geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وزارت خزانہ کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے سے انکار

January 11, 2021 0 1 min read
Employees
Share this:

Employees

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں فوری اضافے کا امکان مسترد کر دیا جب کہ سرکاری ملازمین کی پانچ درجن تنظیموں اور لیبر یونینوں نے منگل سے غیرمعینہ مدت کے لیے ہڑتال اور دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

وزارت داخلہ نے وزیراعظم ہاؤس کو آگاہ کیا ہے کہ پی ڈی ایم سرکاری ملازمین کا احتجاج ہائی جیک کرسکتی ہے۔ اسی تناظر میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیرخزانہ کو کلرک رہنماؤں سے ملاقات کرنے اور اس مسئلے کا کچھ حل نکالنے کی سفارش کی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے احتجاجی ملازمین کے لیے فوری طور پر مالیاتی فوائد کا اعلان کرنے کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا۔ وزیرخزانہ نے گذشتہ جمعرات کو اجلاس بلایا تھا جس میں کابینہ کے کلیدی وزرا اور پے اینڈ پینشن کمیشن کے چیئرپرسن بھی شریک تھے تاہم اس اجلاس کا کوئی مثبت نتیجہ برآمد نہ ہوسکا جس کے بعد حکومت کے لیے احتجاجی ملازمین سے انتظامی طور پر نمٹنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔
سیکریٹری خزانہ کامران افضل نے کہا کہ حکومت کو سرکاری ملازمین کی قانونی ضروریات کا ادراک ہے اسی لیے پے اینڈ پنشن کمیشن تشکیل دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کمیشن تندہی سے کام کررہا ہے اور اس بہت جلد اس سلسلے میں سفارشات پیش کردی جائیں گی۔

وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ ملازمین کو کسی بھی قسم کا ریلیف آئندہ بجٹ ہی میں دیا جاسکتا ہے۔ وزارت داخلہ خط و کتابت کے ذریعے وزیراعظم کے دفتر کو آگاہ کرچکی ہے کہ پی ڈی ایم سرکاری ملازمین کے احتجاج کو ہائی جیک کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ سرکاری ملازمین اپنی بنیادی تنخواہوں میں سو فیصد اضافے، اور ہاؤس الاؤنس، میڈیکل الاؤنس، کنوینس الاؤنس بڑھانے اور کلرکوں کو اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

Share this:
Indonesia Plane Crash
Previous Post انڈونیشیا میں مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوا: ملبہ اور فلائٹ ریکارڈر مل گئے
Next Post شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ، اسپورٹس کار ٹرک سے ٹکرا گئی
Shoaib Malik Car Accident

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.