geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران اپنے سفارت کار کو دہشت گردی کے جرم میں سزا سے بچانے کے لیے حرکت میں آگیا

January 16, 2021 0 1 min read
Asadullah Asadi
Share this:

Asadullah Asadi

فرانس (اصل میڈیا ڈیسک) فرانسیسی اخبار “لی مونڈے” نے اطلاع دی ہے کہ ایران نے اپنے سفارت کار اسداللہ اسدی کو فرانسیسی سرزمین پر دہشت گردی کی کارروائیوں کے ارتکاب کے الزامات میں سزا سے بچانے کے لیے اپنی تمام انٹیلیجنس اور سرکاری ایجنسیوں کو متحرک کر دیا ہے۔

بیلجیم کی ایک عدالت آسٹریا میں ایرانی سفارتخانے کے سکریٹری اسداللہ اسدی کے کیس کا 22 جنوری کو فیصلہ سنانے والی ہے جہاں اس کے ساتھ ہی فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے قریب ایرانی حزب اختلاف کی جماعت ‘مجاہدین خلق’ کی کانفرنس پر سنہ 2018 میں بم دھماکے کی کوشش کرنے پر تین دیگر ایرانی ایجنٹوں کے ساتھ بھی مقدمہ چل رہا ہے۔

“لی مونڈے” نے جمعرات کے روز یہ خبر شائع کی ہے کہ بیلجیم کی عدلیہ اور انٹلیجنس سروسز کی طرف سے کی گئی وسیع تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ اس ناکام کارروائی کے بارے میں فیصلہ ایران میں اتھارٹی کے اعلی سطح پر لیا گیا تھا اور اس معاملے میں مدعا علیہان کا طویل عرصے سے ایرانی انٹیلی جنس اداروں سے رابطہ تھا۔

بیلجیم کی انٹیلی جنس اینڈ سیکیورٹی سروس کے سربراہ جیک راس نے کہا کہ بم حملے کی نگرانی ایرانی اور اس کی منصوبہ بندی ایرانی حکومت نے کی تھی۔

اخبار کے مطابق فرانسیسی عہدیداروں نے ان معلومات کی تصدیق کی ہے کیونکہ بم حملے کی ناکام کوشش کے بعد پیرس نے ایران کے نائب انٹلیجنس منسٹر کے اثاثوں کے ساتھ ساتھ اسد اللہ اسدی اور ایرانی وزارت انٹلیجنس کے داخلی امور ڈائریکٹوریٹ کے اثاثے منجمد کردیئےتھے۔

پیرس نے ایرانی حکومت کے ایک جاسوس کو بھی ملک بدر کردیا جو فرانس میں سفارت خانے کی سرپرستی میں کام کر رہا تھا۔

فرانسیسی اخبار ‘لی مونڈ’ نے لکھا ہے کہ اسد اللہ اسدی اور اس کے تین ساتھیوں کے خلاف گذشتہ نومبر میں ہونے والے مقدمے کی سماعت پر ایرانی قیادت نے سخت ناراضی کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے بیلجیم کی عدالت کو یہ جواب دیا کہ اسدی کو بطور سفارتکار سفارتی استثنیٰ حاصل ہے ۔ اس کے خلاف مقدمہ غیرقانونی اور غیر مجاز ہے۔ سفارت کار کو جلد از جلد رہا کیا جانا چاہیے۔

“لی مونڈ” نے بیلجییم کی عدالت کو انٹیلی جنس سروسز کی اطلاعات کے مندرجات سے نئی معلومات کا انکشاف کیا جن میں یہ بھی شامل ہے کہ سنہ 2019 کے موسم گرما میں 14 سفارت کاروں اور ایرانی انٹیلیجنس کے سینیر عہدیداروں نے جیل میں اسداللہ اسدی سے ملاقات کی تھی۔

بیلجیم کی انٹیلی جنس سروسز کی ایک رپورٹ کے مطابق ان افراد میں بیلجیم میں ایرانی سفیر اور ان کے مشیر ، فرانس اور بیلجییم میں مقیم ایک ایرانی ڈاکٹر اور وکیل اور ایرانی حکومت کے پانچ دیگر عہدیدار شامل تھے۔

اخبار کے مطابق ان تمام افراد نے بیلجییم کے عہدیداروں کو آگاہ کیا کہ وہ ایرانی وزارت خارجہ کے رُکن ہیں ، حالانکہ بیلجیم حکومت نے ان میں سے صرف تین کی شناخت کی ہے۔

لی مونڈ نے انکشاف کیا کہ ایرانی مزاحمتی کونسل ‘مجاھدین خلق’ کے سیاسی بازو کی سربراہ مریم رجوی نے بتایا کہ ایرانی عہدیداروں نے اسداللہ اسدی کیس کی تحقیقات کرنے والے عہدیداروں سے سات گھنٹے کی ملاقات کی تھی۔ملاقات کرنے والے عہدیداروں میں ایران کے بیرون ملک انٹیلی جنس آپریشن سیکشن کے عہدیدار بھی شامل تھے۔

Share this:
Drones Destroyed
Previous Post سعودی عرب کی سمت بھیجے جانے والے حوثیوں کے 3 ڈرون طیارے تباہ کر دیے: عرب اتحاد
Next Post ایردوآن کا جو بائیڈن انتطامیہ سے’ایف 35′ طیارے ترکی کے حوالے کرنے کا مطالبہ
Planes

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.