geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 11, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بنگلہ دیش: روہنگیا مہاجرین کی متنازعہ جزیرے پر منتقلی کا سلسلہ جاری

December 29, 2020 0 1 min read
Rohingya Refugees
Share this:

Rohingya Refugees

بنگلہ دیش (اصل میڈیا ڈیسک) بنگلہ دیش نے روہنگیا پناہ گزینوں کی خلیج بنگال میں واقع جزیرے پر منتقلی کی انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے سخت مخالفت کے باوجود تقریبا ًایک ہزار روہنگیاؤں پر مشتمل دوسرے گروپ کی منتقلی بھی شروع کر دی ہے۔

بنگلہ دیش نے پیر 28 دسمبر کو روہنگیا پناہ گزینوں کے ایک دوسرے گروپ کو خلیج بنگال میں واقع متنازعہ جزیرے پر منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں تحفظ کے پیش نظر مہاجرین کی وہاں منتقلی روکنے کا مطالبہ کرتی رہی ہیں تاہم ان کے تمام دباؤ کے باوجود بنگلہ دیشی حکومت کا انہیں جزیرے پر پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش میں کاکس بازار میں واقع روہنگیا پناہ گزیں کیمپ سے تقریبا ًایک ہزار مزید مہاجرین کو بھاشن چار نامی جزیرے پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ یہ تمام پناہ گزیں میانمارسے جان بچا کر بنگلہ دیش پہنچے تھے۔

کاکس بازار سے ان پناہ گزینوں کو چٹاکانگ کی بندرگارہ پر پہنچا دیا گیا ہے جہاں سے منگل 29 دسمبر کو ایک بحری جہاز کے ذریعے انہیں متنازعہ جزیرے پر لے جایا جائیگا۔ اس سے قبل چار دسمبر کو پہلی بار حکام نے تقریباً 1600 روہنگیا پناہ گزینوں کو اسی جزیرے پر منتقل کیا تھا اور اس وقت بھی عالمی تنظیموں نے اس پر شدید نکتہ چینی کی تھی۔

خلیج بنگال کا جزیرہ بھاشن چار 20 برس قبل ہی سطح سمندر سے ابھر کر وجود میں آیا تھا جومانسون کے موسم میں اکثر برسات کے پانی سے بھر جاتا ہے۔

روہنگیا پناہ گزینوں کو اس جزیرے پر منتقل کرنے کی سب سے پہلی تجویز 2015 میں سامنے آئی تھی۔ اس وقت اقوام متحدہ اور دیگر عالمی امدادی اداروں نے بنگلہ دیش کے اس فیصلے کی یہ کہہ کر سخت مخالفت کی تھی کسی بھی بڑے طوفان کے آنے سے جزیرے پر زبردست تباہی کا خدشہ ہے جس سے ہزاروں افراد کی جانیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

بنگلہ دیش کی بحریہ نے اس جزیرے پر سیلاب سے بچاؤ کے لیے پشتے، مکانات، اسپتال اور مساجد وغیرہ بھی تعمیر کیں ہیں جس میں تقریبا ایک لاکھ افراد کو آباد کیا جا سکتا ہے۔ میانمار سے آنے والے دس لاکھ سے بھی زیادہ روہنگیا پناہ گزیں بنگلہ دیش میں قائم بھیڑ بھاڑ والے کیمپوں میں مقیم ہیں اور اس کے مقابلے میں جزیرے پر ایک لاکھ کا انتظام کچھ بھی نہیں۔

بنگلہ دیش کی حکومت کا دعوی ہے کہ صرف انہیں پناہ گزینوں کو جزیرے پر منتقل کیا جا رہا ہے جو اپنی مرضی سے وہاں جانا چاہتے ہیں جبکہ انسانی حقوق کے کارکنان کا کہنا ہے کہ بہت سے پناہ گزینوں کو وہاں منتقل ہونے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کا اس بات پر زور رہا ہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں کو اس بات کی اجازت ہونی چاہیے کہ وہ اس بارے میں معلومات حاصل کر کے آزادانہ فیصلہ کر سکیں کہ وہ وہاں منتقل ہونا چاہتے ہیں یا نہیں اور اس کے لیے انہیں مجبور نہیں کیا جانا چاہیے۔

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ”وہ اپنی مرضی سے وہاں جا رہے ہیں۔ چونکہ انہوں نے اپنے رشتے داروں سے سن رکھا ہے اس لیے وہ بھاشن چار جانے کے متمنی ہیں۔ یہ بہت اچھی جگہ ہے۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھاشن چار ایک خوبصورت ریزارٹ ہے اور دعوی کیا کہ جزیرہ کیمپوں سے سو گنا بہتر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بہت سے روہنگیا پناہ گزینوں نے خود وہاں لے جانے کی اپیل کی ہے۔

Share this:
Balochistan Corona Tests
Previous Post بلوچستان: کورونا ٹیسٹوں میں کمی کے بعد کیسز میں نمایاں کمی
Next Post برطانیہ میں سامنے آنے والا نیا کورونا وائرس پاکستان پہنچ گیا
Corona Virus

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.