geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران کی طرف سے خلیج میں زیر زمین میزائل اڈے کا انکشاف

January 9, 2021 1 1 min read
Missile Base
Share this:

Missile Base

تہران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران کے ریوولوشنری گارڈز نے خلیج کے ایک نا معلوم زیر زمین میزائل اڈے کی نقاب کشائی کی ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے اس بارے میں ایک ایسے وقت میں رپورٹ شائع کی ہے جب واشنگٹن اور تہران کے مابین کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

ایران کے انقلابی گارڈز، جنہیں پاسداران انقلاب بھی کہا جاتا ہے، کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے ریاستی میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا،”یہ اڈہ ان متعدد اڈوں میں سے ایک ہے جہاں ایرانی بحریہ کے متعدد اسٹریٹیجک ہتھیار رکھے جاتے ہیں۔‘‘

یاد رہے کہ گزشتہ برس ایران کے انقلابی گارڈز نے کہا تھا کہ ایران نے خلیج کے ساحل کے ساتھ ساتھ زیر زمین میزائل شہر تعمیر کیا ہے جو ” ایران کے دشمنوں کے لیے ایک بھیانک خواب‘‘ کا انتباہ ہے۔ پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے مزید کہا،” یہ میزائل سینکڑوں کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اپنے ہدف کو نشانہ بنانے میں، اپنے سمت کی درستگی میں مہارت رکھتے ہیں، تباہ کُن طاقت کے حامل ہیں اور اپنے دشمن کے الیکٹرانک جنگی ساز و سامان پر مہارت سے قابو پا سکتے ہیں۔‘‘

جنرل حسین سلامی نے اس امر پر زور دیا کہ جمعہ 8 جنوری کو خلیج کے جس نامعلوم زیر زمین میزائل اڈے کی نقاب کشائی کی گئی ہے، وہ ایران کی نیوی یا بحریہ اسٹریٹیجک میزائلز کے متعدد دیگر اڈوں میں سے ایک ہے۔

خلیج کے علاقے میں حالیہ چند برسوں میں پاسداران انقلاب اور امریکی فوج کے مابین آئے دن نوک جھوک ہوتی رہی ہے۔ امریکا ایرانی بحریہ پر الزام عائد کرتا رہا ہے کہ وہ آبنائے ہُرمزمیں تیز رفتار حملہ آور کشتیاں بھیجتی ہے تاکہ امریکی جنگی بحری جہازوں کو ہراساں کیا جا سکے۔

تہران اور واشنگٹن کے مابین تعلقات سن 2018 سے بہت کشیدہ ہیں۔ ایران اور چھ ممالک کے مابین 2015 ء میں طے پانے والی جوہری ڈیل کو رد کرتے ہوئے 2018 ء میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یک طرفہ طور پر ڈیل سے نکل جانے کا فیصلہ کیا۔ ساتھ ہی ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ سے سخت ترین اقتصادی پابندیاں عائد کر دیں جن کے سبب ایران کی معیشت تباہ حالی کا شکار ہے۔

صدارتی عہدے سے سبک دوشی کے قریب ڈونلڈ ٹرمپ اپنی عہدے کی مدت کے اختتامی دنوں میں بھی ایران پر مزید پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور صرف دو روز قبل ایران کی اسٹیل اور دیگر دھاتیں تیار کرنے والی 12 کمپنیوں اور ان میں سے ایک کمپنی کے غیر ممالک میں موجود تین ایجنٹ کمپنیوں کے خلاف نئی پابندیاں کا اعلان کیا۔

امریکی وزارت خزانہ نے نئی پابندیوں کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ کائیفینگ پِنگمائی (KFCC) نامی ایک چینی کمپنی نے دسمبر 2019ء سے جون 2020ء کے دوران ایرانی دھات ساز کمپنیوں کو ہزاروں میٹرک ٹن ایسا کاربن میٹیریل فراہم کیا جو اسٹیل کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔

امریکا کی طرف سے جن 12 ایرانی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے ان میں ‘مڈل ایسٹ مائنز اینڈ منرل انڈسٹریز ڈیویلپمنٹ ہولڈنگ ‘ (MIDHCO) بھی شامل ہے۔ ایرانی وزارت خزانہ کے مطابق اسی کمپنی کے جرمن شہر ہیمبرگ میں واقع ذیلی ادارے ‘جی ایم ای پراجیکٹس ہیمبرگ‘ پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اسی کمپنی کے چین اور برطانیہ میں قائم ذیلی ادارے بھی پابندیوں کی زد میں آئے ہیں۔

Share this:
Protest
Previous Post بھارت: اجتماعی زیادتی اور قتل پر وومن کمیشن کا متنازعہ بیان
Next Post اسپیکر نے ٹرمپ کو پاگل قرار دیدیا، امریکی صدر کو اقتدار سے نکالنے کی تیاریاں
Trump

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.