geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نیٹو اور یورپی یونین کے لیے بائیڈن کا نیا عزم

January 25, 2021 1 1 min read
Joe Biden and Emmanuel Macron
Share this:

Joe Biden and Emmanuel Macron

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) نئے امریکی صدر نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار اپنے فرانسیسی ہم منصب سے بات چیت میں یورپی یونین اور نیٹو کے ساتھ رشتے مضبوط کرنے کے امریکی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں نے مشترکہ خارجہ پالیسی کی ترجیحات کے تحت چین، مشرق وسطی، روس، اور مغربی افریقہ کے ساحلی خطے سمیت مختلف امور پر ایک ساتھ مل کر کام کرنے کا عہد کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے فرانسیسی ہم منصب سے فون پر بات چیت کی ہے اور انہوں نے اپنے، ”سب سے پرانے اتحادی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے” کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق بائیڈن نے بات چیت میں، ”نیٹو اور امریکا کی یوروپی یونین کے ساتھ شراکت داری سمیت، بحر اوقیانوس کے پار تعلقات کو تقویت دینے کے اپنے عزم پر زور دیا۔”گزشتہ بدھ کے روز حلف لینے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی بات چیت تھی۔

فرانس کے صدر میکروں کے ایک معاون نے اس بات چیت سے متعلق ایک الگ بیان میں کہا کہ ماحولیات اور کورونا وائرس جیسے امور پر دونوں رہنماؤں کا موقف ایک ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے، ”آس پاس اور مشرق وسطی، خاص طور پر ایران کے جوہری مسئلے پر، امن مساعی پر کام کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی۔”

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور اقتدار میں ”امریکا پہلے” کی جو پالیسی اختیار کی تھی اس سے امریکا اور یورپ کے بعض ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات متاثر ہوئے اور بائیڈن کی فون کال کو اسی تاثر کو زائل کرنے کی ایک کوشش قرار دیا جا رہا ہے کہ وہ ان پالیسیوں میں تبدیلی لائیں گے اور امریکا یورپ کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر کرنے کے راستے پر چلے گا۔

یورپی یونین کے رہنماؤں اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان نیٹو کے حوالے سے کافی اختلافات تھے تاہم نئے امریکی صدر نے نیٹو کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ٹرمپ نے نیٹو اتحاد پر یہ کہہ کر بارہا سوال اٹھایا تھا کہ یورپی اتحادی اپنا لازمی حصہ اس پر نہیں خرچ کر رہے ہیں۔

فرانس کے صدر میکروں اور ٹرمپ کے مابین شام کے مسئلے اور ماحولیات سے متعلق پیرس معاہدے پر بھی یکساں موقف ہے۔ جہاں تک پیرس معاہدے کی بات ہے تو اسے بائیڈن نے پہلے ہی روز بحال کردیا تھا اور امریکا اس معاہدے میں دوبارہ شامل ہوگیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے غریب ممالک تک کورونا وائرس کی ویکسین کے لیے بھی عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)کے ساتھ مل کر کام کرنے پر زور دیا جبکہ ٹرمپ نے امریکا کو اس سے الگ کر لیا تھا۔

میکروں کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان بعض مسائل پر شدید اختلافات ہیں اور اس پر بھی فرانس بات چیت سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

فرانس نے آمیزون اور گوگل جیسی کمپنیوں پر اضافی ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر دونوں میں شدید اختلافات ہیں۔ طیارہ بنانے والی فرانسیسی کمپنی ایئر بس پر امریکا نے اضافی ٹیکس لگایا تھا جس کے جواب میں یورپی ممالک نے بھی امریکی کمپنی بوئنگ کی یورپی شاخوں پر اضافی ٹیکس نافذ کردیا ہے۔

Share this:
Kaja Kallas
Previous Post کاجا کالاس ایسٹونیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم مقرر
Next Post سابق چیئرمین نیب سید امجد کا براڈ شیٹ معاہدے سے متعلق اہم بیان
Syed Amjad

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.