geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران دہشت گرد گروپ القاعدہ کا نیا ٹھکانا بن چکا: مائیک پومپیو

January 13, 2021 0 1 min read
Mike Pompeo
Share this:

 Mike Pompeo

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران اب دہشت گرد تنظیم القاعدہ کا نیا اڈا بن چکا ہے لیکن انھوں نے اپنے اس دعوے کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔

انھوں نے منگل کے روز واشنگٹن میں نیشنل پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے:’’المصری کی ایران میں موجودگی اس امرکا ثبوت ہے کہ اب وہ القاعدہ کا نیا ٹھکانا ہے۔‘‘

انھوں نے کہا:’’آج ہم ایران اور القاعدہ کے درمیان تعلقات کی نوعیت پر اپنی توجہ مرکوز کررہے ہیں۔القاعدہ اور ایران کے گٹھ جوڑ کو توڑنے کے لیے ضروری اقدامات کررہے ہیں۔ہم تمام اقوام پر زور دیں گے کہ وہ بھی اپنی اور ایک آزاد دنیا کی بھلائی کے لیے یہی کچھ کریں۔‘‘

واضح رہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے نومبر میں القاعدہ کے جنگجو ابو محمد المصری کی ایران میں ہلاکت کی اطلاع دی تھی۔ان پر 1998ء میں کینیا اور تنزانیہ میں امریکا کے سفارت خانوں پر بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام تھا۔انھیں مبیّنہ طورپر ایران میں اسرائیل کے جاسوسوں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا لیکن ایران نے اس رپورٹ کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ اس کی سرزمین پرالقاعدہ کا کوئی دہشت گرد نہیں ہے۔

مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ’’ایران نے اس دہشت گرد گروپ کے سینیر لیڈروں کواپنے ہاں پناہ دی تھی۔وہ وہیں بیٹھ کر امریکا اور اس کے اتحادیوں کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کرتے تھے۔تہران نے درحقیقت 2015ء سے القاعدہ کی شخصیات کو ملک میں اس گروپ کے دوسرے ارکان کے ساتھ آزادانہ ابلاغ کی اجازت دے رکھی ہے۔انھوں نے وہاں سے بہت سے ایسے افعال انجام دیے ہیں جو وہ پہلے افغانستان اور پاکستان سے انجام دیا کیا کرتے تھے۔ان میں حملوں، پروپیگنڈے اور رقوم جمع کرنے کی اجازت ہے۔‘‘

انھوں نے کہا کہ ’’ایران اور القاعدہ کے گٹھ جوڑ سے اقوام عالم اور خودامریکا کو ایک بڑاخطرہ درپیش ہوچکا ہے اور ہم (اس خطرے سے نمٹنے کے لیے) کارروائی کررہے ہیں۔‘‘

دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ محمد جوادظریف نے مائیک پومیو کے الزامات کو مسترد کردیا ہے اور انھیں جنگ آزمائی کے لیے جھوٹ کا پلندا قرار دیا ہے۔انھوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ’’امریکا پر 11 ستمبر2001ء کو حملے کرنے والے دہشت گردوں میں سے کسی کا ایران سے تعلق نہیں تھا۔‘‘

انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’مائیک پومپیو ایران اور القاعدہ کے تعلق سے ایک افسانوی کہانی گھڑ کراپنے تباہ کن کیرئیر کا جنگجوئی کے جھوٹ کے ساتھ اختتام کررہے ہیں۔‘‘

دریں اثناء امریکی وزیر خارجہ نے القاعدہ کے لیڈر محمد عباطے المعروف عبدالرحمان المغربی اور سلطان یوسف حسن العارف کو خصوصی عالمی دہشت گرد قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔انھوں نے المغربی کی شناخت یا اس کے اتا پتا سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر 70 لاکھ ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

نیزمائیک پومپیو نے ٹویٹر پر یہ کہا ہے کہ ’’امریکا کی پابندیوں کے نتیجے میں ایران کا 20 لاکھ بیرل یومیہ تیل مارکیٹ سے باہر ہوچکا ہے۔ ان پابندیوں سے ایران اس سال اپنے فوجی بجٹ میں 24 فی صد کٹوتی پر مجبور ہوگیا ہے۔ہم نے ایران کے 1500 افراد اور اداروں پر قدغنیں عاید کی ہیں۔اس سے ایرانی نظام 70 ارب ڈالر کی خطیر رقوم سے محروم ہوچکا ہے۔ان رقوم کو وہ دہشت گردی ، بیلسٹک میزائلوں اور جوہری ہتھیاروں کے پروگراموں پر صرف کرسکتا تھا۔‘‘

Share this:
Abdul Rahman Al-Maghribi
Previous Post امریکا نے الظواہری کے داماد کے سر کی قیمت 70 لاکھ ڈالر مقرر کر دی
Next Post بھارتی سپریم کورٹ نے مودی کے کسان دشمن قانون پر عمل درآمد رکوا دیا
Supreme Court Modi

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.