geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کرونا وائرس؛ حقیقت یا افسانہ:اب تک کیا کیا سازشی نظریات سامنے آئے؟

January 4, 2021 0 1 min read
Corona Virus
Share this:

Corona Virus

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا میں کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد سے اب تک میڈیا میں اس کی خبریں سب سے نمایاں انداز یا شہ سرخیوں کے ساتھ شائع کی جارہی ہیں۔ کووِڈ-19 کی وَبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے دنیا کے ملکوں نے اپنے ہاں لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا ،اپنی بین الاقوامی سرحدیں بند کردیں اور فضائی کمپنیوں کو اپنی پروازیں بند کرنا پڑی ہیں۔

جنگوں یا وبائی امراض کے بحرانوں کے وقت سازشی نظریات بھی بڑی تیزی سے پھیلتے ہیں۔کرونا کی وبا کے دوران میں توسازشی نظریات وائرس ہی کی طرح پھیلتے رہے ہیں اور اب تک پھیلائے جارہے ہیں۔

دنیا میں قریباً ایک صدی کے بعد صحت عامہ کے سب سے بڑے عالمی بحران کے دوران میں گذشتہ ایک سال میں غلط اطلاعات (مِس انفارمیشن) اور سازشی نظریات کی تشہیر کی گئی ہے۔بالخصوص انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹی خبریں (فیک نیوز) پھیلائی گئی ہیں۔

ان سازشی نظریات میں سے ایک یہ تھا کہ نئے 5 جی وائرلیس براڈبینڈ سے کرونا وائرس پھیلا تھا اور یہ کہا گیا تھا کہ اس وائرس کو حیاتیاتی ہتھیار کے طور پردنیا میں پھیلایا گیا تھا۔دسمبر2019ء میں چین کے وسطی شہر ووہان میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد سے اب تک جو سازشی نظریات پھیلے یا پھیلائے گئے ہیں،ان کی مختصر تفصیل حسبِ ذیل ہے:

5جی:وَبا پھیلانے کا بڑا ذریعہ
کرونا وائرس پھیلنے کی سب سے عجیب وضاحت یہ بیان کی گئی ہے کہ یہ وَبا5 جی موبائل ٹیکنالوجی کے منظرعام پر آنے کے نتیجے میں پھیلی ہے۔بعض لوگوں نے یہ دلیل پیش کی تھی کہ کروناوائرس کو اس لیے تخلیق کیا گیا تھا تاکہ 5 جی ٹیکنالوجی کو متعارف کراتے وقت لوگ اپنے گھروں ہی میں مقیّد رہیں۔

بعض دوسرے لوگوں کا کہنا ہے کہ 5 جی سے ایسی تابکاری لہریں نکلی تھیں جن سے لوگوں کا مدافعتی نظام کم زور پڑ گیا تھا اور اس طرح وہ وائرس کا آسان ہدف بن گئے تھے جبکہ بعض نظریات دانوں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ 5 جی ٹیکنالوجی براہِ راست وائرس کو منتقل کرنے کا سبب بنی ہے۔

سازشی نظریات دوواقعات کا باہم ناتا جوڑتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ان دونوں وقوعات کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔جونہی 5 جی نیٹ ورکس کو تیزی سے پھیلایا گیا تو عین اس وقت کرونا وائرس کی وبا بھی پھیلنا شروع ہوگئی تھی۔

یوگوو کیمبرج گلوبل ازم پراجیکٹ نے دنیا کے 25 ممالک میں قریباً 26 ہزار لوگوں سے سروے کیا تھا۔ان میں سے ہر پانچویں جواب دہندہ کا تعلق ترکی ، مصر ، نائجیریا اور جنوبی افریقا سے تھا۔وہ سب اس بات میں یقین رکھتے تھے کہ کرونا وائرس کی علامات کو 5 جی کے انسانی جسم پر براہ راست اثرات کے سبب مہمیز ملی تھی۔

اس نظریے کے ردعمل میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو یہ وضاحت کرنا پڑی تھی کہ کرونا وائرس موبائل نیٹ ورکس سے پھیلتا ہے اور نہ ان کے ذریعے سفرکرتا ہے۔اس نے اس کے ثبوت میں یہ بھی کہا تھا کہ یہ ان ممالک میں بھی پھیلا ہے جہاں سرے سے 5 جی نیٹ ورکس موجود ہی نہیں۔

اس سازشی نظریے کو ان نمایاں شخصیات نے پھیلایا تھا جن کے سوشل میڈیا پر پیروکاروں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔اس کے ردعمل میں برطانیہ اور بعض دوسرے ممالک میں سیل فون کے ٹاوروں کو نذرآتش کردیا گیا تھا۔

بل گیٹس پر الزام
سازشی نظریات دانوں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ کرونا وائرس کی وَبا لوگوں کے جسموں میں ویکسین کے ذریعے ایک مائکروچپ داخل کرنے کے لیے پھیلائی گئی ہے اور جن لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی،ان کے جسموں میں اس طریقے سے ایک مائکروچپ بھی داخل کر دی جائے گی اوریوں اس کے ذریعے لوگوں کا بآسانی سراغ لگایا جاسکے گا۔

