geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

الجزائر میں نوآبادیاتی دور کے مظالم پر معافی نہیں مانگیں گے، فرانس

January 21, 2021 0 1 min read
France Algeria War
Share this:

France Algeria War

فرانس (اصل میڈیا ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے الجزائر پر قبضہ کرنے، وہاں کی آٹھ سالہ خونریز جنگ کے دوران لاکھوں افراد کی ہلاکت اور فرانسیسی نوآبادیاتی دور کے مظالم پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا ہے۔

فرانسیسی صدر کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں الجزائر میں نوآبادیاتی دور کی زیادتیوں کے حوالے سے سرکاری سطح پر معافی مانگے جانے کے امکان کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے، ”الجزائر پر قبضے یا فرانسیسی حکمرانی کو ختم کرنے والی آٹھ سالہ خونریز جنگ کے حوالے سے نہ تو ندامت کا اظہار کیا جائے گا اور نہ ہی معافی مانگی جائے گی۔‘‘

فرانسیسی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب فرانس کے نوآبادیاتی ماضی کے حوالے سے ایک جامع رپورٹ شائع ہونے والی ہے۔ تاہم صدر ماکروں نے یہ بھی کہا ہے کہ فرانسیسی رہنما معافی کے بجائے دونوں ملکوں کے مابین مفاہمت کو فروغ دینے کے مقصد کے تحت ‘علامتی اعمال‘ میں حصہ لیں گے۔

الجزائر فرانس کی نوآبادی تھا اور وہاں اپنے قبضے کو طول دینے کے لیے پیرس حکومت نے سن 1954 اور 1962 کے درمیان ایک طویل گوریلا جنگ لڑی۔ فرانس نے انیسویں صدی میں 1830ء میں الجزائر پر قبضہ کیا تھا اور یہ قبضہ 132 سال بعد یعنی 1962ء میں ختم ہوا تھا۔ الجزائر کے حکام کے مطابق اس جنگ میں دس لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ فرانسیسی مؤرخین کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد اڑھائی لاکھ کے قریب رہی تھی۔ ان دونوں ممالک کے مابین چھ عشرے گزرنے کے باوجود تعلقات کشیدہ ہیں۔ الجزائر نے فرانسیسی حکومت سے مطالبہ کر رکھا ہے کہ وہ اپنے ان اقدامات کو ”قتل عام قرار دیتے ہوئے سرکاری سطح پر معافی مانگے۔‘‘

نوآبادیاتی دور کے بعد پیدا ہونے والے ماکروں ایسے پہلے فرانسیسی لیڈر ہیں، جنہوں نے اس قدر کھل کر کہا ہے کہ فرانس معافی نہیں مانگے گا۔ مؤرخین کی رائے میں فرانس کی نوآبادیاتی تاریخ میں الجزائر کی جنگ کی طرح کسی ایک بھی دوسرے واقعے کا اس ملک کی قومی نفسیات پر اتنا گہرا اثر نہیں پڑا۔

ماضی میں فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ نے بس یہ تسیلم کیا تھا کہ 1961ء میں پیرس میں الجزائر کے باشندوں کا قتل عام کیا گیا تھا۔ اس طرح انہوں نے دوسری عالمی جنگ کے بعد کے اس تاریک ترین واقعے پر پہلی مرتبہ خاموشی توڑی تھی۔ فرانسوا اولانڈ الجزائر کے ساتھ فرانس کے باہمی تعلقات استوار کرنا چاہتے تھے اور ان کا یہ بیان اسی سلسلے کی ایک کڑی تھا۔

الجزائر میں آزادی کے لیے شروع ہونے والی تحریک فرانس تک پہنچ گئی تھی۔ فرانس میں مقیم الجزائر کے باشندوں نے اکتوبر 1961ء میں آزادی کے حق میں ایک ریلی نکالنے کا اعلان کیا۔ اس وقت پیرس میں رات کا کرفیو نافذ تھا۔ اسی وجہ سے پیرس پولیس کے سربراہ نے اپنے ماتحتوں کو حکم دیا تھا کہ کرفیو کی خلاف ورزی کو کسی صورت بھی برداشت نہ کیا جائے۔

تاریخ دانوں کے بقول فرانسیسی پولیس نے مظاہرین کو تشدد کے ذریعے منتشر کرنے کے لیے فائرنگ بھی کی۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے متعدد مظاہرین کو پیرس کے دریائے سین میں بھی پھینک دیا تھا۔ تاریخ دان بتاتے ہیں کہ اس واقعے میں دو سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ اُس وقت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سترہ اکتوبر کی شام صرف تین افراد ہلاک جبکہ چونسٹھ زخمی ہوئے تھے۔ بعدازاں تحقیقات کے دوران دریائے سین سے متعدد لاشیں نکالی گئی تھیں تاہم اس کے باوجود کسی بھی فرانسیسی حکومت نے اس واقعے کی ذمہ داری کبھی قبول نہیں کی۔ فرانسوا اولانڈ اس واقعے کو قتل عام قرار دینے والے پہلے فرانسیسی سربراہ مملکت تھے۔

صدر ماکروں کے دفتر سے جاری کردی بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ برس الجزائر کی جنگ کے خاتمے کے ساٹھ برس مکمل ہونے پر تین روزہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں حکومتی شخصیات شرکت کریں گی۔

Share this:
Mask
Previous Post کورونا سے بچاؤ کے مختلف ماسک: فرق کیا ہے؟
Next Post اسپین: دارالحکومت میڈرڈ میں دھماکہ
Spain Police

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.