہوتے ہی دل وسوسوں،واہموں اور ان دیکھے ،ان سنے خوف میں گھرنے لگتا ہے۔ کئی قومی سانحات اور المیے اسی دسمبرہی میں ہمارے لیے کرب ،غم اور دکھ بھری کئی ایسی المناک داستانیں لے آئے کہ اب تو ذہن اس دسمبر سے ڈرتا ہے۔ 16 دسمبر کو سقوط ڈھاکہ جیسا دلخراش سانحہ ،27 دسمبر کو محترمہ بے نظیر بھٹو کا بہیمانہ قتل اور پھر 16 دسمبر کو ہی دلوں کو دہلا دینے والا سانحہ پشاور ۔ایک ایسا غمناک سانحہ ہے جوکبھی نہ بھرنے والے زخم ہمارے سینوں میں پیوست کر گیا جنھیں الفاظ میں رقم کر دینے سے قلم اور ہاتھ کی انگلیاں فگار ہیں ۔

اس داستاں کرب و بلا نے اب تک ذہن منجمد ،دل سوگوار اور آنکھیں اشکبار کر رکھی ہیں ۔پھول ایسے حسین و جمیل رنگ برنگے ننھے پھول اور ننھی کلیاں کہ جن کے شانے بستے میں رکھی محدود سی کاپیوں کتابوں کا بوجھ نہ اُٹھا سکتے تھے ، وہ منوں مٹی کا بوجھ اُٹھائے ہمیشہ کیلئے ماں باپ سے اپنے چاند جیسے دلکش روشن چہروں کو اوجھل کر گئے ۔وہ معصوم کلیاں اور پھول جو رات کو اپنی نانی اماں یا دادی اماں سے کوئی کہانی سنے بغیرنیند کے بستر پر محو خواب نہ ہوتے تھے۔

ہر صبح جو سکول جانے پر ضد کرتے تو مما کہتی بیٹیا ،پاپا ناراض ہوں گے شاباش اچھے بچھے سکول جانے پر ضد نہیں کرتے ،چلو جلدی کرو یونی فارم پہنو ،ناشتہ کرو ،بستہ اُٹھائو اور سکول کی راہ لو ،میں تمہیں سکول واپسی پر ایک گڑیا لے دوں گی۔ ٹھیک ہے مما ! ”گڑیا آج نہ لے کے دی تو میں کل سکول نہیں جائوں گی”۔ توتلی زبان سے ادا ہوئے یہ جملے اور حرف تا ابد اُن مائوں کے اذہان و قلوب میں ایک عجیب اذیت اور کرب کا سامان پیدا کئے رکھیں گے ۔آ ج بھی کچھ مائیں دیواروں سے لگ کر اپنے معصوم بیٹے اور بیٹی کا کوئی توتلا جملہ دہرا کر ہچکیاں لیتی ہو ںگی تو کوئی ماں اپنے پھول جیسے بچوں کے کھلونوں کو دیکھ کر آہ و زاریاں بھرتی ہو گی ۔

غم کی اُس کیفیت کا اندازہ کیسے ہو جو وہاں اُن والدین کے سرہانے لگ کر مسلسل اُنہیں اس وحشت سے غم زدہ کئے اُداسی کے ایک سمندر بیکراں کی گرفت میں لئے بیٹھی ہو گی ۔آج کا سورج تو حسب معمول اُن گھروں کے گرد بھی طلوع ہوا ہے جن گھروں میں اس قتل عام پر صف ماتم بچھی ہے ،روشنی کی کرنیں تو وہاں بھی پھوٹ کر بکھری ہیں ،دھوپ اُن صحنوں میں بھی پھیلی ہوگی ،جہاں رنج و الم برس رہے ہیں ،غم کے جہاں تازیانے ہیں ،دکھ جہاں لامحدود ہیں اور محض آنسو اور سسکیاں ہیں ۔مگر ان گھروں کے مکینوں کو نہ بھوک لگی ہے آج، نہ پیاس کا احساس ہے نہ دھوپ ،روشنی اور تازہ دم صبح کا ذرہ بھر گماں کہ آج اُن گھروں کو گڑیا لے دینے کی شرط پر سکول کی راہ لینے والوں کی بھولی بھالی شرارتیں ،توتلی باتیں اور والڈین سے روٹھنے ،منانے کا دلکش منظر میسر نہیں ۔کیسے اندوہناک لمحات تھے جو پرسکوں زندگی کو اجاڑ کر رکھ گئے ۔کم سنوں کے قہقہوں کو گویا کسی قہر نے ہڑپ کر لیا، درندگی اور وحشت نے ہنستے بستے گھروں کو نگل لیا ۔

دیکھنا بیٹی آتی ہو گی ، سکول چھٹی ہو گئی ۔ آج تو سردی بہت ہے ۔میرے چاند کو ،میری گڑیا کو ٹھنڈ بھی بہت لگی ہوگی ۔کیسے کیسے حسیں تصورات کا گلہ کل کی اندوہناکیوں نے دبا دیا۔ کیسے کیسے فطرتی جذبوں کی سانسیں دبوچ لی گئیں ،پشاور کی مائیں آج رہ رہ کر سوچتی ہوں گی کل کیوں میری کلی نے سکول جانے کی ضد نہ کی ،کل میرے پھول نے ہنگامہ کھڑا کیوں نہ کیا کہ ”آج کچھ بھی ہو جائے، پاپا جو بھی کہتے رہیں ، بس میں نے نہیں جانا آج سکول ”۔ نہیں اُس نے تو ضد کی تھی، لیکن میں نے ہی اُسے سکول واپسی پر بازار سے گڑیا لادینے کا دلاسہ دیکر خود ہی سکول بھیجا تھا ،میرے پھول نے تو ہنگامہ کھڑا کیا تھا لیکن میںنے ہی اُسے سجھا بجھا کر سکول بھیج دیا تھا ،کاش نہ بھیجا ہوتا ۔ ”دسمبر تو کیوں پھر لوٹ آتا ہے ہمیں مار دینے یا جیتے جی مار دینے کیلئے ”۔؟
Luqman Asad

تحریر : لقمان اسد

Share this:
Imran Khan
Previous Post سانحہ اے پی ایس کے بعد پوری قوم نے متحد ہو کر دہشتگردی کو شکست دی: وزیراعظم
Next Post ١٦ دسمبر کو قوم پرست بنگالی بھائی پاکستان سے الگ ہوئے
Jamaat e Islami

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.