geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کرونا وائرس: 40 سے زیادہ ممالک میں برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی

December 22, 2020 0 1 min read
Ban Passengers Entry
Share this:

Ban Passengers Entry

برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) برطانیہ میں کرونا وائرس کی نئی لہر پھیلنے کے بعد دنیا کے 40 سے زیادہ ممالک نے وہاں سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی عاید کردی ہے اور اس کے ساتھ فضائی روابط بھی منقطع کردیے ہیں جس کے بعد برطانیہ دنیا سے کٹ کررہا گیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی نئی شکل 70 فی صد زیادہ قابلِ انتقال ہے اور اب یہ وائرس زیادہ تیزی سے لوگوں میں پھیل سکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق ابتدائی علامات کے مطابق کرونا وائرس کی نئی شکل زیادہ آسانی سے لوگوں کے درمیان پھیل سکتی ہے۔

برطانوی دفترخارجہ ،دولتِ مشترکہ اور ترقی نے اعلان کیا ہے کہ درج ذیل ممالک نے برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی عاید کردی ہے:

آسٹریلیا، بیلجیئم ، بلغاریہ ، کینیڈا ، کولمبیا،کروشیا ، جمہوریہ چیک ، ڈنمارک ، ایسٹونیا ، فِن لینڈ ، فرانس ، جرمنی ، ہانگ کانگ ، ہنگری ، بھارت،آئرلینڈ ، اسرائیل ، اردن ، لٹویا ، لیتھوانیا ، لکسمبرگ ، نیدرلینڈز، ناروے ، پولینڈ ، پرتگال ، رومانیہ ، روس ، سلواکیہ ، اسپین،سویڈن ، سوئٹزرلینڈ ، تھائی لینڈ ، تُونس اور ترکی۔

یونان نے برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے لیے ایک نیا ضابطہ متعارف کرایا ہے اور ان پر ملک میں آمد کے بعد سات روز تک قرنطین میں رہنے کی پابندی عاید کردی ہے۔

چلّی نے گذشتہ چودہ روز کے دوران میں برطانیہ میں قیام کرنے والے تمام غیرملکی شہریوں کے داخلے پر پابندی عاید کردی ہے۔

سعودی عرب ، کویت اور عُمان نے اپنی برّی ، بحری اور فضائی سرحدیں مکمل طور پر بند کردی ہیں۔

فرانس نے برطانیہ سے آنے والے تمام مسافروں اور مال بردار ٹریفک کے 48 گھنٹے تک ملک میں داخلے پر پابندی عاید کردی ہے۔اس پابندی کا منگل کی شب خاتمہ ہوگا۔اس کا اطلاق تمام پروازوں اور انگلش چینل ٹنل کے ذریعے آنے والے ٹریفک پر ہوگا۔

اس ٹنل کے ذریعے برطانیہ سے منسلک ایک اور ملک بیلجیئم نے تمام مسافروں کے 24 گھنٹے تک ملک میں داخلے پر پابندی عاید کی ہے۔ان میں راہداری مسافر بھی شامل ہیں جو بیلجیئم سے گزر کر کسی دوسرے ملک میں جانا چاہتے ہیں۔

جرمنی نے 31 دسمبر تک اور نیدرلینڈز نے نئے سال کے آغاز تک برطانیہ سے آنے والی پروازوں کے داخلے پر پابندی عاید کردی ہے۔اسپین نے منگل سے تاحکم ثانی برطانیہ سے آنے والی پروازوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔تاہم ہسپانوی شہریوں یا ہسپانوی اقامت کے حامل افراد کو لانے والی پروازیں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ اسپین نے جنوبی مغربی ساحلی علاقے میں برطانوی کالونی جبرالٹر ( جبل الطارق) کے ساتھ سرحدی کنٹرول کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوئٹزر لینڈ نے برطانیہ اور جنوبی افریقا سے آنے والے تمام غیرملکیوں کے داخلے پر پابندی عاید کردی ہے اور 14 دسمبر کے بعد آنے والے تمام افراد کو قرنطین میں رہنے کا حکم دیا ہے۔

اٹلی نے 6 جنوری تک برطانیہ کے ساتھ تمام پروازوں کی آمد ورفت معطل کردی ہے اور برطانیہ میں گذشتہ 14 روز کے دوران میں مقیم رہنے والے کسی بھی فرد کے ملک میں داخلے پر پابندی عاید کردی ہے۔

روس نے منگل سے ایک ہفتے تک برطانیہ کے لیے تمام پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔آسٹریا نے یکم جنوری تک برطانیہ سے آنے والی کسی بھی مسافر پرواز کو اپنے کسی ہوائی اڈے پر اُترنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈنمارک نے بدھ کو 0900 جی ایم ٹی تک برطانیہ سے آنے والی تمام پروازوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ سویڈن نے برطانیہ اور ڈنمارک سے آنے والے تمام مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی عاید کردی ہے۔

ناروے نے سوموار سے اور کروشیا نے اتوار سے آیندہ 48 گھنٹے تک برطانیہ سے آنے والی پروازوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عاید کی ہے۔بلغاریہ نے 31 جنوری تک برطانیہ جانے اور وہاں سے آنے والی پروازیں معطل کردی ہیں۔مالٹا نے تاحکم ثانی برطانیہ کے لیے پروازوں کی آمد ورفت معطل کردی ہے۔

فن لینڈ نے بھی برطانیہ کے ساتھ فضائی ٹریفک کو معطل کردیا ہے اور اس کی قومی فضائی کمپنی فن ائیر نے دو ہفتے تک برطانیہ کے لیے اپنی تمام پروازیں معطل کردی ہیں۔

ایران نے سوموار سے دو ہفتے تک برطانیہ کے لیے اپنی تمام پروازیں معطل کی ہیں اور برطانیہ میں موجود تمام ایرانی طیاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ مسافروں کے بغیر ہی ملک لوٹ آئیں۔

ترکی نے تاحکم ثانی برطانیہ ، ڈنمارک ، نیدرلینڈز اور جنوبی افریقا سے آنے والی تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کردی ہیں۔اردن نے 3 جنوری تک برطانیہ سے آنے والی تمام براہ راست اور بالواسطہ پروازوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عاید کردی ہے۔

سوڈان نے سوموار سے پانچ جنوری تک برطانیہ ، نیدرلینڈز اور جنوبی افریقا سے آنے والے مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی کی ہے۔تُونس نے تاحکم ثانی برطانیہ ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے ساتھ فضائی روابط معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔نیزان تینوں ممالک میں مقیم یا عارضی طور پر ٹھہرنے والے کسی بھی شخص کوتُونس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ہانگ کانگ نے برطانیہ سے تمام پروازوں کے داخلے پر پابندی عاید کردی ہے اور بھارت نے 31 دسمبر تک برطانیہ کے ساتھ پروازوں کی آمدورفت معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان نے منگل سے 29 دسمبر تک برطانیہ سے مسافروں کی آمد پرعارضی پابندی عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔تاہم برطانیہ میں مقیم پاکستانی شہری ملک میں لوٹ سکتے ہیں لیکن انھیں کووِڈ-19 کے ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کا حامل ہونا چاہیے۔

Share this:
Waqar Younis
Previous Post وقار یونس چھٹی پر کیوں چلے گئے؟
Next Post یمنی قوتوں میں اتحاد کا سہرا سعودی عرب کے سر ہے: یمنی وزیراعظم
Moin Abdul Malik

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.