geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یورپی یونین، چین کے مابین تاریخی سرمایہ کاری معاہدہ ہو گیا

December 31, 2020 0 1 min read
EU-China Agreement
Share this:

EU-China Agreement

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) یورپی یونین اور چین کے مابین ایک تاریخی اور وسیع تر سرمایہ کاری معاہدہ طے پا گیا ہے۔

یورپی یونین نے چین کے انسانی حقوق کے متنازعہ ریکارڈ کے باوجود بیجنگ حکومت کے ساتھ اربو ں یورو کی سرمایہ کاری کے ایک تاریخی معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

مغربی دنیا کا الزام ہے کہ چین کا انسانی حقوق کا ریکارڈ بہت خراب ہے لیکن یورپی یونین کے رہنماؤں نے بدھ تیس دسمبر کے روز اس خراب ریکارڈ کے باوجود بیجنگ حکومت کے ساتھ اربوں یورو کی سرمایہ کاری کے ایک وسیع تر معاہدے کی منظوری دے د ی۔ یونین کو امید ہے کہ اس معاہدے سے فریقین کے مابین منفعت بخش کاروبار کے دروازے کھل جائیں گے۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور یورپی کمیشن کی صدر اُرزُولا فان ڈئر لاین سمیت یورپی یونین کی متعدد اعلیٰ شخصیات اور چینی صدر شی جن پنگ نے ایک مشترکہ ویڈیو کانفرنس میں اس معاہدے کی منظوری کا اعلان کیا۔

جرمنی کی سابق وزیر دفاع اور یورپی یونین کے کمیشن کی موجودہ صدر فان ڈئر لاین نے بعد میں اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا، ”یورپی یونین دنیا کی سب سے بڑی سنگل مارکیٹ ہے۔ تجارت کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں لیکن ہم باہمی تعاون، یکسا ں مواقع اور اقدار سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔‘‘

ایک تجارتی اصطلاح کے طور پر ‘یکساں مواقع‘ کی ترکیب ان ضابطوں کو بیان کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جو غلط مسابقت کو روکنے کے لیے وضع کیے گئے ہوتے ہیں۔

چین کی سرکاری خبر رسا ں ایجنسی شنہوا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے کہا کہ یورپی یونین اور چین دونوں ہی سرمایہ کاروں کے لیے ایک بڑی مارکیٹ اور بہتر تجارتی ماحول فراہم کرے گی۔

صدر شی نے کہا کہ یہ معاہدہ کھلے پن سے متعلق چینی عزم اور اعتماد کو ظاہر کرتا ہے اور اس سے عالمی معیشت کو کورونا وائرس کی وبا سے ہونے والے نقصانات سے نکالنے میں، اقتصادی عالمگیریت اور آزاد تجارت کو فروغ دینے سمیت کئی حوالوں سے مدد ملے گی۔

اس معاہدے تک پہنچنے کے لیے فریقین کو سات برس تک سخت محنت کرنا پڑی۔ برسلز میں یورپی یونین کے عہدیداروں کو خدشہ تھا کہ عنقریب اپنے عہدے سے رخصت ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیجنگ کے حوالے سے سخت موقف ممکنہ طور پر اس معاہدے کی راہ میں رکاوٹ ثابت ہو سکتا تھا۔

اس معاہدے کو قانونی شکل دینے کی خاطر یورپی یونین کے لیے آئندہ برس یورپی پارلیمان سے اس کی منظوری لینا لازمی ہو گا۔

یونین کو امید ہے کہ اس معاہدے سے فریقین کے مابین منفعت بخش کاروبار کے دروازے کھل جائیں گے۔

اس معاہدے کے پیچھے سوچ یہ ہے کہ اس سے یورپی اور چینی کمپنیوں کے لیے متعدد شعبوں میں تجارت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ یورپی کمپنیا ں اب مینوفیکچرنگ، انجینئرنگ، بینکنگ، اکاؤنٹنگ، ریئل اسٹیٹ، ٹیلی کوم اور کاروباری مشاورت جیسے شعبوں میں چین میں زیادہ بہتر رسائی حاصل کر سکیں گی۔

یورپی کمیشن کے مذاکرات کار اس معاہدے میں یہ شق شامل کرانے میں کامیاب ہوگئے کہ یورپی سرمایہ کاری کو چین میں داخلی حریف سرمایہ کار اداروں کے مقابلے میں ‘کم تر‘ نہیں سمجھا جائے گا۔

یورپی یونین کے عہدیدار اس بات پر بھی متفق تھے کہ چین کو اپنے ہاں سرکاری مالی اعانتوں کے بارے میں بھی زیادہ شفافیت کی ضرورت ہے۔ یورپی منڈی میں بہتر رسائی کے بدلے میں چین اپنے ہاں مختلف شعبوں میں دی جانے والے سرکاری سبسڈی کی فہرست ہر سال شائع کرے گا۔

برطانیہ یکم جنوری سے یورپی یونین سے حتمی طور پر الگ ہو رہا ہے۔ اس لیے اسے یورپی یونین کے چین کے ساتھ کیے گئے اس یا کسی بھی دوسرے معاہدے سے اب کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

امریکا میں جو بائیڈن کی قیادت میں آئندہ اقتدار میں آنے والی نئی ملکی انتظامیہ چین کے ساتھ یورپی یونین کے مذاکرات پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

نو منتخب امریکی صدر ان خبروں کے بعد کہ بعض چینی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی تیاری میں ایغور اقلیتوں سے غلاموں کی طرح کام لے رہی ہیں، یورپی مارکیٹ میں چینی کمپنیو ں کے قدم جمانے کے معاملے پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔

چینی حکومت کا ترجمان سمجھے جانے والے اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے بدھ کے روز لکھا کہ بیجنگ حکومت انسانی حقوق کے حوالے سے عالمی ادارہ محنت کی شرائط پر کاربند رہے گی۔

یورپی یونین کے ایک اہلکار نے اپنا شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اگر چین اپنے ہاں اس سرمایہ کاری معاہدے کے ضابطوں کو نافذ کرنے میں ناکام رہا، تو جواباﹰ اس کی یورپی منڈئی میں رسائی کم کر دی جائے گی۔

Share this:
Turkey Coup Case
Previous Post ترکی: بغاوت کیس میں سابق فوجی جنرلوں کو عمر قید کی سزائیں
Next Post نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہو گیا
New Year

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.