geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی میں کورونا وائرس سے ریکارڈ اموات

December 17, 2020 1 1 min read
Germany Coronavirus
Share this:

Germany Coronavirus

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی میں نو سو باون افراد کورونا وائرس کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے۔ کورونا وائرس کی وبا کے شروع ہونے کے بعد جرمنی میں یہ ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔

طبی تحقیق کے انٹرنیشنل شہرت کے جرمن ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کے مطابق کورونا وبا کے شروع ہونے کے بعد ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات قریب ایک ہفتہ قبل پانچ سو اٹھانوے تھیں۔ لیکن اب وبا کے باعث ایک دن میں ہونے والی انسانی ہلاکتوں کی تعداد پندرہ دسمبر کو نو سو باون رہی اور یہ ایک ریکارڈ ہے۔ وبا کی لپیٹ میں آنے والے نئے مریضوں کی منگل کو تعداد ستائیس ہزار سات سو اٹھائیس رہی تھی۔

دوسری جانب بدھ سولہ دسمبر سے جرمنی میں سخت لاک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کھانے پینے کے اسٹورز کے علاوہ دیگر دکانیں، مارکیٹیں، حجام کے سالون اور بیوٹی پارلر وغیرہ کو بند کر دیا گیا ہے۔

اس لاک ڈاؤن کا نفاذ سارے ملک پر کیا گیا ہے۔ کیفے اور ریستوران پہلے ہی بند کرنے کے احکامات جاری ہو چکے ہیں۔ یہ لاک ڈاؤن دس جنوری تک جاری رہے گا۔ لاک ڈاؤن کی وجہ مریضوں کی بڑھتی تعداد ہے۔

رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کے مطابق جرمنی میں کورونا وبا کی لپیٹ میں آنے والے افراد کی کُل تعداد بدھ سولہ دسمبر کی صبح تک دس لاکھ تین سو اناسی سے زائد ہو چکی ہے۔ صحت یاب ہونے والے مریض دس لاکھ سے زائد ہیں۔ جرمنی میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے بعد سے ہونے والی انسانی اموات کی مجموعی تعداد تیئیس ہزار سات سو اٹھائیس ہے۔

گزشتہ سات ایام کے دوران وائرس کی لپیٹ میں آنے والے افراد کی شرح ایک لاکھ انسانوں میں 179.8 ہے، اور یہ غیر معمولی خیال کی گئی ہے۔ کچھ جرمن علاقوں میں یہ شرح ملکی اوسط سے زیادہ ہے۔ ان میں سیکسنی صوبہ خاص طور پر اہم ہے۔ جرمن حکومت کی کوشش ہے کہ یہ شرح ایک لاکھ میں پچاس کی سطح پر لائی جائے۔

کورونا وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے امید کی کرن ویکسین کی منظوری کا عمل ہے، جو اب امریکا اور کینیڈا کے علاوہ چند دوسرے ممالک میں شروع ہو چکا ہے۔ یورپی یونین کے دواؤں کے نگران ادارے نے اعلان کیا ہے کہ انسدادِ کورونا کی ویکسین کی منظوری کی تاریخ اگلے برس سے رواں برس لائی گئی ہے تاکہ فائزر اور بائیو اینڈ ٹیک کی تیار کردہ ویکسین کی منظوری جلد دی جا سکے۔کورونا کی وبا کے دور میں جرمن شہریوں کا وزن بڑھ گیا

یورپی یونین کا ریگولیٹر ادارہ انتیس جنوری کو اپنی ایک میٹنگ میں اس ویکسین کی منظوری دینے والا ہے۔ تاریخ میں تبدیلی کی وجہ جرمن وزیرِ صحت ژینس شپہن کا یورپی ادارے پر دباؤ بھی خیال کیا گیا ہے۔ اسی ویکسین یعنی فائزر اور بائیو اینڈ ٹیک کی تیار کردہ ویکسین کی منظوری برطانوی، امریکی، سعودی اور کینیڈین حکام دے چکے ہیں اور وہاں ویکسینیشن کا سلسلہ باقاعدہ طور پر شروع ہو چکا ہے۔

Share this:
Prince Muhammad bin Salman
Previous Post سعودی معیشت نے کووِڈ-19 کے مضمرات سے نمٹنے کا ثبوت فراہم کر دیا: ولی عہد شہزادہ محمد
Next Post ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس سے روانگی ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے، ایرانی صدر
Hassan Rouhani

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.