geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حلقہ کے کرتا دھرتا کب نیا رائیونڈ بنائیں گے

January 24, 2021 2 1 min read
Raiwind
Share this:

Raiwind

تحریر : حکیم فیاض افضل رانا

صبح آنکھ کھلنے سے لیکر رات بستر پر جانے تک تقریبا سات سو کے قریب اخبارات کی شہہ سرخیاں پڑھنا میری عادت میں شامل ہو چکا ہے جب تک یہ تمام اخبارات کو پڑھ نہ لوں ایسے لگتا ہے جیسے آج کچھ کھویا کھویا سا ہے جو مجھے مل نہیں رہا ، روح بے سکونی کے عالم میں رہتی ہے ، جسم نڈھال سا نشئیوں جیسا محسوس ہوتا رہتا ہے ،یہ سب کر چکنے کے بعد دو گھنٹے لکھا نہ جائے بے شک وہ دفتر کا حساب کتاب ہی کیوں نہ ہو روح کو تسکین ہی نہیں ہوتی ۔میں جب بھی ای میلز چیک کرتا ہوں تو رائیونڈ شہر کے مسائل کا خبروں میں ذکر ضرور ہوتا ہے کبھی پانی کا مسئلہ ، کبھی سڑکوں کا ، کبھی نکاسی آب کا ، کبھی بجلی کا ، کبھی ریلوے کی خرد برد کا ، کبھی قرعہ اندازی کے ذریعے سے اپنوں کو نوازتے ہوئے ماڈل بازاروں کی شاپس کا ، کبھی ٹریفک جام رہنے کی وجہ منتھلیاں لیکر افسران بالا کی خاموشی کا ، کبھی گول چکر والے پُل کی لاگت میں غبن کا ، کبھی شریف شہریوں کو دکانوں کے سامنے تجاوزات کو ہٹانے بہانے بھتہ خوری کا ،کبھی بچوں اور بچیوں کے اسکولوں کے سامنے لگے چکن اور مٹن و دیگر شاپس کاجو بچوں اور بچیوں کی آمدورفت میں ذہنی کوفت کا سبب بنتے ہیں۔

کبھی سیوریج کی بندش کا ، کبھی سی او یونٹ کے عملہ کے ڈیزل بیچنے کا ، کبھی سول و انڈس ہستال میں عملہ کی مریضوں اور لواحقین سے بدتمیزیوں کا ، کبھی آوارہ کتوں کی بہتات اور کاٹنے سے سکول جانے والے ننھے ننھے بچوں کے زخمی ہونے کا، کبھی ہوٹلوں پر ناقص کھانوں کا ، مردہ گوشت کا شوارمااور چکن برگر میں استعمال کا ، کبھی ریڑھی بانوں کے بازاروں پر قبضہ کرنے کا ، کبھی شہر کے لیے خوبصورت بنائے گئے پارکوں کی بد حالی کا ،کبھی ریلوے روڈ پر ٹیکسی،مزدا،رکشہ اسٹینڈ بنا کر قبضہ ،بھتہ ،جگا لینے جیسے عوامل کا ، کبھی بھاری فیسوں کے عوض سہولیات نہ دینے والے سکولوں کا ، کبھی سینٹری انچارجز کا بوگس بھرتیاں کر کے جعلی حاضریاں لگاکر بہت سا مال مفت ہضم کرنے کا ، کبھی ٹیوب ویل خراب کر کے جان بوجھ کر ریپرنگ کروانے کی مد میں ہزاروں ہڑپنے کا ، کبھی ایسے افراد کا نام بھی پڑھنے کو ملتا ہے کہ جو بظاہر تو اپنے گھر کے کام کاج میں مصروف نظر آتے ہیں مگر تنخواہ سرکار سے لیتے ہیں بس ایک دن حاضر ہوتے ہیں جس دن تنخواہ وصول کرنا ہوتی ہے۔

