geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہزارہا تارکین وطن پھر سے امریکا کی جانب پیدل سفر میں

January 17, 2021 0 1 min read
Immigrants
Share this:

Immigrants

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) بچوں اور سینکڑوں خاندانوں سمیت ہزارہا مہاجرین اور تارکین وطن بہتر زندگی کی تلاش میں امریکا کی جانب پیدل سفر میں ہیں۔ گوئٹے مالا نے اپنے ہاں اتنے زیادہ مہاجرین کے داخلے کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

ہنڈوراس کے شہر سان پیڈرو سولا میں وسطی امریکی ممالک کے ہزاروں مہاجرین جمع تھے جو اب بہتر زندگی کی تلاش میں امریکا کی جانب پیدل سفر شروع کر چکے ہیں۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب تقریباﹰ نو ہزار افراد ہنڈوراس کی سرحد عبور کرتے ہوئے گوئٹے مالا میں داخل ہو چکے تھے۔ ان مہاجرین کی پہلی منزل گوئٹے مالا کی اس سرحد تک پہنچنا ہے، جو میکسیکو سے ملحق ہے اور تقریباﹰ 250 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے گوئٹے مالا کی حکومت نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور مہاجرین کا راستہ روکنے کے لیے فوجی بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔

گوئٹے مالا کی حکومت نے ہنڈوراس میں حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہزارہا انسانوں کے اس قافلے کو روکنے کی کوشش کریں۔ گوئٹے مالا کے صدر آلیخاندرو جیاماتائی نے کہا کہ خطے میں سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہمسایہ ملک ہنڈوراس میں حکام کو لازمی طور پر اب تک کے مقابلے میں کہیں زیادہ مؤثر کاوشیں کرنا ہوں گی۔

ان مہاجرین کا کہنا ہے کہ وہ غربت، بے روزگاری، جرائم پیشہ گروہوں اور تشدد سے نجات چاہتے ہیں۔ ان مہاجرین کے مطابق نومبر میں آنے والے دو سمندری طوفانوں نے ان کی ہر چیز تباہ کر دی تھی اور وہ ابھی تک اپنے مالی نقصانات سے نکل نہیں پائے۔ بین الاقوامی ریڈ کراس تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے، ”کووڈ انیس، معاشرتی ناہمواری، تشدد اور موسمیاتی آفات یکجا ہو چکے ہیں اور وسطی امریکی ممالک کو ایک بہت بڑے انسانی المیے کا سامنا ہے۔‘‘

گوئٹے مالا میں داخل ہوتے ہی مہاجرین کی ایک بڑی تعداد منتشر ہو گئی جبکہ سینکڑوں مہاجرین گاڑیوں پر سوار ہو کر اپنی اگلی منزل کی جانب چلے گئے۔ دیگر مہاجرین پولیس کی نگرانی میں سرحد کے قریب بڑی ہائی وے کے ساتھ ساتھ پیدل سفر میں ہیں۔ ہائی وے پر پولیس چوکیاں بھی ہیں لیکن وہ اتنے زیادہ مہاجرین کو روکنے سے قاصر ہیں۔

ہنڈوراس کے ہمسایہ ملک گوئٹے مالا کی سرحد میکسیکو سے بھی ملتی ہے۔ گوئٹے مالا اور میکسیکو دونوں ممالک نے امریکا کے ساتھ مہاجرین کو روکنے کا معاہدہ کر رکھا ہے۔ گوئٹے مالا کے حکام نے ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے پولیس کو طاقت استعمال کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔ دوسری جانب حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے میکسیکو نے بھی اپنی جنوبی سرحد پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔

ان مہاجرین اور تارکین وطن نے ایک کارواں کی صورت میں امریکا کی جانب اپنے سفر کا آغاز ایک ایسے وقت پر کیا ہے، جب نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن چند ہی روز بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھانے والے ہیں۔ مزید چند روز تک صدارتی عہدے پر فائز ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت پالیسیوں کے برعکس جو بائیڈن امیگریشن کو قدرے انسان دوست نقطہ نظر سے دیکھتے ہیں۔

Share this:
Election Polling
Previous Post عمر کوٹ؛ پی ایس 52 ضمنی الیکشن کیلیے پولنگ کل ہو گی
Next Post کابل میں خونریز حملہ، افغان سپریم کورٹ کی دو خواتین جج ہلاک
Kabul Attack

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.