geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بائیڈن انتظامیہ اور پاکستان کی توقعات

January 19, 2021January 19, 2021 0 1 min read
Joe Biden
Share this:

Joe Biden

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) تاریخی اعتبار سے دیکھا جائے تو ری پبلکن صدور ڈیموکریٹک صدور کی نسبت پاکستان کے حق میں زیادہ بہتر ثابت ہوئے ہیں۔ امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کمالہ ہیرس کی حکومت سے پاکستانیوں کی کئی توقعات وابستہ ہیں۔

پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا ایک اہم حلیف رہا ہے جس کا اقرار ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے صدر جارج بش نے بھی کیا۔ صدر بش کا کہنا تھا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی مدد کے بغیر نہیں لڑ سکتا تھا۔

صدر باراک اوباما کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا، انہیں بہت بڑی تعداد میں پاکستانی نژاد امریکیوں کی حمایت بھی حاصل تھی مگر ان کے دورحکومت میں امریکا اورپاکستان کے تعلقات سرد رہے۔ اس کی وجہ اوباما حکومت نے پاکستان میں طالبان کے محفوظ ٹھکانے اور القاعدہ کی پاکستان میں موجودگی بتائی تھی۔ اس طویل سرد سیاسی مدت کے بعد ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کا آغاز ہوا۔ چار سال کی صدارتی مدت کے ابتدائی دوسال کے دوران پاکستان اور امریکا کے تعلقات دبا کا شکار رہے جس میں صدر ٹرمپ نے پاکستان امریکی تعلقات کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے پاکستان کی 1.3بلین ڈالرز کی سکیورٹی امداد بند کر دی۔

مگر یہ صورت حال گزشتہ دو سالوں میں بہت مختلف نظر آئی۔ صدر ٹرمپ امریکی افواج کا افغانستان سے پرامن انخلا چاہتے تھے جس کے لیے انہیں پاکستان کی مدد کی ضرورت تھی۔ اس سلسلے میں پاکستان نے ایک اہم کردار ادا کیا جس سے پاکستان اور امریکا کے درمیان بہتر تعلقات کا دوبارہ آغاز ہوا۔ اب جبکہ ری پبلکن حکومت ختم ہو رہی ہے اور ڈیموکریٹک حکومت اپنے چار سال شروع کرنے والی ہے، یہ سوال بہت اہم ہے کہ پاکستان، امریکا تعلقات کی صورتحال کیا رہے گی؟

واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹراسد مجید نے ڈی ڈبلیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات اتنے ہی پرانے ہیں جتنا کہ خود پاکستان۔ نو منتخب صدر بائیڈن کی انتظامیہ سے وابستہ پاکستان کی توقعات پر ان کا کہنا تھا، ”بائیڈن کی تجربہ کار ٹیم پاکستان اور امریکا کے سفارتی تعلقات اور خطے میں اس کی اہمیت سے بخوبی واقف ہے اور پاکستان، امریکا کیساتھ دوطرفہ علاقائی تعلقات پر مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

افغانستان سے امریکی افواج کے پر امن انخلا اورافغانستان میں امن کے قیام میں پاکستان کے اہم کردار پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ”افغانستان میں امن اور سیاسی استحکام پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مقصد ہے جس میں پاکستان ایک کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

تاہم پاکستانی صحافی اور ڈیلی ٹائمز پاکستان کے سفارتی امور کے ایسوسی ایٹ ایڈیٹر، حسن خان کہتے ہیں کہا کہ بائیڈن حکومت سے پاکستان کی توقعات درمیانے درجے کی ہونی چاہییں۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ امریکا اور پاکستان دونوں افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں اس لیے یہ امید کی جا سکتی ہے کہ ان دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات مستحکم رہیں گے۔ حسن کے تجزیے کے مطابق کشمیر کا مسئلہ اسلام آباد کی اولین ترجیح ہو گی اور وزیر اعظم عمران خان یقینا اس کا پرامن حل چاہیں گے مگر دیکھنا یہ ہے کہ یہ حل کن شرائط و ضوابط پر منحصر ہوگا؟

پاک پیک یو ایس اے ا کے قومی بورڈ کے صدر ڈاکٹر کامران را نے ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آنے والی بائیڈن انتظامیہ سے توقعات وابستہ کرنے سے پہلے پاکستان کو یہ سمجھنا ہو گا کہ امریکا، اسرائیل یا امریکا، بھارت تعلقات برسوں کی محنت کا نتیجہ ہیں جبکہ پاکستان نے ان تعلقات پر کام ابھی شروع کیا ہے۔ یہ ایک طویل جدوجہد ہے جس کے خاطر خواہ نتائج دیکھنے کے لیے ہمیں اس کی نگہداشت کرنا پڑے گی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مدت کے ابتدائی دوسالوں کے دوران پاکستان اور امریکا کے تعلقات دبا کا شکار رہے جس میں صدر ٹرمپ نے پاکستان امریکی تعلقات کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے پاکستان کی 1.3بلین ڈالرز کی سکیورٹی امداد بند کر دی۔

کشمیر کے حوالے سے بھارت کی کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر بائیڈن حکومت سے بیشتر پاکستانیوں کی توقعات وابستہ ہیں۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر را کا کہنا ہے، ”بائیڈن انتظامیہ کا ایک بڑا حصہ بھارتی نژاد امریکیوں پرمشتمل ہے، اس لیے یہ مسئلہ حل ہوتا نظر نہیں آتا۔ اس کے علاوہ ہمیں امریکا میں مقیم کشمیریوں میں اتحاد نظر نہیں آتا۔ اصل کشمیریوں کی نمائندگی بھی نظر نہیں آتی، زیادہ تر وہ کشمیری ہیں جن کا تعلق آزاد جموں و کشمیر سے ہے اور جن کا یہ مسئلہ ہی نہیں ہے۔

اسی مسئلے پر ڈیلی ٹائمزکے حسن خان کا کہنا ہے، ”بائیڈن حکومت سے پاکستان کی توقعات کشمیر کے حوالے سے اہمیت کی حامل ہوں گی۔ صدر ٹرمپ نے کشمیر کے معاملے میں دو مرتبہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی مگر نئی دہلی کا ردعمل مثبت نہیں تھا۔

امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کمالہ ہیرس کی حکومت سے پاکستانیوں کی کئی توقعات وابستہ ہیں۔ اس وقت دیکھنا یہ ہے کہ جن مضبوط سفارتی تعلقات کا آغاز صدر ٹرمپ کے آخری دو سالوں میں دیکھا گیا، کیا بائیڈن انتظامیہ اسی تسلسل کو برقرار رکھتی ہے یا اس میں کوئی تبدیلی آئے گی۔

Share this:
Mosques
Previous Post فرانسیسی مسلمانوں کی تنظیم ماکروں کی تجاویز سی متفق
Next Post فرانس میں عمومی مقامات پر ہیڈ اسکارف کے استعمال کے خلاف بل قومی اسمبلی میں مسترد
Head Scarf

Related Posts

When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?

جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘

May 25, 2026
SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitch

اسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر

May 25, 2026
Runner Dies During Paris Race Amid Heatwave

پیرس میں دوڑ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے 53 سالہ رنر ہلاک، گرمی کی لہر نے بڑھائی مشکلات

May 25, 2026
Historic May Heatwave Triggers Alerts Across France

مئی میں تاریخ ساز گرمی: فرانس کے 18 صوبے یلو الرٹ پر، پیرس میں بھی پارہ 30 ڈگری کے پار

May 25, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.