اس ضمن میں مائکروسوفٹ کے شریک بانی بل گیٹس پر الزام عاید کیا گیا تھا کہ وہ اس مائکرو چپ کو بنا رہے ہیں اور اس کے ذریعے ایک طرح سے دنیا بھر کی آبادی کو کنٹرول کیا جائے گا۔

بِل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے اس دعوے کو مسترد کردیا تھا اور بل گیٹس بہ ذات خود اس نظریے کو’’احمقانہ‘‘ اور ’’فضول‘‘ قرار دیا تھا۔

بل گیٹس کو عالمی ادارہ صحت کے لیے فنڈز کی عدم دستیابی پر آواز اٹھانے پر بھی تنقید کا نشانہ بننا پڑا تھا۔ان پر2015ء میں ٹیڈٹاک کی ایک ویڈیو کی وجہ سے بھی کڑی نکتہ چینی کی گئی تھی۔اس تقریر میں انھوں نے ایبولا کی طرح کی ایک اور وبا کے بارے میں خبردار کیا تھا۔اس پر لوگوں نے یہ قیاس آرائی کی تھی بل گیٹس ممکنہ طور پر کرونا وائرس سے پیشگی آگاہ تھے۔

کرونا وائرس: ایک نیا حیاتیاتی ہتھیار
ایک مفروضہ یہ ہے کہ اس وائرس کا سرے کوئی فطری منبع نہیں ہے۔آن لائن تھیورسٹوں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ کووِڈ-19 کو دراصل ایک اعلیٰ سطح کی حیاتیاتی لیبارٹری میں بنایا گیا تھا۔اس ضمن میں چینی سائنس دانوں پر الزام عاید کیا گیا تھا کہ انھوں ہی نے اس وائرس کو ڈیزائن کیا اور جدید دور کے حیاتیاتی ہتھیارکے طور پر پھیلایا تھا۔یہ بڑا مہلک اور کارگرہتھیار ثابت ہوا ہے۔

پیو ریسرچ کے ایک مطالعہ کے مطابق ہر10 میں سے تین امریکی اس بات میں یقین رکھتے تھے کہ کووِڈ-19 کو حادثاتی یا جان بوجھ کرلیبارٹری میں بنایا گیا تھا۔ مؤخرالذکرمفروضے پر زیادہ یقین کیا جاتا رہا ہے۔ بالخصوص 23 فی صد کے بارے میں یہ یقین کیا جاتا ہے کہ یہ جان بوجھ کر پھیلایا گیا تھا۔صرف چھے فی صدکا یہ خیال تھا کہ یہ حادثاتی طور پر پھیلا تھا۔پیو ریسرچ نے یہ سروے وائرس کے عروج کے دنوں میں کیا تھا۔

امریکی فوج کووِڈ-19 کوچین میں لائی تھی؟
ووہان کی کسی لیبارٹری میں کرونا وائرس کی پیدائش سے متعلق سازشی نظریے کے ردعمل میں امریکی فوج کے بارے میں ایک مسابقتی سازشی نظریہ پھیلایا گیا تھا اور وہ یہ کہ امریکی فوج چین میں کرونا وائرس کو لے کر آئی تھی۔اس کو ووہان میں چھوڑا گیا اور یہ وہاں سے پھر چین کے دوسرے علاقوں اور دنیا بھر میں پھیلا تھا۔

اس نظریے کو ابتدائی طور پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے پھیلایا تھا۔انھوں نے تب ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ امریکی فوج ممکنہ طور پر اس وائرس کو ووہان میں لے کر آئی تھی۔

ان کے اس بیان کی چین میں خوب تشہیر کی گئی تھی اور پھر اس افواہ کو تقویت ملی تھی کہ امریکی فوج کے اہلکار اکتوبر 2019ء میں عالمی فوجی مشقوں میں شرکت کے لیے ووہان میں آمد کے وقت اس وائرس کو لے کر آئے تھے۔

کووِڈ-19:افسانہ نہیں حقیقت
پیشہ ور سازشی نظریات دانوں انفو وار کے دائیں بازو کے سازشی تھیورسٹ ایلکس جونز تو یہ کہتے ہیں کہ کووِڈ-19 کا درحقیقت کوئی وجود ہی نہیں ہے۔

اس کے بجائے انھوں نے یہ تھیوری پھیلائی ہے کہ وَبا تو محض حکومتوں کا ایک ہتھکنڈا ہے اور وہ اس کے ذریعے شہریوں کی آزادی چھیننا چاہتے ہیں۔اس نظریے کی ابتدائی شکل میں یہ کہا گیا تھا کہ کرونا وائرس فلو سے زیادہ خطرناک نہیں ہے۔

Share this:
Yemen Airport Attack
Previous Post یمن ہوائی اڈے پر حملہ قاسم سلیمانی کے قتل کا انتقام ہے: یمنی وزیر
Next Post امریکا: نینسی پلوسی کانگریس کی دوبارہ اسپیکر منتخب
Nancy Pelosi

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.