geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

متحدہ عرب امارات کا بڑھتا اثر و رسوخ سعودی عرب کے لیے باعث مسرت یا پریشانی؟

December 30, 2020 2 1 min read
Prince Muhammad bin Salman
Share this:

Prince Muhammad bin Salman

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) عرب دنیا کا پہلا جوہری پاور پلانٹ، مریخ مشن اور اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی۔ یہ ہیں سال 2020ء کے وہ چند اقدامات، جن سے متحدہ عرب امارات نے خود سے دولت اور رقبے میں بڑے پڑوسی ملک سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سعودی عرب طویل عرصے سے خطے میں متحدہ عرب امارات کی حمایت کے ساتھ ایک علاقائی سربراہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ خاص طور پر تب سے، جب سے ‘عرب اسپرنگ‘ کی شکل میں جنم لینے والی علاقائی تحریکوں کے بعد ان کے ناقدین کا مکمل خاتمہ ہوا ہے۔ ان تحاریک سے خلیجی ریاستوں کی بادشاہتوں کو سیاسی اسلامی تحریک اور ایران کے اثر و رسوخ کے عروج کا خطرہ تھا۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعاون کی حکمت عملی واضح رہی ہے، سعودی عرب ایران کے خلاف اپنی طاقت پر توجہ مرکوز کرتا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات کے لیے سب سے اہم مسئلہ اسلامی شدت پسندی ہے۔ اس بات کا واضح فرق یمن میں جاری خانہ جنگی اور یمنی حوثیوں کے خلاف جاری جنگ میں دکھائی دیتا ہے، جہاں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ایک دوسرے کے اتحادی ہونے کے باوجود اختلافات رکھتے ہیں۔

عرب دنیا کے امور کے ماہرین سمجھتے ہیں کہ ریاض کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان (ایم بی ایس) اور ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زید النہیان (ایم بی زیڈ) کے درمیان ایک مضبوط تعلق ہے۔ یورپی کونسل میں خارجہ امور کی ماہر سِنزیا بیانکو کے مطابق دونوں ولی عہد مستقبل کے حکمرانوں کی حیثیت سے ایک دوسرے سے اپنی حمایت کی امید رکھتے ہیں۔ بیانکو نے جرمن خبر رساں ادارے سے دونوں رہنماؤں کے تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم بی ایس اپنے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب ایم بی زیڈ کو اپنے سب سے اہم حلیف کے طور پر دیکھتے ہیں اور وہ مغربی اتحادیوں کے سامنے ان کے بادشاہ بننے کی حمایت بھی کرتے ہیں۔

بیانکو کے مطابق اسرائیل کے ساتھ امارات کے معاہدے کے بعد مغربی ممالک میں ایم بی زیڈ کی ساکھ میں بہتری آئی ہے، لہٰذا ایم بی ایس کو ان کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔ بیانکو سمجھتی ہیں کہ متحدہ عرب امارات کو بھی ایم بی ایس میں ایک عمدہ اتحادی ملا ہے۔ کیونکہ، سابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف واشنگٹن کے بہت قریب تھے اور وہ قطر کے ساتھ تنازعات میں ثالثی کرنے کے لیے رضامند تھے لیکن متحدہ عرب امارات کے قطر کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہی رہے ہیں۔

جون 2017ء میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے اور قطر پر دہشت گردی اور ایران کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ کچھ ماہرین کو توقع ہے کہ دوحہ اور ابوظہبی آئندہ سالوں میں کسی سمجھوتے تک پہنچ جائیں گے۔ تجزیہ کار خالد الجابر نے حال ہی میں ایک ویبینار اجلاس میں اس توقع کی وجہ کچھ یوں بتائی کہ امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کو اس تنازعے کو اپنی ایران پالیسی کے ساتھ دیکھنا ہو گا۔ الجابر کے بقول، ”خلیجی بحران صرف ممالک کے بارے میں نہیں بلکہ اس سے متعدد معاملات جڑے ہیں، جیسے کہ مشرق وسطی میں خارجہ، اقتصادی، سلامتی اور دفاعی پالیسی۔‘‘

خلیجی امور کی ماہر اور یورپی لیڈرشپ نیٹ ورک کی ڈائریکٹر جین کینن مونٹ کا امارات اور عرب دنیا کی دیگر بادشاہتوں میں فرق کے بارے میں کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مذہبی رواداری ہو سکتی ہے لیکن سیاسی رواداری نہیں ہے۔ ان کے بقول، ”سن 2011 کے بعد امارات میں بھی ایسی فضا پیدا کی گئی ہے، جہاں لوگ تنقید کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔‘‘

آئندہ برس متحدہ عرب امارات کی پچاسویں سالگرہ منائی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ گولڈن جوبلی کے موقع پر وہ آئندہ آنے والے پچاس سالوں کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سن 2022 سے 2023ء کے عرصے کے لیے ایک غیر مستقل نشست کے لیے متحدہ عرب امارات بھی حصہ لے گا۔ ماہرین کے مطابق ان اقدامات سے یہ حقیقت مستحکم ہوتی ہے کہ امارات عالمی سطح پر اپنے اثر و رسوخ کو بڑھانے کی تیاری میں ہے۔

Share this:
Japan Coronavirus
Previous Post جاپان میں تبدیل شدہ کورونا وائرس، غیرملکی افراد کے داخلے پر پابندی
Next Post جو بائیڈن اسانج کو صدارتی معافی دے دیں گے، والد کی امید
Julian Assange

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.