geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سب صحارا افریقہ میں’عرب بہار‘ جیسی تحریک ممکن ہے!

December 20, 2020 0 1 min read
Police
Share this:

Police

تیونس (اصل میڈیا ڈیسک) دس برس قبل تیونسی شہری محمد بُو عزیزی کی خود سوزی نے ایک زوردار تحریک کو جنم دیا تھا۔ یہ تحریک تیونس سے نکلتی ہوئی شمالی افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں پھیل گئی تھی، یہ تحریک ’عرب اسپرنگ‘ کے نام سے جانی جاتی ہے۔

عرب بہار کی تحریک کو بنیادی طور پر آزادی اظہار اور جمہوریت پسندی کی تحریک قرار دیا جاتا ہے۔ اسی عوامی تحریک کے نتیجے میں تیونس کے ‘طاقتور‘ آمر زین العابدین علی کو اقتدار چھوڑ کر ملک سے فرار ہونا پڑا اور سن 2019 میں وہ سعودی عرب میں رحلت پا گئے تھے۔ وہ تیئیس برس تک تیونس پر حکمران رہے۔ ان کے دور کے ابتدائی حصے میں تیونس میں اقتصادی بہتری ضرور آئی لیکن پھر سیاسی جبر اور بدعنوانی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

اسی عرب اسپرنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی عوامی بیداری نے مصر کے آمر حسنی مبارک کو منصب صدارت سے فارغ کیا۔ یمن کے علی عبداللہ صالح کو اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا۔ لیبیا کے مطلق العنان لیڈر معمر القذافی کی حکمرانی کا سورج بھی غروب ہوا۔ اب بعض عرب ممالک میں خانہ جنگی، بدامنی اور سلامتی کی مخدوش صورتِ حال پیدا ہے۔

عرب اسپرنگ کی چھاپ چند افریقی ملکوں پر بھی دیکھی گئی۔ برکینا فاسو کے ہزاروں افراد سن 2014 میں طویل عرصے سے برسرِ اقتدار صدر بلائیس کامپورے کے خلاف سراپا احتجاج ہوئے۔ وہ ستائیس برسوں سے صدر چلے آ رہے تھے اور ایک بار پھر صدارتی الیکشن میں امیدوار بننے کی خواہش رکھتے تھے۔ سینیگال میں نوجوانوں کی تحریک’یہ ان مارے‘ کامیابی سے دستوری عدالت کی فیصلے کے خلاف کھڑی ہوئی اور سینیگالی صدر عبد الئی واڈے تیسری مدتِ صدارت کے الیکشن میں حصہ نہ لے سکے۔’مصر اسلام پسندوں کے خوابوں کا قبرستان‘

ایسے ہی سوڈان کے صدر عمر البشیر کو بھی پرزور عوامی مظاہروں کے بعد اقتدار سے فارغ کر دیا گیا۔ افریقی نژاد جرمن تجزیہ کار رابرٹ کاپیل کا خیال ہے کہ عرب اسپرنگ نے کئی دوسرے افریقی ممالک میں جمہوریت اور زیادہ معاشرتی آزادی کی تحریکوں کی راہ ہموار کی تھی۔

برکینا فاسو، سینیگال اور سوڈان میں احتجاجی تحریکیں غیر معمولی قرار دی جا سکتی ہیں۔ جرمن شہر ہیمبرگ میں قائم گیگا انسٹیٹیوٹ برائے افریقن اسٹڈیز کے سربراہ ماتھیاس باسیڈاؤ کا کہنا ہے کہ سب صحارا افریقی علاقوں میں مطلق العنانیت کے خلاف ایک تحریک ضرور رہی ہے، یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ سن 1990 میں سرد جنگ کے خاتمے کے بعد کئی افریقی ملکوں میں آمروں کو اقتدار سے فارغ ہونا پڑا تھا۔

کئی افریقی ملکوں کی حکومتوں کو عرب اسپرنگ جیسی تحریکوں کا خوف لاحق ہے۔ وہ امکانات کی روشنی میں سخت اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایسے ہی زمبابوے میں حکومت نے ایک سابق رکن پارلیمنٹ اور پانچ دوسرے افراد پر حکومت گرانے کی فردِ جرم عائد کر رکھی ہے۔ ان افراد نے تیونس اور مصر میں احتجاجی تحریکوں کے شرکاء کے ساتھ ملاقاتیں کی تھیں۔

ایسے خدشات پائے جاتے ہیں کہ افریقی ملکوں میں بھی شمالی افریقی بیداری کی تحریکوں جیسی صورت حال سامنے آ سکتی ہے۔ ایسا بھی کہا جاتا ہے کہ کئی افریقی ممالک عرب اسپرنگ تحریک کے منفی اثرات کا اب بھی سامنا کر ہے ہیں۔

ایس او اے ایس یونیورسٹی لندن کے تعلقاتِ بین الاقوام کے پروفیسر گلبرٹ ایچکار کا کہنا ہے کہ افریقن اسپرنگ کا کوئی امکان نہیں کیونکہ اس میں عرب اسپرنگ جیسے بنیادی عوامل سِرے سے موجود نہیں ہیں اور سب صحارا علاقے کے ملکوں میں عرب ممالک جیسی بحرانی صورت حال پائی بھی نہیں جاتی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ افریقی ملکوں میں سیاست اور انتخابات پر جھگڑے ہیں، جو ایک علیحدہ قسم کی احتجاجی صورت ہے اور اس میں سارے حکومتی نظام کو الٹ دینے کا زور نہیں پایا جاتا حالانکہ ان ملکوں کے نوجوانوں میں بیروزگاری کی شرح بھی بہت زیادہ ہے۔

گیگا انسٹیٹیوٹ کے ماتھیاس باسیڈاؤ کو تشویش ہے کہ بعض افریقی ممالک میں جس طرح پولیس کو جدید ہتھیاروں سے لیس کیا جا رہا ہے وہ آمریت اور حقوق کی پامالی کا سبب بن سکتا ہے۔ دوسری جانب رابرٹ کاپیل جیسے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ افریقی ممالک میں صورت حال اس جانب بڑھ رہی ہے، جو افریقن اسپرنگ کو جنم دے سکتی ہے۔

Share this:
Islamic Countries
Previous Post خلافت کی بحالی۔۔۔ممکن ہے؟
Next Post برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کا پھیلاؤ
Coronavirus Patients

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026
US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026
Iran Peace Deal Looms as New Clashes Flare Near Hormuz

آبنائے ہرمز میں نئی جھڑپوں کے درمیان ایران اور امریکہ کے امن معاہدے کا امکان روشن

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.