geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا: نینسی پلوسی کانگریس کی دوبارہ اسپیکر منتخب

January 4, 2021 0 1 min read
Nancy Pelosi
Share this:

Nancy Pelosi

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) ریاست کیلفورنیا سے کانگریس کی ڈیموکریٹک رکن نینسی پلوسی ایوان نمائندگان کی دوبارہ اسپیکر منتخب ہوگئی ہیں تاہم انہیں اس مرتبہ صرف سات ووٹوں کے فرق سے کامیابی ملی۔

امریکی ایوان نمائندگان میں اسپیکر کے عہدے کے لیے اتوار تین جنوری کو ووٹنگ ہوئی جس میں ڈیموکریٹک رکن نینسی پلوسی ریپبلیکن امیدوار کیون میک راتھی پر سات ووٹ سے سبقت کے ساتھ ہی اسپیکر کی حیثیت سے اپنا منصب برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئیں۔

ڈیموکریٹک اکثریت والی کانگریس میں نینسی کو 216 ووٹ ملے جبکہ ریپبلیکن امیدوار کو 209 ووٹ حاصل ہوئے۔

متعدد ارکان کورونا وائرس کی وبا کے سبب ایوان میں حاضر نہیں ہوئے۔ جو ارکان کووڈ 19 کی وبا کے دائرے میں آئے یا پھر جنہیں کورونا کی شکایت تھی انہوں نے ایوان کی بالکنی کے علیحدہ چیمبر سے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ سوشل ڈسٹینسنگ کا لحاظ رکھتے ہوئے سب کے ایک ساتھ ووٹ ڈالنے کے بجائے 72 افراد کے گروپ میں ووٹ ڈالے گئے۔

ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان کی واضح اکثریت ہے تاہم پارٹی کے کچھ ارکان کی جانب سے نینسی پلوسی کو اس بات کے لیے مخالفت کا سامنا کرنا پڑا کہ پارٹی کی جانب سے وہ اس عہدے پر 2003 سے ہی فائز رہی ہیں۔

نینسی پلوسی اس وقت 80 برس کی ہیں جبکہ پارٹی کے متعدد دیگر نوجوان رہنماؤں کی بھی اس منصب پر نظریں لگی ہیں۔ حالانکہ حال ہی میں انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ بھی کیا تھا کہ یہ ان کی دو برس کے لیے آخری معیاد ہوسکتی ہے۔

نومنتخب ڈیموکریٹ رکن جمال بومین کا کہنا تھا کہ انہوں نے استحکام کی علامت کو بحال کرنے کے لیے پلوسی کو ووٹ دیا۔ ایوان نمائندگان میں ڈونلڈ ٹرمپ کی زبردست مخالفت کرنے کے لیے ڈیموکریٹک ارکان کی جانب سے انہیں کافی تحسین حاصل ہوئی۔ حکیم جیفریز، جنہوں نے اسپیکر کے منصب کے لیے پلوسی کو نامزد کیا تھا، نے کہا، ”ایسے وقت کے لیے وہ ایک سخت مذاکرات کار اور معروف قانون ساز ہیں۔”

ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کی اکثریت کے ساتھ ہی اسپیکر کا منصب بھی جماعت کے پاس ہے، تاہم سینیٹ پر اب بھی ریپبلکنز کا کنٹرول ہے، جو آئندہ بیس جنوری کو عہدہ سنبھالنے والے نو منتخب صدر جو بائیڈن کے لیے بہت سے چیلنجز پیدا کرنے کے لیے تیار کھڑے ہیں۔

گزشتہ ہفتے ہی سینیٹر ٹیڈ کروز نے کہا تھا کہ وہ دس دیگر ریپبلکن سینیٹرز کے ساتھ مل کر چھ جنوری کو کانگریس میں الیکٹورل کالج کے نتائج کو چیلنج کرنے کے لیے تیار ہیں اور وہ اس مہم کی قیادت بھی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ان ریاستوں کے الیکٹورل کو مسترد کر دیں گے جہاں مبینہ طور پر انتخابات میں دھاندلی کی گئی ہے۔

Share this:
Corona Virus
Previous Post کرونا وائرس؛ حقیقت یا افسانہ:اب تک کیا کیا سازشی نظریات سامنے آئے؟
Next Post نائیجر میں دہشت گردوں کے حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک
Niger Terrorists Attack

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.