کبھی جعلی ہائوسنگ اسکیموں کے سادہ لوح عوام کو دئیے جانے والے دھوکے کا ، کبھی سادہ لوح عوام کو چونا لگانے والے جعلی عاملوں کا ، کبھی عطائیوں ، نیم حکیموں کی بھینٹ چڑھ جانے والے لا وارث مریضوں کا جن کو بعد میں علاقہ کے بڑے گُرو پچاس ہزار سے دو لاکھ دلوا کر طفل تسلیاں دے کر معاملہ کو دبا دیتے ہیں ، کبھی ناجائز پٹرول ایجنسیوں کی بھر مار کا ، گیس ری فلنگ سے بارہا درجنوں جانی نقصانات کا ، کبھی پٹواریوں کے ہاتھوں اپنی جمع پونجی گنوانے جیسے واقعات کا ، کبھی سستے بازاروں کی آڑ میں گھنائونے دھندوں کا ، کبھی نوکریوں کے بہانے عزتوں کے پامال کیے جانے کا ، کبھی نادرا آفس کے چکر پر چکر لگا کر بالآخر ہزار دو ہزار کے عوض نمبر حاصل کرنے کا ، کبھی یونین کونسلز کے سیکرٹریز کی بدعنوانیوں کا ، کبھی سکول کونسلز کے اندر گٹھ جوڑ کر کے معاملات اندر کھاتے نمٹا کر فنڈ کی بندر بانٹ کا ، کبھی افسران کے تبادلوں کے لیے نوٹوں کے بیگوں کے منہ کھولنے کا ، کبھی بیگر ہائوس کے نام پر بڑا مال ڈکارنے کا ، کبھی لٹکتی تاروں سے قیمتی جانوں کے ضیائع کا ، کبھی گیس کی ان علاقوں میں بندش کا جن محلوں میں غریب غربا ووٹر رہتے ہیں اور کرتا دھرتائوں کے محلوں میں گیس پریشر کے پورا ہونے کا ، کبھی انجمنوں کے الیکشنز کے نام پر بڑے عہدوں کی بندر بانٹ کر کے لاکھوں کے فنڈ ہڈپ کر نے کا ،تھانہ کچہری کی سیاست عام ہونے کا ، غریب کو بلبلانے پر انصاف نہ ملنے کا ، امیر کی ٹیلی فون گھنٹی بجنے پر جی سر کی رپورٹ حکم کی تعمیل جیسے رٹے رٹائے الفاظ کی بازگشت کا ۔ خیر یہ تو نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے سمجھنے والے سب سمجھ چکے ہوں گے میں التماس کرتا ہوں اپنے ان کرم فرمائوں سے ، رہنمائوں سے ،لیڈروں سے ، فلاحی ٹھیکیداروں سے جو ہر کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے کہ ان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے جائیں براہ کرم سوچیں بہت دیر ہوگئی ہے۔

اس شہر کو مصائب کا مقابلہ کرتے ہوئے میںبھی لکھ لکھ کر اعصابی مریض بنتا جا رہا ہوں سوچیں جو ان مصائب سے دو چار ہیں ان کے اعصاب کس قدر جواب دے چکے ہوں گے وہ جائیں تو کہاں جائیں ، اداروں کے پاس جائیں تو سننے کو ملتا ہے کہ فلاں فلاں چوہدری کہے گا تو کام ہو گاورنہ لٹکتے رہو ، لگاتے رہو چکر پر چکر۔ ان کرم فرمائوں سے گزارش ہے یہ عوام الناس بس دو وقت کی روٹی کما کراپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پال سکتی ہے یہ اپنا حق لینے ، چھیننے کی سکت نہیں رکھتی تو آپ ہی اب ان پر ترس کھا لیں بنا دیں ان کو اب نیا رائیونڈ ،وہ رائیونڈ جس میں ایک فون کال پر ادارے شہری کو رسپانس کرتے نظر آئیں ، وہ رائیونڈ جس میں پٹواری شہریوں کی زمینوں کی فردوں ،گرداوریوں کے عوض ہزاروں نہ بٹورے بلکہ سرکاری فیس پر ایمانداری سے کام کرتا نظر آئے ، وہ رائیونڈ جس میں تین دن بھی بارش ہوتی رہے تو جب تھمے تو چند منٹ بعد پانی کا بوند نظر نہ آئے ، وہ رائیونڈ جس میں دکاندار اپنی ملکیتی حدود سے تجاوز نہ کر سکیں ، وہ رائیونڈ جہاں صحت مند قوم پیدا ہو ، وہ رائیونڈ جو ہشاش بشاش ہو ، وہ رائیونڈ جس کے شہریوں کو مسجد ، امام بارگاہ ، چرچ جانے کے لیے گندے پانی سے نہ گزرنا پڑے ، وہ رائیونڈ جہاں پر صاف شفاف پانی پینے کو مل سکے ، وہ رائیونڈ جہاں لوگ جعلی عاملوں کی بجائے اپنے رب سے رابطے میں آ جائیں ، وہ رائے ونڈ جہاں ٹریفک کا نظام اس قدر شاندار ہو کہ پنجاب میں مثال دی جا سکے ، وہ رائیونڈ جس میں گندگی کے ڈھیر نظر نہ آئیں ، وہ رائیونڈ جہاں غریبوں کو فری کھانا میسر ہو، وہ رائے ونڈ جہاں کسی کے پلاٹ پر قبضہ نہ ہو سکے ، وہ رائیونڈ مریضوں کو لوٹا نہ جا سکے ، وہ رائیونڈ جہاں پولیس عوام کی خدمت کے لیے فورا رسپانس کرے ، وہ رائیونڈ جہاں منشیات فروشی جیسی لعنت نہ ہو، وہ رائے ونڈجہاں پر معیاری تعلیمی سہولیات ہوں ، وہ رائیونڈ جہاں پر ناقص غذائیں نہ ہوں ، وہ رائیونڈ جس کا صحافی اپنی جان پر کھیل کر بھی صرف سچ لکھے کسی کے دبائو،چاپلوسی،لگا لپٹی کی بجائے بس مقدس شعبے سے وفا کرے ۔میں پوچھتا ہوں کہ حلقہ کے کرتا دھرتا کب بنائیں گے یہ نیا رائے ونڈ ؟؟؟کب بنائیں گے ؟؟؟
Faryad Afzal Rana

تحریر : حکیم فیاض افضل رانا

Share this:
kidnapped Girl
Previous Post کراچی سے 2 سال قبل اغوا کی گئی 12 سالہ لڑکی بازیاب، ملوث ملزم گرفتار
Next Post مصر میں عرب اسپرنگ: ایک خواب گم گشتہ
Egypt

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.