geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یورپ میں کووڈ ویکسین کی ڈیلیوری میں مزید تاخیر

January 23, 2021 1 1 min read
Coronavirus
Share this:

Coronavirus

یورپ (اصل میڈیا ڈیسک) کووڈ کی ویکیسن بنانے والی ایک اور کمپنی نے بھی خبردار کر دیا ہے کہ یورپی ممالک کو ویکسین کی ترسیل میں تاخیر ہو جائے گی۔ اس پیش رفت پر یورپ میں مایوسی کی ایک لہر دوڑ گئی ہے۔

فائزر بائیو این ٹیک کے بعد کووڈ کی ویکیسن بنانے والی ایک اور کمپنی ایسٹرا زینیکا نے بھی کہہ دیا ہے کہ پروڈکشن کے مسائل کی وجہ سے یورپ کو فراہم کی جانے والی ویکسین کی طے شدہ تعداد کا ہدف پورا نہیں کیا جا سکتا۔

اس پیشرفت پر یورپی کمیشن کے ہیلتھ کمشنر نے سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ اگرچہ یورپی حکام کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ کمی کتنی بڑی ہو گی تاہم یورپی یونین کے ایک عہدیدار نے نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا ہے کہ طے شدہ تعداد سے نصف ویکسین یونٹس فراہم کیے جا سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس کمپنی نے اس برس کی پہلی سہ ماہی کے دوران ساٹھ ملین خوارکیں فراہم کرنے کا کہا تھا لیکن اب پروڈکشن مسائل کی وجہ سے اکتیس ملین خوراکیں ہی فراہم کی جا سکیں گی۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس کمپنی نے ستائیس یورپی ممالک کو مارچ تک 80 ملین خوارکیں فراہم کرنی تھیں۔

ایسٹرا زینیکا ویکسین آکسفورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے۔ اگرچہ یورپی یونین نے ابھی تک اس ویکسین کو منظور نہیں کیا ہے تاہم قوی توقع ہے کہ رواں ماہ کے اختتام تک اس کے استعمال کی اجازت دے دی جائے گی۔

ادھر یورپی ممالک میں کووڈ کی تبدیل شدہ قسم کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے متعدد ممالک نے سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ بیلجیم، فرانس، پرتگال اور فن لینڈ کے حکام نے کہا ہے کہ ان پابندیوں کا مقصد کووڈ کی نئی قسم کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

ان پابندیوں کے تحت ان ممالک کا رخ کرنے والے افراد کو سفر سے پہلے ہی کووڈ ٹیسٹ کرانا ہو گا جبکہ آمد کے بعد قرنطینہ میں بھی جانا ہو گا۔

دریں اثناء یورپی رہنماؤں نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ یورپی بلاک میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ کووڈ کی تبدیل شدہ یہ نئی جنیاتی قسم پہلی مرتبہ برطانیہ میں تشخیص کی گئی تھی۔

یورپی حکام کے مطابق برطانیہ کے علاوہ برازیل اور جنوبی افریقہ سے آنے والے افراد میں بھی اس نئی قسم کی تشخیص ہوئی ہے۔ اب یہ نئی قسم یورپی یونین کے متعدد ممالک میں بھی پھیل چکی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قسم انتہائی تیزی سے پھیلتی ہے، اس لیے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

Share this:
Gaw Kadal Massacre
Previous Post گاؤ کدل کے شہدا کو سلام
Next Post طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر نظر ثانی کی جائے گی، امریکا
Taliban, Joe Biden und Ghani

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.