geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ترک بحری جہاز پر قزاقوں کا حملہ، ایک شخص ہلاک، پندرہ یرغمال

January 25, 2021 0 1 min read
Turkish Ships
Share this:

Turkish Ships

انقرہ (اصل میڈیا ڈیسک) خلیج گنی میں قزاقوں نے ایک ترک بحری جہاز پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ قزاق عملے کے دیگر پندرہ افراد کو یرغمال بناتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے۔

مغربی افریقی ساحل پر قزاقوں نے حملہ کرتے ہوئے ایک ترک کارگو جہاز کے پندرہ اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ ترک حکام کے مطابق اس کارروائی میں عملے کا ایک اہلکار ہلاک بھی ہو گیا ہے۔ انقرہ حکومت کے مطابق بحری جہاز پر کنٹینر لدے ہوئے تھے۔ قزاقوں کے حملے کے بعد عملے نے خود کو ایک محفوظ کیبن میں بند کر لیا تھا لیکن چھ گھنٹوں بعد انہیں مجبورا باہر نکلنا پڑا۔

ترک میڈیا کے مطابق جو انجنئیر ہلاک ہوا ہے، اس کا تعلق آذربائیجان سے تھا اور وہ جہاز پر موجود واحد غیر ترک شہری تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق قزاق بحری جہاز کو خلیج گنی میں ناکارہ بناتے ہوئے وہیں چھوڑ گئے ہیں لیکن زیادہ تر عملے کو یرغمال بناتے ہوئے ساتھ لے گئے ہیں۔

قزاقوں نے تین عمر رسیدہ افراد کو جہاز پر ہی رہنے دیا ہے۔ ترک صدارتی دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق صدر رجب طیب ایردوآن نے جہاز پر موجود سینیئر آفیسر فرقان یاران سے دو مرتبہ گفتگو کی ہے جبکہ مغوی اہلکاروں کی فوری بازیابی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

یہ ترک کارگو جہاز لاگوس اور نائیجریا سے ہوتا ہوا جنوبی افریقہ کی جانب گامزن تھا، جب اس پر حملہ کیا گیا۔ سن دو ہزار انیس میں نائجیریا کے ساحل پر دس ترک اہلکاروں کو اغوا کیا گیا تھا، جنہیں ایک ماہ بعد رہا کر دیا گیا تھا۔

ترک وزیر خارجہ نے آذربائیجان کے حکام سے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز کو ساحل تک پہنچانے کے بعد لاش آذربائیجان کے حوالے کر دی جائے گی۔

ابتدائی رپورٹوں کے مطابق قزاق جہاز میں سے تقریبا سارے سسٹم نکال کر لے گئے ہیں۔ صرف نیویگیشن سسٹم چھوڑ دیا گیا ہے تاکہ عملے کے تین باقی ماندہ اہلکار ساحل تک پہنچ سکیں۔

خلیج گنی کا شمار قزاقی کے حوالے سے دنیا کے خطرناک ترین علاقوں میں ہوتا ہے۔ یہ علاقہ نائیجیریا، گنی ، ٹوگو، بینن اور کیمرون کے ساحلوں سے ملتا ہے۔

Share this:
Ayatollah Ali Khamenei
Previous Post خامنہ ای نے بیرون ملک سے ‘کرونا ویکسین’ منگوانے کی اجازت دے دی
Next Post سعودی شاہ سلمان کے متعدد فرامین کا اجرا، گورنر اسٹیٹ بنک تبدیل، بلدیات کی وزارت مکانات میں ضم
King Salman bin Abdul Aziz

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.