geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حکومتی موقف کے برعکس جواد ظریف امریکا سے جامع مذکرات کے حامی

January 24, 2021 0 1 min read
Jawad Zarif
Share this:

 Jawad Zarif

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جامع مذاکرات ممکن ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے علاوہ امریکا کے ساتھ تمام حل طلب مسائل پر بات چیت کی جاسکتی ہے۔ خیال رہے کہ ایرانی حکومت امریکا کے ساتھ مذاکرات سے انکار کرتی رہی ہے۔

ایران کے فارسی اخبار’اعتماد’ کو دیئے گیے ایک انٹرویو میں جواد ظریف نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کے ساتھ جامع اور تمام حل طلب مسائل پر مذاکرات ممکن ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران امریکا کے ساتھ تیل، خلیجی ممالک کی سلامتی اور افغانستان میں امن سمیت تمام مسائل پر بات کر سکتا ہے۔

تاہم جواد ظریف نے واضح کیا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات ان کی ذاتی رائے ہے۔ یہ حکومت کاموقف نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امریکا کے ساتھ تعلقات کو حتمی شکل دینا چاہیے۔

جواد ظریف نے کہا کہ ٹرمپ کی اقتدار سے سبکدوشی کے بعد امریکا کے لیے جوہری معاہدے میں واپسی اور تعلقات کی بحالی کا موقع موجود ہے۔

مشرق وسطیٰ میں ایران نواز مسلح جماعتوں کی مدد کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران صرف ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختلف تنظیموں کی مدد کررہا ہے اور یہ امداد امریکی خارجہ پالیسی کے مفادات کا حصہ ہے۔ امداد لینے والی تنظیمیں خطے میں ایران کی آلہ کار نہیں ہیں۔

جواد ظریف کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے سنہ 2012ء کے بعد شام میں اسد رجیم کا اقتدار بچانے کے لیے اسے 16 ارب ڈالر کی رقم دی جب کہ عراق، یمن، لبنان اور فلسطین میں عسکریت پسندوں کوبھی اربوں ڈالر دیے گئے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ایران لبنانی حزب اللہ کو سالانہ 20 کروڑ ڈالر80 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے درمیان رقم فراہم کرتا رہا ہے۔ اسی طرح گذشتہ برسوں کےدوران فلسطینی تنظیم ‘حماس’ اور اسلامی جہاد کو 60 سے 70 ملین ڈالر کی رقم فراہم کرتا رہا ہے۔

Share this:
UAE Coronavirus
Previous Post یواے ای میں کووِڈ-19 کے 3566 نئے کیسوں کی تشخیص، سات مریض وفات پا گئے
Next Post سابق صدر ٹرمپ کیخلاف کانگریس عمارت حملے پر مواخذہ آئندہ ماہ سے ہو گا
Trump

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.