geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

’’آواز دے کہاں ہے‘‘ پرائیڈ آف پرفارمنس ملکہ ترنم نور جہاں کی 20ویں برسی

December 23, 2020 0 1 min read
Tarnam Noor Jahan
Share this:

 Tarnam Noor Jahan

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ’’آواز دے کہاں ہے‘‘، ’’جس دن سے پیا دل لے گئے‘‘ ، ’’سانوں نہر والے پل تے بلا کے‘‘ اور ہزاروں ہٹ گانے دینے والی فلم انڈسٹری کی معروف گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی20ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

ملکہ ترنم نور جہاں 21ستمبر 1926 کو قصور میں پیدا ہوئیں۔ ان کا اصل نام اللہ وسائی جب کہ نور جہاں ان کا فلمی نام تھا۔ انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 1935 میں ’’پنڈ دی کڑی‘‘ سے کیا ۔ قیام پاکستان کے بعدوہ اپنے شوہر شوکت حسین رضوی کے ہمراہ ممبئی سے کراچی شفٹ ہو گئیں۔

1965 کی جنگ میں انہوں نے ’’میرے ڈھول سپاہیا‘‘ ، ’’اے وطن کے سجیلے جوانوں‘‘ ، ’’ایہہ پتر ہٹاں تے نیئی وکدے‘‘، ’’او ماہی چھیل چھبیلا‘‘، ’’یہ ہواؤں کے مسافر‘‘ ، ’’رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو‘‘، ’’میرا سوہنا شہر قصورنیں‘‘ سمیت بے شمار ملی نغمے گا کر قوم اور فوج کے جوش و ولولہ میں اضافہ کیا۔
ملکہ ترنم نورجہاں نے مجموعی طور پر 10ہزار سے زائد غزلیں و گیت گائے جن میں ان کا سب سے پہلا گانا ’’مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ‘‘ بے پنا ہ ہٹ ہوا جس نے ملکہ ترنم کو کامیابیوں کے نئے سفر پر گامزن کر دیا۔

ملکہ ترنم نے کئی فلموں میں کامیاب اداکاری و گلوکاری کے جو ہر دکھائے جن میں ’’ایماندار‘‘، ’’پیام حق‘‘، ’’سجنی‘‘،’’یملا جٹ‘‘ ،’’ چوہدری‘‘ ،’’ ریڈ سگنل‘‘،’’ سسرال‘‘ ، ’’چاندنی‘‘ ، ’’دھیرج‘‘ ، ’’فریاد‘‘، ’’خاندان‘‘، ’’نادان‘‘ ، ’’دہائی‘‘، ’’نوکر‘‘، ’’لال حویلی‘‘ ،’’ دوست‘‘ ، ’’زینت‘‘ ، ’’گاؤں کی گوری‘‘ ، ’’بڑی ماں‘‘ ، ’’بھائی جان‘‘، ’’انمول گھڑی‘‘ ، ’’دل‘‘، ’’ہمجولی‘‘ ، ’’صوفیہ‘‘ ، ’’جادوگر‘‘ ، ’’مرزا صاحباں‘‘ ،’’ انار کلی‘‘ ،’’لخت جگر‘‘ ، ’’پاٹے خان‘‘، ’’چھومنتر‘‘، ’’نیند‘‘ اور ’’کوئل‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔

ملکہ ترنم نور جہاں کی فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں تمغہ امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس کے اعزازات سے بھی نوازا۔ برصغیر کی یہ عظیم گلوکارہ 23 دسمبر 2000 کو داغ مفارقت دے گئیں، انھیں کراچی میں سپرد خاک کیا گیا۔

Share this:
Security Forces
Previous Post آواران میں سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں 7 دہشت گرد ہلاک
Next Post روپے کے مقابل ڈالر کی قدر میں کمی
Dollar

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.