geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عدن: نئی کابینہ کے طیارے کی ہوائی اڈے آمد پر حملہ،26 افراد ہلاک، متعدد زخمی

December 31, 2020 0 1 min read
Aden Attacks
Share this:

Aden Attacks

عدن (اصل میڈیا ڈیسک) یمن کے جنوبی شہر اور عارضی دارالحکومت عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نئی کابینہ کے طیارے کی آمد پر بم حملے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ہوائی اڈے پر ایک مارٹر گولا گرا تھا جس سے ایک زور دار دھماکا ہوا تھا۔اس وقت یمن کی قومی اتحاد کی کابینہ کے ارکان طیارے سے اُتر رہے تھے۔عدن کے اسپتال کے ذریعے کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 50 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہوائی اڈے پر صحافیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ان میں سے مقامی بلقیس ٹی وی سے وابستہ ایک صحافی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

رپورٹر نے ابتدائی اطلاعات کے حوالے سے کہا ہے کہ اس حملے میں یمنی کابینہ کا کوئی وزیر زخمی نہیں ہوا ہے۔فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے نمایندے نے جائے وقوعہ سے بتایا ہے کہ یمن کی قومی اتحاد کی نئی کابینہ کا طیارہ ہوائی اڈے پر اترنے کے فوری بعد دھماکے ہوئے تھے۔

انھوں نے مزید بتایا ہے کہ جب کابینہ کے ارکان طیارے سے اتر رہے تھے تو اس وقت دو دھماکے ہوئے ہیں۔ایک مقامی سکیورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ تین مارٹر گولے ائیرپورٹ کے ہال پر گرے تھے۔

یمن کے وزیراطلاعات معمرالاریانی نے ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں پر اس حملے میں ملوّث ہونے کا الزام عاید کیا ہے لیکن فوری طور پر کسی گروپ نے اس تباہ کن حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

حملے کے بعد وزیراعظم معین عبدالمالک سمیت کابینہ کے وزراء اور یمن میں متعیّن سعودی سفیر محمد سعید ال جابر کو باحفاظت شہر کے صدارتی محل میں منتقل کردیا گیا ہے۔

یمنی وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’عدن کے ہوائی اڈے پر دہشت گردی کی یہ بزدلانہ کارروائی یمنی ریاست اور اس کے عظیم عوام کے خلاف مسلط کردہ جنگ کا حصہ ہے۔‘‘

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے یمن کے لیے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس نے ہوائی اڈے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس کو تشدد کی ناقابلِ قبول کارروائی قراردیا ہے۔انھوں نے حملے میں مہلوک شہریوں کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے یمن کی نئی کابینہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے اورکہا ہے کہ ’’تشدد کا یہ ناقابل قبول واقعہ یمن کو فوری طور پرامن کی راہ پر لوٹانے کی یاددہانی کراتا ہے۔‘‘

Share this:
Aamir Khan - Hussain Shah
Previous Post ’ناک آؤٹ کروں گا‘، حسین شاہ نے عامر خان کو فائٹ کا چیلنج دے دیا
Next Post ایران کی طرف سے عراق میں بڑی مقدار میں‌ اسلحہ کی منتقلی کا امریکی دعویٰ
US Military

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.